Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان کا عزیر بلوچ بارے اہم انکشاف

    By Daily Khabrainاکتوبر 23, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    uzair-baloch
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سیہون(نما ئندہ خبریں، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک کی بجائے اپنے خاندان کو ایشیئن ٹائیگر بنا دیا، کرپشن اور زرداری ایک ہی نام ہیں، نوازشریف کی وکٹ گرگئی اب زرداری کی باری ہے،ملک میں غربت کی وجہ کرپشن ہے ، کرپشن کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان سندھ کا ہوا اور جتنی غربت اندرون سندھ میں دیکھی ملک کے کسی خطے میں نہیں دیکھی،روٹی، کپڑا، مکان اور ایشیئن ٹائیگر کے نام پر ہمیں دھوکا دیا گیا لیکن اب ہم نے مل کر اس کرپٹ مافیا کا مقابلہ کرنا ہے، کرپٹ سیاستدان کو این آر او دینے کے لیے تیار نہیں ، اب قوم احتساب چاہتی ہے چاہے وہ زرداری ہو یا شہباز شریف، سب کا احتساب ہونا چاہیے،عزیر بلوچ نے اعتراف کیا کہ زرداری کے کہنے پر لوگوں کو قتل کیا، کراچی میں بلاول ہاوس کے اطراف لوگوں کو ڈرا کر زرداری کے لیے سستے داموں زمینیں خریدیں اور ہر ماہ ایک کروڑ روپے بھتہ فریال تالپور کو دیتا تھا۔ سیہون میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، پانامہ کیس کی وجہ سے پہلی دفعہ پاکستان کے لوگوں کو سمجھ آئی ہے کہ کرپشن کیا ہے، سندھ کرپشن سے سب سے زیادہ متاثر ہوا کیونکہ کرپشن اور زرداری ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روزانہ 12 ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے جبکہ سالانہ 4 ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے، اگر ہم اسے ختم کر دیں تو عوام کے سارے مسائل حل ہو سکتے ہیں، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے مائیں سڑکوں پر بچے جن رہی ہیں، شہباز قلندر کے مزار پر دھماکہ ہوا تو یہاں ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو دوردراز کے شہروں میں لے جانا پڑا، ملک میں ہسپتال نہ ہونے کی وجہ پیسے نہ ہونا ہے، اگر ہم کرپشن پر قابو پا لیں تو یہ مسائل حل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر 35 سو ارب کا ٹیکس جمع کرتا ہے جبکہ 32 سو ارب روپے کی کرپشن کرتا ہے، اگر ہم کرپشن پر قابو پا لیں تو ہمارے پاس عوام کو تمام سہولیات مل سکتی ہیں، نواز شریف نے ملک کی بجائے اپنے خاندان کو ایشئن ٹائیگر بنا لیا، جب مشرف کا اقتدار ختم ہوا تو ہر پاکستانی 25 ہزار کا مقروض تھا، آج ہر پاکستانی 1 لاکھ 20 ہزار کا مقروض ہے، زرداری اور نواز شریف نے عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا، پاکستان سے ہر سال 1 ہزار ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے، اگر یہی روپیہ ملک میں خرچ ہوتا تو یہاں سڑکیں بنتیں، فیکٹریاں لگتیں اور نوجوانوں کو روزگار ملتا لیکن منی لانڈرنگ کی وجہ سے ہمیں اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے قرض لینا پڑتا ہے اور قرض کی قسط دینے کیلئے عوام پر ٹیکس لگتے ہیں، مہنگائی بڑھتی ہے اور عوام مزید بوجھ تلے دبتے چلے جاتے ہیں۔انہوں نے آصف زرداری پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کہنے پر عزیر بلوچ نے بلاول ہاﺅس کے اردگرد کے گھر زبردستی خالی کروائے۔ عزیر بلوچ ماہوار فریال تالپور کو بھتہ دیتا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے بلاول کو کے پی میں جلسوں سے نہیں روکا لیکن ہمیں سیہون میں جلسے سے روکا گیا، انشا اللہ اب سندھ میں بھی ہم الیکشن جیتیں گے اور یہاں بھی غیرسیاسی پولیس بنائیں گے، پی پی رہنما پولیس کو لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کیلئے استعمال کرتے ہیں، سیہون کے لوگو ہم نے مل کر کرپٹ مافیا کا مقابلہ کرنا ہے، آج کے پی سب صوبوں سے زیادہ پرامن ہے، ہم وہ پولیس بنائیں گے جو طاقتور کی نہیں کمزور کی مدد کرے گی۔عمران خان نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں ہماری جماعت کے لوگوں پر ایف آئی آرز کٹوائی گئیں، ہم نے کسی سیاسی مخالف پر ایک پرچہ نہیں کٹوایا، میں نے کسی بینک سے قرض نہیں لیا، کوئی درجہ چہارم کا ملازم بھی کے پی میں خود نہیں رکھوایا، کوئی کارکانہ نہیں لگایا۔عمران خان نے سیہون والوں سے کہا کہ ہمیں حکومت ملی تو میں ہر کمزور طبقے کے ساتھ کھڑا ہوں گا، ہر کسان، ہر ہاری، ہر نوجوان کے ساتھ کھڑا ہوں گا، طاقتور اور کمزور کو ایک ساتھ کھڑا کروں گا، آج کے پی میں غربت آدھی کم ہو گئی ہے جس کی وجہ ہماری اصلاحات ہیں، ہم نے ہسپتال ٹھیک کئے، صوبے کے ساٹھ فیصد لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دیئے، سکولوں کا نظام ٹھیک کیا، اب سو فیصد سکولوں میں اساتذہ موجود ہیں، چالیس ہزار لوگوں کو میرٹ پر ٹیچر بھرتی کیا، دونوںجماعتوں نے 6، 6 باریاں لیں، ہم نے صرف ایک باری لی ہے اور ساڑھے تین سو چھوٹے ڈیم بنائے ہیں جس سے غریبوں کو کم قیمت بجلی مل رہی ہے اور یوں صوبے میں غربت میں کمی آ رہی ہے۔عمران خان نے اعلان کیا کہ چین کی طرح ہم بھی اپنے لوگوں کو غربت سے نکالیں گے، ہم نے کے پی میں 1 ارب درخت لگائے ہیں تاکہ ماحول بہتر ہو مگر سندھ میں کبھی کسی نے انسانوں اور ماحولیات کا نہیں سوچا، منچھر جھیل تباہ ہو گئی ہے، اقتدار ملا تو ہر صوبے میں ایک ایک ارب درخت لگائیں گے، سیہون والو! وعدہ کرتا ہوں ملک میں بہت بڑی تبدیلی آ رہی ہے، نواز شریف کے بعد جلد اور بھی کئی لوگ کہیں گے کہ ہمیں کیوں نکالا؟ نواز کے بعد شہباز کو نہیں آنے دیں گے، اس کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز کا کیس ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم سب نے مل کر کرپٹ لوگوں کو شکست دینی ہے، 21 سال سے عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان کے نام پر دھوکہ دیا جا رہا ہے۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی

      بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر

      گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.