Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ”آزاد بلوچستان “ کی جلا وطن حکومت یورپ کے کسی ملک میں قائم کرنیکا فیصلہ،جلد اعلان متوقع

    By Daily Khabrainستمبر 15, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    zia shahid
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف سینئر صحافی اور تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بیرون ممالک سازشیں ہو رہی ہیں، متحدہ لندن اور بلوچستان کے باغیوں کا بڑے پیمانے پر اشتراک کرایا گیا ہے اور پوری دنیا میں بلوچستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ لندن میں الطاف حسین کے دفتر میں پاکستان دشمنی میں مشہور امریکی سنیٹر ملاقات کے لئے گیا۔ اس ملاقات میں خان آف قلات کے بیٹے سلمان داﺅد کو بھی بلایا گیا تھا یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ متحدہ لندن اور بلوچ باغی ایک ہی ہیں اور ان دونوں کا رابطہ سنیٹر امریکہ ہے۔ نیویارک اور لندن میں اس ایشو پر بڑے پیمانے پر سرگرمیاں جاری ہیں اور کروڑوں ڈالر کے فنڈز مختص کئے جا رہے ہیں۔ لندن، نیویارک، واشنگٹن میں آزاد بلوچستان کے نام کے دفاتر کھول دیئے گئے ہیں۔ نیویارک میں میری کتاب کی رونمائی تقریب ہوئی اس کتاب میں چونکہ ان نام نہاد لیڈروں کا کچا چٹھا کھولا گیا ہے اس لئے ان کے لوگوں نے مجھے برا بھلا کہا اور گالیاں تک بکی گئیں۔ متحدہ لندن والوں نے کہا کہ آپ ہمارے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ بلوچ لیڈرو ںنے کہا کہ ہم جلد ایک بڑا دھماکہ کرنے والے ہیں جو آپ سن لیں گے اس بات پر میں نے نیویارک میں اپنے نمائندہ خصوصی سے رابطہ کیا تو مجھے بتایا گیا کہ 25 اگست کو حسین حقانی نے ایک سیمینار بلایا جس میں 7 بلوچ باغی لیڈروں نے تقاریر کیں۔ سیمینار کا موضوع ”آزاد بلوچستان“ تھا اس میں حکومت پاکستان اور پاک فوج کو گالیاں اور دھمکیاں دی گئیں۔ کہا گیا کہ بلوچستان میں بغاوت چل رہی ہے لیکن پاک فوج اس کی خبریں باہر نہیں آنے دے رہی خبریں کے نمائندے نے حسین حقانی سے رابطہ کیا تو حقانی نے تصدیق کی کہ دو ہفتے میں دھماکہ ہونے والا ہے۔ ضیا شاہد نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق بلوچستان کی جلا وطن حکومت کا اعلان کیا جانے والا ہے۔ امریکہ اس منصوبے کو مالی معاونت فراہم کر رہا ہے لاکھوں ڈالر باغی بلوچ لیڈروں پر نچھاور کر رہا ہے۔ دنیا میں کسی جگہ بہت جلد آزاد بلوچستان کی جلا وطن حکومت قائم کرنے کا اعلان ہو گا۔ امریکہ اور برطانیہ جگہ تو نہیں دیں گے تاہم وہ ان باغیوں کی مکمل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔ ان باغیوں کی حمایت میں یورپ کے چند ممالک خصوصاً ہالینڈ سرفہرست ہے۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ کچھ ممالک سے آزاد بلوچستان جلا وطن حکومتکو تسلیم کرایا جائے۔ دو سے تین ہفتے تک اس کا اعلان متوقع ہے۔ اس وقت پاکستان کے اندرونی معاملات میں بلوچستان سب سے اہم ہے۔ دنیا میں آزاد بلوچستان کے لئے بھاری فنڈز دیئے جا رہے ہیں، برہمداغ اور حربیار ایک پیج پر ہیں، سلمان داﺅد متحدہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، امریکہ برطانیہ اور یورپ کے کچھ ممالک ان کے سپورٹر ہیں۔ بھارت میں ”را“ کے تحت چلنے والے 3 چینلز 24 گھنٹے بلوچستان کیخلاف پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں بھارتی یو این سلامی کونسل میں آزاد بلوچستان کے حق میں قرارداد لانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ منظم سازش کے تحت اس دوران یو این کے باہر مظاہرے کرائے جائیں گے اور یو این کے اندر اور باہر شوروغوغا کیا جائے گا، اسی دن یورپ کے کچھ ممالک میں بھی مظاہرے ہوں گے تا کہ یو این او پر دباﺅ بڑھایا جائے۔ کچھ عرصہ سے کوشش جاری ہے کہ افغانستان، ایران، بلوچستان کے بارڈر پر چند مربع میل علاقہ حاصل کر کے آزاد بلوچستان کا نام دیا جائے جسے ناکام بنانے پر پاک فوج کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں جس نے ایک انچ زمین بھی ان لوگوں کو حاصل نہیں کرنے دی۔ زمین حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ معروف تجزیہ کار شمع جونیججو نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ روز یو این میں ایک قرارداد پیش کی ہے، اس میں بلوچستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے پاکستان پر الزامات لگائے گئے ہیں۔ میری اطلاع کے مطابق ابھی بلوچستان کی جلا وطن حکومت کا اعلان کرنے کیلئے ان کے پاس گراﺅنڈ نہیں ہے پاکستان کے دشمن تو اپنی سازشوں میں مصروف ہیں لیکن اپنے فارن آفس کی نااہلی اور کارکردگی دیکھ کر خون کھول اٹھتا ہے۔ بھارت نے یو این میں قرارداد پیش کر دی لیکن فارن آفس سے ایک بیان تک نہ آیا کسی ٹی وی چینل نے اس پر بات تک نہ کی۔ جلا وطن حکومت کا اعلان اتنا آسان نہیں ہے اس کے لئے یو این کا مشن اسی مقام پر باقاعدہ جاتا ہے اور زمینی حقائق کا جائزہ لیتا ہے۔ اس حوالے سے ہماری خوش قسمتی ہے کہ بلوچستان میں ایسے حالات نہیں ہیں باغی ٹولہ تو 2 ہزار بندے بھی اکٹھے نہیں کر سکتا۔ اس سے پاکستان کا کیس مضبوط ہوتا ہے تاہم میں آنکھیں کھولنے کی ضرورت ہے۔ پالیسیاں تبدیل کرنے انہیں بہتر بنانے کی ضرورت ہے، بلوچستان کا اصل رخ دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں حالات کا ادراک کرنے والے بہت کم ہیں کسی کو کچھ پتہ ہیں نہیں کہ باہر کے ممالک میں کیا ہو رہا ہے۔ یو این میں بلوچستان کے حوالے سے قرارداد ااتی ہے کہ ابھی میں نہیں سمجھتی کہ کوئی اعلان ہو گا تاہم ہمیں دشمن سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ تجزیہ کار مکرم خان نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف دنیا میں پروپیگنڈا کر دیا ہے بلوچستان کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہے اور ہماری صورتحال یہ ہے کہ دفتر خارجہ نے شتر مرغ کی طرح اپنی گردن رات میں دبا رکھی ہے باہر ایک تنظیم فرینڈز آف بلوچستان کے نام سے قائم کی گئی ہے جو کھلے عام کام کر رہی ہے۔ پاکستانی ایجنسیوں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا کہ 1500 افراد کو مار کر لاشیں غائب کر دی گئیں ہزاروں بلوچ بے گھر کر دیئے اسی طرح کی کہانیاں باہر کے ممالک میں مشہور کی جا رہی ہیں اور ہمارا دفتر خارجہ بلی کو دیکھ کر کبوتر کی طرح آنکھیں بند کئے بیٹھا ہے۔ لندن میں نمائندہ خبریں وجاہت علی خان نے کہا کہ امریکی سنیٹر کی الطاف حسین سے ملاقاتییں ہو رہی ہیں تاہم حکومت پاکستان نے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔ سلیمان داﺅد اور متحدہ بانی کی زیادہ تر گفتگو سوشل میڈیا پر ہوئی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی

      بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر

      گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.