All posts by Daily Khabrain

قومی ٹیم میں باصلاحیت آل راﺅنڈرزکی کمی،طاہرشاہ دوسرے ون ڈے کےلئے شاہین آفریدی کوموقع دیناچاہیے،سابق کرکٹرکی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ سپنر اگر اچھا ہو تو میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے کسی بھی ٹیم میں سپنرز کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت آل راﺅنڈر کی کیٹیگری میں کوئی بھی پاکستانی نہیں آیا۔فہیم اشرف کی پرفارمنس بھی کچھ نہیں البتہ شاداب خان میں کافی صلاحیتیں ہیں۔فخر کی صرف ایک ہی اننگ اچھی رہی اس کے بعد وہ خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔میرے خیال میں شنواری کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو کھلانا چاہئے یا فہیم اشرف کی جگہ کھلانا چاہئے۔یہ لوگ فخر کو بہت بڑا کرکٹر سمجھتے ہیں اس لئے اسے تو نہیں بٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر ڈے نائٹ کھیل ہو تو رات کو پنک بال استعمال ہوتا ہے۔میں سمجھتا ہوں ٹیم میں آل راﺅنڈر کھلاڑی ہونے چاہئیں۔

سوناکشی سنہا کی ’دبنگ 3‘ میں بھی دھماکے دار انٹری

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے مشہور فلم ’دبنگ‘ کے دوسرے سیکوئل میں بھی دھماکے دار انٹری کی تیاریاں شروع کردیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بہت ہی زیادہ خوش اور پرجوش ہوں جس کی وجہ فلم ’دبنگ 3‘ ہے۔تاہم اب فلم کے نئے سیکوئل کی شوٹنگ فلم دبنگ اور دبنگ ٹو‘ کی کامیابی کے طویل عرصے بعد بلا آخر شروع کی جارہی ہے۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ’در حقیقت میری خوشی کی اصل وجہ بھی یہی فلم ہے کیوں کہ میں نے اپنا فلمی سفر ’دبنگ‘ سے ہی شروع کیا تھا اس لئے یہ فلم میرے دل کے بہت ہی زیادہ قریب ہے اور اس فلم کا حصہ بننا بھی میرے لئے قبل فخر بات ہے۔‘کچھ روز قبل ہی فلم کے پروڈیوسر اور اداکار ارباز خان نے بتایا تھا کہ فلم ’دبنگ تھری میں ‘چلبل پانڈے کا کردار سلمان خان ہی ادا کریں گے۔واضح رہے کہ 2010 میں ریلیز ہونے والی ’دبنگ‘ اور 2012 میں ریلیز ہونے والی ’دبنگ 2‘ میں سلمان خان کے مد مقابل سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ جب کہ فلم کو چار چاند لگانے میں فلم میں شامل راحت فتح علی خان کی آواز میں گایا ہوا گیت ’تیرے مست مست دو نین‘ آج بھی مقبولیت کا حامل ہے۔

امیتابھ بچن کی بیٹی شیوتا نے سلمان خان کو پہلی محبت قرار دے دیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی بیٹی شیوتا بچن نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان ان کی پہلی محبت تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بیٹی شیوتا بچن نے معروف فلمساز کرن جوہر کے مقبول ترین شو ’کافی ود کرن‘ میں شرکت کی، شو کے دوران جہاں بچن خاندان کے حوالے سے کئی راز سامنے آئے ہیں شیوتا بچن نے ایک سوال کا جواب دے کر سب کو حیران کردیا۔کرن جوہر نے زندگی کی پہلی محبت کے بارے میں سوال پوچھا تو شیوتا نے بغیر کچھ سوچے سلمان خان کا نام لیا۔ انہوں نے کہا کہ جوانی میں سلمان خان میری پہلی محبت تھے جس کا کریڈٹ فلم ’میں نے پیار کیا‘ کو جاتا ہے۔ تاہم ابھیشیک نے کچھ سوچ کر فوراً ہی مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ پہلا کرش تو عامر خان تھے جو شیوتا کو ان کی سالگرہ پر خط لکھا کرتے تھے۔کہا جارہا ہے کہ ابھیشیک بچن کے شیوتا کے بیان پر مداخلت کرنا کوئی اتفاق نہیں تھا بلکہ ایشوریہ بچن بھی ہو سکتی ہیں جن کے سلمان خان آخری بوائے فرینڈ رہ چکے ہیں۔شو کے دوران بات صرف پہلی ہی تک محدود نہیں رہی اور جب کرن جوہر کی جانب سے ایک اور سوال پوچھا گیا کہ کس اداکار نے آپ کے جذبات میں ہلچل مچائی جس پر شیوتا بچن نے ایک بار پھر اپنی بھابھی ایشوریہ رائے کے سابقہ بوائے فرینڈ سلمان خان کا ہی نام لیا۔

