Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • والد کا کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل چکا : ہنٹر بائیڈن
    • پاکستان نے ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں پہلی بار سلور میڈل جیت لیا
    • امریکا کی خلاف ورزیوں تک معاہدہ نہیں ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ
    • چین میں طوفان ’ڈولفن‘ کے خطرے کے پیش نظر 1,000 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
    • امریکا نے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا:جے ڈی وینس
    • شمالی اٹلی میں جنگلات کی آگ بھڑکنے کے باعث کم از کم 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں مصر بھی دفاعی معاہدے میں شامل ہو سکتا ہے۔
    • جاپانی نوجوان نے کتے جیسی مشاہبت کےلئے 2.7 ملین ڈالر خرچ کر دیے
    • لیونل میسی کے والد کا 68 برس کی عمر میں انتقال
    • پی سی بی چیئرمین اور چیف سلیکٹر کالز نہیں اٹھا تے
    • ہنگو آپریشن میں پاک فوج کا کیپٹن شہید، 7 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • 24 اگست سے پہلے کوئی سرکاری یا نجیاسکول نہیں کھلے گا: رانا سکندر حیات
    • نیویارک اور نیو جرسی میں ہیٹ ایڈوائزری جاری، شدید گرمی کی لہر برقرار
    • امریکی سینیٹ نے روس پر پابندیوں کا بل منظور کر لیا
    • فلسطینیوں کے تحفظ پر امریکی یہودیوں کا اسرائیل میں داخلہ ممنوع
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ نیا دفاعی معاہدہ نیٹو کے وعدوں سے مکمل ہم آہنگ ہے
    • سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
    • "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ
    • بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات
    • پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جنوبی وزیرستان میں موسیقی سننے اور رقص کرنے پر پابندی

    By Daily Khabrainنومبر 15, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وانا( نیٹ نیوز) پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان ایجنسی میں ایک مرتبہ پھر خوشیاں منانے یا شادی بیاہ اور منگنی کے موقع پر موسیقی سننے یا اس پر رقص کرنے پر ایک پمفلٹ کے ذریعے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔یہ پمفلٹ چند روز قبل جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹرز وانا میں تقسیم کیے گئے اور مساجد میں پڑھ کر سنائے گئے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ یہ پابندیاں عائد کرنے کے لیے علاقے کی معتبر شخصیات اور علما کرام کا جرگہ منعقد ہوا جس میں اتفاق رائے سے پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ شادی بیاہ یا منگنی پر م±نکرات یعنی رقص، گانے بجانے، سازو آواز کی محفل منعقد کرنے، منشیات استعمال کرنے اور قومی روایات کے منافی خوشی کا بر ملا اظہارکرنے پر پابندی عائد ہوگی۔ اس کے علاوہ خواتین کو محرم کے بغیر بازار، ڈاکٹر یا روحانی علاج کے لیے کسی کے پاس جانے پر پابندی عائد ہوگی اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے قومی مجرم تصور کیے جائیں گے۔مقامی لوگوں کے مطابق اس پفلٹ کے بعد اس علاقے میں سی ڈی فروخت کرنے والی دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ سپر مارکیٹ میں چند موبائل فون کی دکانیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔یہ پمفلٹ ایک عرصے کے بعد اس علاقے میں تقسیم کیے گئے ہیں اور اطلاعات ہیں کہ جرگے نے یہ فیصلے مقامی سطح پر متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد کیے ہیں۔جنوبی وزیرستان میں فوجی آپریشن سنہ 2009 میں شروع کیا گیا تھا لیکن شمالی وزیرستان میں جون 2014 میں شروع ہوا تھا۔ اس کے علاوہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار بھی جنوبی وزیرستان ایجنسی تک پھیلا دیا گیا تھا۔وانا بازار میں حکومت کے حمایتی گروپ کی موجودگی کی اطلاعات تھیں لیکن جنوبی وزیرستان کے دیگر علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کی گئی تھیں۔ جن علاقوں میں فوجی آپریشن کیے گئے وہاں بیشتر متاثرین کی واپسی بھی مکمل ہو گئی ہے۔اس عرصے میں اس طرح کے پمفلٹس یا پابندیوں کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی تھیں لیکن اب ایک مرتبہ پھر یہ پمفلٹس تقسیم کیے گئے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

      ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع

      فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.