اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت غیر فعال ہوچکی ہے ، زیادہ دیر تک چلتی نظر نہیں آتی ، ٹوٹ جائیگی، دنیا میں ایسی مثال دکھا دی کہ وزیرخارجہ اور وزیر داخلہ جیسے عہدوں پر بیٹھے لوگ بیرون ملک بھی ملازمت کرتے ہیں، وزیراعظم اعتماد ک اووٹ لینے کے قابل نہیں ہیں، نوازشریف کرپشن کو بچانے کیلئے پارٹی کا استعمال کررہے ہیں ، اسی لئے ان کے ارکان اسمبلی چھوڑ گئے ہیں، حکومت ٹوٹ جانے کی صورت میں الیکشن کا معاملہ سپریم کورٹ طے کریگی اور لگتا ہے کہ ایسا ہی ہونے والا ہے ، ن لیگ میں صرف موٹو گینگ ہی نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہے ، دیگر باغی گروپ انکے ساتھ نہیں چلنا چاہتا ، باغی لیگی ارکان ہم سے رابطے میں ہیں ، ابھی ہمارا تحریک عدم اعتماد لانے کا ارادہ نہیں ہے ، نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو ڈر ہے کہ اگر منی لانڈرنگ میں سزا ہوئی تو دنیا بھر میں ان کی جائیداد منجمد ہوجائیگی، اسی لئے پارٹی کو عدالت کیخلاف استعمال کررہاہے، شہباز شریف نے ختم نبوت بل میں تبدیلی پر بڑا بڑھ کر بیان دیا تھا، اب کیوں کنٹرول نہیں کرتے ، اسلام آباد کے شہری مشکلات کا شکار ہیں، حکومت کو کوئی پرواہ نہیں ہے، اس معاملے پر بڑے سوالیہ نشان کھڑے ہیں، کیا ختم نبوت کا معاملہ باقاعدہ پلان کیا گیاتھا اگر ایسا ہوا ہے تو اس کے پیچھے کون تھا اسکی نشاندہی ہونی چاہئے، پاکستان کے عوام صوفی ازم سے متاثر ہوکر اسلام لائے تھے ان میں انتہا پسندی نہیں ہے، ختم نبوت جیسے حساس معاملے کو چھیڑا جائے تو قوم کو تکلیف ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے عدالت کو تمام مانگی گئی دستاویزات فراہم کردیں ، اگر میری دی ہوئی ایک بھی دستاویز جھوٹ ثابت ہو تو عدالت کو مجھے نکالنے کی ضرورت نہ پڑے گی میں خود ہی چلا جاو¿نگا، مریم نواز میرا موازنہ قوم کے سب سے بڑے مجرم نوازشریف سے کررہی ہیں جس نے کرپشن کی منی لانڈرنگ کی، ٹیک چوری کیے، لوٹی دولت کو باہر لے گیا جبکہ میں تو باہر سے کمائی دولت پاکستان لایاتھا، ن لیگ اور مریم نواز کا میڈیا سیل فوج پر حملے کررہاہے، مجھ پر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر دھرنے دینے کا الزام لگانے والے ساری دنیا کی اسٹیبلشمنٹ ساتھ ملاکر دو ہفتے دھرنا دیکر دکھادیں، تحریک انصاف جیسا ایک جلسہ کرکے دکھادیں، اسٹیبلشمنٹ کبھی عوام کو اکھٹا نہیں کرسکتی، مشرف دور میں کیا گیا جلسہ اسکی واضح مثال ہے ، حکومت غیر فعال ہوجائے تو قوم فوج کی جانب دیکھتی ہے ، جمہوریت اگر فعال ہو اور عوام کو ریلیف دے رہی ہو تو فوج خود بخود اپنی حدود تک محدود رہتی ہے ، یہاں صورتحال یہ ہے کہ کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے ، عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنا ے گئے ، پر امن احتجاج پردہشت گردی کاکیس بنا دیا ¾منی لانڈرنگ کرنے والا ملک کا وزیر خزانہ کیسے ہوسکتا ہے ¾اسحاق ڈار کو پہلے ہی دن مستعفی ہو جانا چاہیے تھا ۔ منگل کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت میں عمران خان نے کہا کہ ملک میں شفاف انتخابات کے لیے پرامن احتجاج کر رہے تھے، ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا گیا، پر امن احتجاج کے اوپردہشت گردی کاکیس بنا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ لوگ مجھ پر دہشت گردی کے کیس کرسکتے ہیں تو کسی پر بھی کرسکتے ہیں، یہ لوگ دہشت گردی کے نام پر کسی کے بھی وارنٹ نکال سکتے ہیں، یہ ایک سیاسی کیس تھا۔چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ منی لانڈرنگ ہے، جس دن اسحاق ڈار کا نام نیب میں آیا انہیں اسی دن مستعفی ہونا چاہیے تھا، ان پر اربوں کی کرپشن کا کیس ہے، منی لانڈرنگ کرنے والا ملک کا وزیر خزانہ کیسے ہوسکتا ہے۔عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد پاکستان کے تمام صوبوں میں انکی حکومت قائم ہوگی، تحریک انصاف نے اس ملک کو ٹھیک کرنا ہے کیونکہ سیاسی لیڈر شپ قوم کی بجائے صرف اپنا سوچتی ہے ، اسلام آباد میں بلین ٹری سونامی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہمیں دوسری حکومتوں کو بلین ٹری سونامی بارے بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ اگلی حکومت ہماری ہوگی ، عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگری خان ترین سے سابق وزیراعلیٰ سندھ و مرکزی رہنما تحریک انصاف لیاقت علی خان جتوئی کی ملاقات ، اس موقع پر جیکب آباد کی سیاسی شخصیات سردار صدام برڑو، میاں عبدالحق برڑو، سابق ناظم نوشہرہ فیروز زبیر کوریجو اور دیگر کئی اہم رہنماءتحریک انصاف میں شامل اس موقع پر فواد حسین چوہدری ، انیسہ ولی اللہ ، مشتاق جتوئی راجہ خان جکھرانی ، مولا بخش سومرو اور دیگر رہنماءبھی موجود تھے، اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کیساتھ ظلم ہورہاہے آصف زرداری سے سندھ کے لوگوں کی جان چھڑانے کیلئے میں سندھ آتا رہونگا ، سندھ کے لوگ اب باشعور ہوچکے ہیں سندھ میں چھوٹے کسانوں کو پانی نہیں دیا جاتا غریبوں پر ظلم کیا جارہاہے کرپشن کی وجہ سے صوبے سندھ کے ادارے تباہ ہوچکے ہیں، اس موقع پر لیاقت علی خان جتوئی نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو آصف زرداری سے نجات دلانے کیلئے چیئرمین عمران خان سندھ میں آرہے ہیں ، کارکنان تیاری کریں سندھ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے آصف زرداری کے دن گنے جا چکے ہیں ، نوازشریف کے بعد اب باری آصف زرداری کی سندھ کے لوگوں پر ظلم کیا جارہاہے کوئی نظام موجود نہیں سندھ کے لوگ بھوک پیاس سے مررہے ہیں ، اور سندھ حکومت کے وزراءکی روٹی کپڑا مکان میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہاہے ، چیئرمین عمران خان اورجہانگیر خان ترین نے پارٹی میں نئے شامل ہونیوالے افراد کو خوش آمدید کہا۔

