Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور
    • خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!
    • پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری
    • راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز
    • شاہد آفریدی کا حکمرانوں سے سوال؟
    • سونا پھر سستا، 10 گرام 4 لاکھ سے نیچے آگیا
    • کگیسو رباداون ڈے سیریز سے باہر
    • اسرائیل کا یونان کے ساتھ3ارب یورو کا بڑا دفاعی معاہدہ
    • پاکستانی اسکواڈ میں ہلچل؛امام اور رضوان کو فوری پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ، اگلی دستیاب پرواز سے وطن روانہ ہوں گے ، رپورٹس میں دعوی
    • چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش GLOF الرٹ جاری
    • کیا ماہرہ خان کا نیا ڈرامہ مٹی دے باوےماضی کے تمام ریکارڈز توڑ پائے گا؟ طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی
    • نیپال سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 903 تک جا پہنچی 4,247افراد کی تلاش جاری
    • نوواک جوکووچ کا یو ایس اوپن سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم 48ویں رینک کے ناوونے نے بڑا اپ سیٹ کردیا
    • ’انڈور اسکول میں پریکٹس کرلیتے، شارٹس پہننے، ٹیپ لگانے اور لنگڑا کر چلنے کی ضرورت نہیں‘، اسٹیورٹ براڈ کا امام الحق پر طنز
    • دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کو16سال بعد لارڈز ٹیسٹ میچ میں شکست، سیریز انگلینڈ کے نام
    • ٹرمپ کا ’’لیک امریکا‘‘ نام، کینیڈین وزیراعلیٰ کا کرارا جواب، ڈگ فورڈ نے جھیل کے کنارے ’’لیک اونٹاریو‘‘ کا بڑا سائن لگا دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    متعلقہ محکمے سموگ سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرتے صورتحال گھمبیر نہ ہوتی

    By Daily Khabrainنومبر 7, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سموگ کی وجوہات اور اس سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے احتیاطی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلی شہبازشریف نے سموگ کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بروقت احتیاطی و حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیااوراس ضمن میں تاخیر پر متعلقہ حکام کی سخت سرزنش کی۔ وزیراعلی نے متعلقہ حکام سے استفسار کیا کہ ایک بر س گزرگیا محکمہ ماحولیات سمیت دیگرمتعلقہ محکموں نے سموگ کے مسئلے کے حوالے سے کیا اقدامات کئے؟اب سر پر پڑی ہے تو آپ جاگ اٹھے ہیں۔کیا سرکاری فرائض کی انجام دہی کا یہ طریقہ ہے؟ متعلقہ محکموں او راداروں کو پیشگی اقدامات کرنا چاہئیں تھے۔ انہوں نے کہاکہ سموگ کے آنے سے قبل احتیاطی تدابیر کے بارے عوام کی آگاہی کے لئے بھرپور مہم چلائی جاتی۔ وزیراعلی نے محکمہ ماحولیات کی جانب سے تیار کردہ سموگ پالیسی انگریزی میں شائع کرنے پر بھی اظہار برہمی کیااور متعلقہ حکام سے استفسار کیا کہ کیا عام آدمی انگریزی زبان میں یہ پڑھے گا؟عام آدمی کو اردوزبان میں عام فہم طریقے سے مسئلے کے بارے میں بتانا چاہےے-افسوس کا مقام ہے کہ متعلقہ حکام اس ضمن میں ذمہ داریاں ادا نہیں کر سکے-صنعتوں میں قوانین کے اطلاق کے حوالے سے متعلقہ چیمبر آف کامرس کو بھی اعتماد میں لینا چاہےے تھا-مصیبت گلے پڑی ہے تو سال ضائع کر کے اب کارکردگی دکھائی جا رہی ہے لیکن کام اس طرح نہیں چلے گا-محکموں اور اداروں کو اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کرنی چاہےے-انہوںنے کہاکہ متعلقہ ادارے او رمحکمے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے تو صورتحال گھمبیر نہ ہوتی-سموگ شروع ہونے سے قبل متعلقہ اداروں کو لائحہ عمل تیار کر کے فوری طورپر ایکشن میں آنا چاہےے تھا-وزیراعلی نے ہدایت کی کہ سموگ کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے جو کچھ انسانی بس میں ہے کیا جائے-تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز سے کام کریں، تساہل کی کوئی گنجائش نہیں-انہوںنے کہاکہ سموگ کی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھی جائے اور ایوان ہائے صنعت و تجارت اورماہرین کی مشاورت سے جامع ایکشن پلان مرتب کر کے اس پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے سابق امریکی سفیر رابن لِن رافیلنے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی اور انسانی جانو ںکے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ کی زخمیو ںکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور پاکستان برابری کی سطح پر تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ قیام امن کے لئے اقوام عالم کو مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے اربوں روپے کی لاگت سے پروگرامز شروع کر رکھے ہیں۔ پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری ترجیح ہے اور یہی وجہ ہے کہ کم ترقی یافتہ علاقوں کی خوشحالی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترقیاتی سکیموں کے معیاری کام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور

      پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری

      راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.