ماسکو(خصوصی رپورٹ)روس میں ایک کمپنی کی جانب سے ایسا تجربہ کیا جارہا ہے کہ اس میں انسان کو موت سے قبل فریز کیا جائے گا اور پھر ایک دن اسے دوبارہ ہوش میں لے آئیں گے،کرایو رس اپنی ایک لیبارٹری سوئٹزر لینڈ میں کھولنا چاہتی ہےکہ جہاں ایو تھنزیہ کو قانونی حیثیت حاصل ہے،سائنسدانوں کاکہنا ہے کہ اس کا مقصد دماغ کو نقصان سے بچانا ہے اور اس عمل سے چند روز تک انسانی جسم کو فریز رکھ کر دوبارہ پہلی حالت میں لایا جاسکے گا،کرایو جینکس ایسا عمل ہے کہ جس میں انسان کو مرنے کے بعد فریز کیا جاتا ہے اور اس کے جسم سے خون نکال کر اس میں جم جانے والا ایک مادہ بھر دیا جاتا ہے،ایسا طریقہ کار صرف روس اور امریکہ میں ہی دستیاب ہے۔مذکورہ کمپنی کے پاس اب بھی 50 انسانی باڈیز اور سر جبکہ جانوروں کی 20 جانور ٹینک میں موجود ہیں،کمپنی 36 ہزار ڈالر انسانی باڈی جبکہ 12 ہزار ڈالر ایک سر کو فریز کرنے کی فیس وصول کرتی ہے۔
روسی سائنسدانوں نے موت سے قبل انسانوں بارے ایسا تجربہ کر ڈال کر سب ششدر رہ گئے

