Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • گلگت بلتستان میں چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلے کی تجویز پیش
    • پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے جرائم کی اطلاع دینے پر انعامی اسکیم کا آغاز کر دیا
    • فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
    • ایران کا دعویٰ: امام خامنہ ای کے جنازے میں 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی
    • پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب 20 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لی
    • 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے باؤلرز جلد سامنے آئیں گے: عاقب جاوید
    • 11.4 ارب روپے مالیت کے اسلام آباد اسٹیڈیم منصوبے پر کام میں تیزی آ گئی
    • اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • "’ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ‘ کی مشہور آواز، بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں”
    • کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرون حملے کو ناکام بنانا دیا
    • شاہد آفریدی کا مرحوم افغان کرکٹر شاپور زدران کو جذباتی خراجِ عقیدت
    • عدالت نے معروف نیوز اینکر کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی
    • پنجاب نے غیر محفوظ لاہور کے اسکولوں میں مرمت اور تعمیرِ نو کے کام کا حکم دے دیا
    • پنجاب کا 8 ارب روپے کی لاگت سے جنگلات کی بحالی کا منصوبہ متعارف کرانے کا اعلان۔
    • "آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات آج مشہد میں ادا کی جائیں گی۔”
    • دنیا میں کوئی بھی طاقت یا شخص ریاستِ پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتا
    • پاکستان کے معروف مفتی نے کرپٹو کرنسی کی تجارت کو حرام قرار دے دیا
    • ایران کا اقوام متحدہ میں امریکی حملوں پر احتجاج
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مریم نواز کا چودھری نثار بارے بڑا اعلان،انٹرویو کا حیران کن ردعمل

    By Daily Khabrainستمبر 14, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    mariyam
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ چوہدری نثار میرے بڑے اور والد کے قریبی ساتھی ہیں بس ان کا اظہار خیال کا اپنا انداز ہے ،حلقے میں کسی بھی قسم کے سرکاری وسائل استعمال نہیں کئے جا رہے ہیں،سیاسی مخالفین الزام تراشی اوربہتان بازی کی بجائے میدان میں آکر مقابلہ کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علمائ پاکستان کے سربراہ پیر اعجاز ہاشمی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سربراہ جے یو پی پیر اعجازہاشمی نے این اے 120 میں اپنی پارٹی کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کی بھرپور حمایت کرنے کا یقین دلایا۔ ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جے یو پی کی طرف بیگم کلثوم نواز کی غیر مشروط حمایت پر ان کی شکر گزار ہوں اور صرف 17ستمبر کے معرکے کیلئے دعاو¿ں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ این اے 120کے عوام سے میرا پرانا تعلق ہے ، 2013ءکے عام انتخابات میں بھی اپنے والد کی انتخابی مہم چلائی تھی اور اب میری والدہ کلثوم نواز امیدوار ہیں جنہیں علاج کے لئے بیرون ملک جانا پڑا اور میرے والد اور چچا بھی وہاں ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) بہت بڑی جماعت ہے جس کی مجھے مکمل حمایت حاصل ہے ،انتخابی مہم کے دوران کارکنوں کا جذبہ دیدنی ہے اور اصل میں انتخابی مہم وہی چلا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ چوہدری نثار میرے بڑے ہیں اور میرے والد کے قریبی ساتھی ہیں ، میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں ،ان کا اظہار خیال کا اپنا ہی انداز ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کون سے سے سرکاری وسائل ، ان کا نام کیا ہے ،حلقے میں کسی بھی قسم کے سرکاری وسائل استعمال نہیں کئے جا رہے ہیں،ضمنی انتخاب کے شیڈول سے پہلے بھی پورے ملک میں سٹرکیں بن رہی تھیں۔سیاسی مخالفین الزام تراشی اوربہتان بازی کی بجائے میدان میں آکر مقابلہ کریں۔ جبکہ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ سیاست ایک پاکیزہ چیز ہے لیکن اسے گندا کیا جا رہا ہے ،ہم شروع سے ہی مسلم لیگ کے حامی ہیں اور اب بھی ملک کو بچانے کے لئے (ن) لیگ کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اراکین اسمبلی کے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر جماعت کے لوگ ہی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیں گے تو کون لے گا ، الیکشن کمیشن نے جن جن کو نوٹس جاری کیے وہ واپس لیے جائیں۔انہوں نے کہ آمروں نے ملک کو ہمیشہ پیچھے دھکیلا جبکہ عوامی لیڈر آگے لیجاتے ہیں ، نواز شریف کو پانامہ سے شروع ہو کر اقامہ پر فارغ کیا گیا لیکن دلوں سے نہیں نکال سکے اب جو فیصلہ 17ستمبر کو عوام دیں گے وہ سب کے سامنے آئے گا۔ملاقات کرنے والوں میں دانیال عزیز ، زعیم حسین قادری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں مریم نواز نے مزنگ میں این اے 120کی خواتین پولنگ ایجنٹس سے ملاقات کی جس میں پولنگ کے دن کے لئے حکمت عملی طے کی گئی۔اس موقع پر خواجہ احمد حسان ،خواجہ عمران نذیر، شائستہ پرویز ملک، میاں عثمان ،مائزہ حمید سمیت دیگر بھی موجود تھے۔، مریم نواز نے خواتین پولنگ ایجنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل میں پولنگ ایجنٹس کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے۔ مریم نواز نے ہدایت کی کہ پولنگ ایجنٹس اپنے کان اور آنکھیں کھلی رکھیں اور جعلی ووٹ کاسٹ نہ ہونے دیں، پولنگ ایجنٹس اپنے موبائل سے غیر معمولی صورتحال کی ریکارڈنگ ضرور کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ ایجنٹس نتائج کی مصدقہ کاپی لینے تک اپنی جگہ نہ چھوڑیں۔انہوں نے کہا کہ ملک اور جماعت کے لئے کام کرتے ہوئے میرا جذبہ تازہ ہو جاتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور ہم نے اس سفر کو جاری رکھنا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      گلگت بلتستان میں چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلے کی تجویز پیش

      پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے جرائم کی اطلاع دینے پر انعامی اسکیم کا آغاز کر دیا

      اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.