تازہ تر ین

نواز شریف کتنے ارب باہر لے کر گئے ،بڑا دعوی سامنے آگیا۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کیمذمت کرتے ہیں، جس ملک نے کسی اور کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہوں اب وہ اسی کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں، امریکا 25 ارب روپے کے لیے ذلیل کر رہا ہے، جبکہ اسحاق ڈار کے بیٹے کے دبئی میں دو ٹاور ہی 25 ارب روپے کے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی دھمکی پرعمران خان نے کہا کہ امریکا اپنی 16 سالہ ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے جبکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔’۔عمران خان نے امریکا کے موجودہ رویے کا ذمہ دار اپنے ملک کے طبقہ اشرافیہ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں انڈین لابی کی ضرورت نہیں، ہمارے اپنے لیڈر ملک کو بدنام کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور اس ملک کے ادارے مافیا کے ہاتھوں مفلوج ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو افغانستان میں مکمل امن چاہتا ہے اور افغانستان کا امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہاپاکستان میں سب لوگ شلوار قمیض پہنتے ہیں، لیکن شہباز شریف نے اپنے سارے سوٹ نکالے ہوئے ہیں اور اسی لیے ہر روز نئے نئے ہیٹ (ٹوپی) پہنتے ہیں تاکہ امریکیوں کو یہ بتا سکیں کہ میں بھی ان ہی کی طرح ہوں۔عمران خان نے شریف برادران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں بھائی دو دو مرتبہ بالترتیب وزیراعظم اور وزیراعلی رہ چکے ہیں اور انہوں نے امریکیوں سے مطالبہ کیا کہ انہیں تیسری مرتبہ بھی باری دلوا دی جائے۔عمران خان نے دعوی کیا کہ شہباز شریف نے گزشتہ دور میں امریکا سے حکومت بحال کروانے کی درخواست کی تھی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے الزام عائد کیا کہ شہباز شریف اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے انتہا پسندگروپوں کو پالا ہوا ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا خواجہ آصف واشنگٹن میں ایشیا سوسائٹی میں کہتے ہیں وہ لبرل جب کہ پی ٹی آئی دینی جماعتوں کے ساتھ ہیں، شہبازشریف کہتے ہیں کہ چودھری افتخارآوٹ آف کنٹرول ہے ہمیں اس سے خطرہ ہے۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو مسئلہ یہ ہے کہ امپائرکیوں میرے ساتھ نہیں مل رہے، شریف برادران کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کہ کوئی این آراوانہیں بچا سکے گا۔عمران خان نے کہا کہ اس ملک کوتھوڑے سے لوگ بدنام کررہے ہیں، افغانستان کا امن سب سے زیادہ پاکستان کے مفاد میں ہے، پاکستان دنیا میں وہ واحد ملک ہے جوافغانستان میں مکمل امن چاہتا ہے، نوازشریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے خود کہہ دیا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوتی ہے، ہوسکتا ہے زرداری سیدھے راستے پرآگیا ہو، اللہ کسی کوبھی ہدایت دے سکتا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شرےف اپنی کرپشن کو چھپانے کےلئے فوج کو بدنام کررہے ہےں۔ نواز شرےف اور شہباز شرےف نے امرےکن سےنےٹر سے تےسری مرتبہ باری حاصل کرنے کےلئے منتےں کی ہےں ، ممبئی حملوں سے متعلق پاکستانےوں کےخلاف بےان دےا ، دونوں بھائی ملک کےلئے سےکورٹی رسکہےں۔ انکا کوئی بھی اےن آر او قوم تسلےم نہےں کرےگی ۔ ڈونلڈ ٹرمپ25ارب کےلئے پاکستان کو ذلےل کررہا ہے ۔ پاکستان کےلئے بہتر ہے کہ وہ امرےکا سے امداد لےنا ہی بند کردے ۔ ان خےالات کا اظہار عمران خان نے بنی گالا مےں صحافےوں سے گفتگو کرتے ہوئے کےا ۔ انہوں نے کہ اکہ سابق ائےر چےف مارشل اصغر خان کی مغفرت کےلئے دعا گو ہےںکےونکہ انکی سےاست مےں بے شمار خدمات ہےں اور اصغر علی خان نے اپنی جماعت کو پی ٹی آئی مےں ضم کےا تھا کےونکہ وہ صادق اور امےن تھے اسلئے ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم بھی اصغر خان کےس پر مکمل پےش رفت کےلئے توجہ سے کام کرےں ۔ عمران خان نے کہا کہ آج امرےکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے خلاف بول رہا ہے حالانکہ پاکستان نے دوسروں کی جنگ کےلئے 70ہزار سے زائد لوگوں کی قربانےں دےں اور معےشت کا بےڑا بھی تباہ ہوا لےکن اب امرےکہ افغانستان مےں 16سال کی جنگ کی ناکامی کا بوجھ پاکستان پرڈال رہا ہے۔ لےکن ان تمام تر وجوہات کے ذمہ دار ہمارے سےاسی ا اہلیتہےں۔ ہمارے سےاستدانوں نے رمزی ےوسف کو پکڑ کر امرےکا کے حوالے کردےا اور رمزی ےوسف نے اعتراف کےا کہ پاکستانی قوم وہ ہے جو کہ ڈالر ز کےلئے اپنی ماں کو بےچ دےں۔ امرےکہ ہمےں صرف 25ارب کے لئے ذلےل کررہا ہے حالانکہ 25ارب کے 2ٹاور تو اسحاق ڈار کے بےٹوں کے ہےں اور 300ارب نواز شرےف چوری کرکے ملک سے باہر لے گےا ہے ۔ پاکستان کےلئے بہتر ہے کہ وہ امرےکا سے امداد لےنا بند کردے کےونکہ کیوبا جےسا چھوٹا ملک جہاں پر تمباکو اور گنا ہے اگروہ ملک ترقی کرسکتا ہے تو پاکستان تو کیوبا کئی گنا بڑا ملک ہے اور وسائل سے مالا مال ہے۔ عمران خان نے شرےف برادران کے امرےکن سےنےٹرز کو بتانے کےلئے بےانات کو کی لےکس کے دستاوےزات مےں دکھاتے ہوئے کہا کہ نواز شرےف نے امرےکہ سے کہا کہ ہم تو ےمن مےں فوجےں بھےجنا چاہتے ہےں لےکن سابق آرمی چےف جنرل راحےل شرےف نہےں چاہتے ۔ نواز شرےف نے امرےکن سےنےٹر ز سے کہا کہ پاکستانےوں نے بمبئی حملے کرائے لےکن ہم اےسے حملوں سے پروٹےکشن دلوائےں گے شہباز شرےف نے بھی امرےکی سےنےٹرز سے کہا کہ ہم جماعت الدعوة کے نےٹ ورک کو ختم کرنا چاہتے ہےں ہمےں تفصےلات فراہم کرےں تاکہ عدالت مےں کےس چلوائےں ، عمران خان نے کہا کہ نواز شرےف نے امرےکہ سے چار مطالبات کے ہےں جو کہ وکی لےکس مےں آگئے ہےں۔ ان مےں پہلا مطالبہ تھا کہ ہم نے عدلےہ کےلئے بھرپور تحرےک چلائی لےکن چےف جسٹس افتخار چوہدری کنٹرول سے باہر ہےں اور ہم دونوں بھائےو کو 2،2مرتبہ بارےاں لےے کے بعد تےسری مرتبہ وزےر اعظم بنوادےں۔ دوسری ڈےمانڈ سلمان تاثےر کے گورنر راج کے دوران ہماری پنجاب مےں حکومت بحال کرادےں ، تےسرا مطالبہ اگر چےف جسٹس نہےںجاتاہے تو پھر ہمےں فےس سےونگ دی اور چوتھا مطالبہ تھاکہ سابق صدر پروےز مشرف سے تمام اختےارات لےکر ہمےں دوبارہ دئےے جائےں اور دونوں بھائےوں نے کہاہم امرےکہ کے بہترےن دوست ہےں ، پی ٹی آئی چےئرمےن نے کہا کہ ےہ دونوں شرےف بھارئی پاکستان کی سالمےت کےلئے خطرہ ہےں۔ اور اپنے 300ارب روپے بچانے کےلئے فوج اور عدلےہ کو بنام کررہے ہےں۔ چار سال تک سب کچھ ملک مےں ٹھےک چل رہا تھا لےکن پےسہ پکڑا گےا تو اب ملک مےں ساری خرابےاں نظر آرہی ہےں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain