Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    توہین عدالت کیس؛ عمران خان نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

    By Daily Khabrainاکتوبر 26, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    imran khan
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کی غیر مشروط معافی کو قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف ایک مقدمہ ختم کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کررہا ہے اور عمران خان الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوگئے، ان کے ہمراہ جہانگیرترین، فواد چوہدری اور شفقت محمود بھی ہیں۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے اپنے موکل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن سمیت تمام آئینی اداروں کا احترام کرتے ہیں، ہائی کورٹ سے وارنٹ گرفتاری معطل ہونے کے باوجود عمران خان پیش ہوئے، پارلیمانی کمیٹی میں پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی خودمختاری کے لئے ہرممکن کوشش کی، ایک نکتے کے علاوہ انتخابی اصلاحات کا بل متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ عمران خان نے 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا،  سپریم کورٹ کی جانب سے کمیشن کے قیام کے ساتھ ہی احتجاج ختم کردیا، پی ٹی آئی نے عوام کو اکٹھے ہونے کی کال دی تو سپریم کورٹ نے نوٹس لیا، پاناماکیس کی سماعت کے اعلان کے ساتھ ہی عمران خان نے کال واپس لے لی۔

    رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے بابر اعوان سے استفسار کیا کہ کیا آپ کے موکل غیرمشروط معافی مانگنے کو تیار ہیں، جس پر بابر اعوان نے کہا کہ ہم دو مرتبہ پہلے معافی مانگ چکے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے جمع کرائی گئی دستاویز عمران خان کو دکھائی ہیں۔ کیا جواب واپس لینے سے توہین آمیز الفاظ بھی واپس ہوجاتے ہیں۔ عمران خان سے دوسری درخواست پر جواب مانگا گیا تھا وہ کہاں ہے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے بابر اعوان کی استدعا کو مسترد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے استدلال دیا کہ آج اہم دن ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے ہیں،  معاملہ ختم کرنے یا نہ کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے، سپریم کورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کا طریقہ کار دے رکھا ہے، توہین عدالت کی کارروائی ختم کرنے کے لئے متعلقہ فریق کو ندامت کا اظہار کرنا چاہئے، عمران خان نے تحریری طور پر الیکشن کمیشن کی توہین کی دیکھا جائے کہ کیا انہوں نے توہین آمیز الفاظ پر معافی مانگی،20 ستمبر کو کراچی میں عمران خان کا دیا گیا بیان الگ معاملہ ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر کنے بابر اعوان سے استفسار کیا کہ کیا آپ ٹرائل کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔ توہین عدالت کی کارروائی میں اتنی لمبی بحث نہیں ہوتی، آپ کہتے ہیں کہ توہین عدالت کے مرتکب نہیں ہوئے، آپ کے جواب میں کیا ایک لفظ بھی ایسا ہے جس میں ندامت کا اظہار ہو۔  الیکشن کمیشن کو متعصب کہنے پر توہین عدالت کا مقدمہ ختم کرتے ہیں، کراچی میں توہین آمیز الفاظ پر جواب سے مطمئن نہیں، اگر دوسرے کیس میں یہی جواب ہے تو فردم جرم عائد کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کیس کی گزشتہ سماعت پرعمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جو اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دیےتھے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ

      عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی

      پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.