Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نیب والے نواز شریف کو بچالیں گے

    By Daily Khabrainستمبر 12, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Sirajul-Haq
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (وقائع نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ محض نواز شریف کی نا اہلی سے قوم مطمئن نہیں ہو گی – پانامہ لیکس میں جن 425 پاکستانیوں کے نام آئے ہیں ان کا بھی احتساب کیا جائے- انہوںنے کہا کہ نیب نے آصف علی زرداری کو کلین چٹ دے دی ہے ، لگتا ہے وہ نواز شریف کو بھی پاک صاف قرار دیں گے – انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بتائیں کہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب کی جانب سے ریفرنس دائر ہوجانے کے باوجود وہ کابینہ کا حصہ کیوں ہیں – انہوں نے اسحاق ڈار سے بھی کہا کہ وہ نیب سے پھر پاکستانیوں کے لئے بھیک مانگنے کے لئے جا رہے ہیں انہیں قوم کی نمائندگی کا حق نہیں – نواز شریف کی طرح انہیں بھی مشورہ دیتا ہوں کہ جب تک وہ عدالت سے کلیئر نہیں ہو جاتے منصب چھوڑ دیں- انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم جن کے خلاف 450 ارب روپے کرپشن کا کیس ہے وہ ملک سے باہر چلے گئے- انہوںنے کہا کہ پرویز مشرف کا ساتھ دینے والا ٹولہ آج مختلف سیاسی جماعتوں میں موجود ہے – سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے اندر موجود اس ٹولے کے ارکان کو اپنی جماعتوں سے نکال دیں تا کہ وہ سیاسی و جمہوری جماعتیں کہلا سکیں – انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی کرپشن کے خلاف مہم نواز شریف کی نا اہلی سے ختم نہیں ہوئی- کرپٹ مافیا کے خلاف ایوانوں کے اندر ، چوکوں و چوراہوں اور عدالتو ں میں جنگ لڑیں گے- ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز مزار داتا دربار کے باہر احتساب مارچ کی اسلام آباد روانگی سے قبل شرکاءو عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا- اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے- سراج الحق چوک داتا دربار پہنچے تو ان کا استقبال قومی اسمبلی کے حلقہ 120 سے جماعت اسلامی کے امیدوار ضیاءالدین انصاری نے کیا جبکہ احتساب مارچ میں نابینہ افراد کا بھی ایک گروپ موجود تھا- سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ لاہور سے اسلام آباد احتساب مارچ ہمارا آخری مارچ نہیں ہے ، ملک سے کرپشن کے خاتمے اور عوام کو کرپٹ اشرافیہ سے نجات دلانے و ملک میں جمہوریت ، آئین اور انصاف کی بالادستی تک خون کے آخری قطرے تک جدوجہد کریں گے – انہوںنے کہا کہ یہی کرپٹ اشرافیہ مہنگائی، ظلم ، بے روزگاری ، عدم استحکام اور معیشت کی بد حالی کا ذمہ دار ہے – انہوں نے کہا کہ کیا ان کے چار چار ہاتھ ہیں جو یہ خود تو امیر ہوتے جاتے ہیں ، ان کے اثاثوں میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے ، کارخانے بڑھتے جاتے ہیں جبکہ غریب مزید غریب ترہورہا ہے – انہوں نے کہا کہ یہاں نیب بھی امیروں کے لئے اور اور غریبوں کے لئے اور ہے – وہ امیروں کے نا اثاثے منجمدکرتا ہے، اکا¶نٹ فریز ہوتے ہیں اور نہ ہی ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جاتے ہیں جبکہ غریبوں کی چھوٹی موٹی جائیداد تک ضبط کر لی جاتے ہیں – انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ سمیت کرپشن کے باعث ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے لاگت میں اربوں روپے کا اضافہ ہو چکا ہے – سراج الحق نے کہا کہ کرپٹ مافیا خوش نہ ہو ہم احتساب کو ادھورا کسی صورت نہیں چھوڑیں گے – انہوں نے کہا کہ میانمار روہنگیاں مسلمانوں پر مظالم اور ان کی نسل کشی پر حکمران خاموش ہیں ، کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام پر بھی ان کی آنکھیں بند ہیں – انہوںنے کہا کہ پاکستان کے مسائل کی اصل وجہ کرپٹ مافیا ہی ہے ، کیونکہ قوم کو دیانتدار اور غیرت مند قیادت کی ضرورت ہے جب تک عوام کو ایسی قیادت نہیں ملے گی مسئلہ کشمیر حل ہو گا اور نہ ہی میانمار جیسے مظالم کو روکا جا سکے گا- انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاست اور جمہوریت کو ان قوتوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے – میں ملک میں خوشحالی اور نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم دیکھنا چاہتا ہوں – انہوںنے اپنے قافلے میں نابیناافراد کے گروپ کی موجودگی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اگر چہ آنکھوں سے نابینا ہیں لیکن ان کے دل روشن اور ضمیر زندہ ہے جبکہ اسلام آباد والوں کے ضمیر کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے – انہوں نے کہا کہ وہ راولپنڈی کے جلسہ میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے- سینیٹر سراج الحق نے اپنے استقبال پر ضمنی الیکشن میں این اے 120 سے جماعت اسلامی کے امیدوار ضیاءالدین انصاری کی جانب سے استقبال کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ منتخب ہو کر ہر غریب ، مظلوم اور بے سہارا کی آواز بنیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی

      بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر

      گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.