افواہوں کی روک تھام کیلئے واٹس ایپ کی نئی پابندی

لاہور(ویب ڈیسک)پیغام رسانی کے مقوبل ایپ ‘واٹس ایپ’ نے افواہوں کی روک تھام کے لیے اپنے صارفین پر ایک نئی پابندی عائد کر دی ہے۔آج کی دنیا میں پیغام رسانی میں آسانی کے باعث افواہوں پر قابو رکھنا انتہا ئی مشکل کام ثابت ہو رہا ہے۔پیغام رسانی کے مقبول ترین پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اسی مشکل پر قابو پانے کے لیے یہ پابندی عائد کردی ہے کہ صارف ایک پیغام پانچ لوگوں یا گروپس سے زائد میں فارورڈ یعنی آگے نہیں بھیج سکتا۔صارفین کو 5 لوگوں سے زائد لوگوں کو پیغامات بھیجنے کے لیے پیغام کو کاپی کر کے ایک ایک نمبر پر بھیجنا ہوگا۔واٹس ایپ کے ترجمان کے مطابق یہ پابندی واٹس ایپ کی جانب سے دنیا بھر میں ان کے پلیٹ فارم سے افواہوں کی روک تھام کے لیے عائد کی گئی۔واٹس ایپ کے ترجمان کے مطابق فارورڈڈ پیغامات کی تعداد کی حد طے کرنے کے بعد سے دنیا بھر میں آگے بھیجے جانے والے پیغامات کی تعداد میں خاطر خواہ کمی نظر آئی ہے۔اس سے قبل واٹس ایپ پر صارف ایک وقت میں 20 لوگوں کو میسج فارورڈ کرسکتا تھا۔یہ پابندی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب واٹس ایپ اور فیس بک کی دیگر سروسز افواہوں اور پروپیگینڈا پھیلانے کی الزامات کے زد میں ہیں۔واٹس ایپ نے اسی پالیسی کے تحت انڈیا میں یہی پابندی 6 ماہ پہلے لگائی تھی۔

حب کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 17 افراد جاں بحق

حب(ویب ڈیسک) بیلہ کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 16 افراد نے بس سے کود کر جان بچائی۔ذرائع کے مطابق کراچی سے ملحقہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ میں مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم میں 17 افراد جاں بحق جب کہ 16 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر شبیر مینگل کا کہنا ہے کہ حادثےکا شکار کوچ میں 35 سے زائد مسافرسوار تھے اور مسافر بس کراچی سے پنجگور جارہی تھی۔ڈی سی شبیر مینگل کا کہنا ہے کہ حادثےکے باعث کوچ اورٹرک میں آگ لگ گئی اور 16 افراد نے بس سے کود کر جان بچائی جب کہ دیگر افراد کوچ میں ہی جھلس کر جاں بحق ہوئے۔ حادثے کی خبر ملتے ہی ریسکیو، لیویزاورایف سی اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروئیاں شروع کردی گئیں، تاہم آگ کی شدت کےباعث امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ڈپٹی کمشنربیلہ کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل کےاسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔

ابتدائی تفتیش: سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکار قتل کے ذمہ دار قرار

لاہور(ویب ڈیسک) ساہیوال واقعے کی ابتدائی تفتیش میں قتل کا ذمہ دار سی ٹی ڈی اہلکاروں کو قرار دے دیا گیا۔سانحہ ساہیوال کی ابتدائی تفتیش کے کچھ حقائق سامنے آ گئے ہیں جن کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا تاہم سی ٹی ڈی نے اس کیس میں پیشہ ورانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔ذرائع کے مطابق واقعے میں مقتولین کو قتل کرنے کی ذمہ داری سی ٹی ڈی اہلکاروں پر ڈالی گئی ہے اور غفلت کے مرتکب سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ آپریشن میں ملوث اہلکاروں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں جن میں سب انسپکٹر صفدر حسین کی قیادت میں آپریشن کیا گیا جب کہ دیگر اہلکاروں میں احسن خان، محمد رمضان، سیف اللہ اور حسنین اکبر شامل ہی۔ذرائع کے مطابق ساہیوال آپریشن کا ایک مقدمہ سب انسپکٹر صفدر حسین کی مدعیت میں بھی درج کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم مکمل حقائق پر مبنی رپورٹ کل شام تک تیار کرلے گی۔
سانحہ ساہیوال
یاد رہے کہ 19 جنوری کی سہ پہر سی ٹی ڈی نے ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کی ایک بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ کارروائی میں تین بچے بھی زخمی ہوئے۔واقعے کے بعد سی ٹی ڈی کی جانب سے متضاد بیانات دیے گئے، واقعے کو پہلے بچوں کی بازیابی سے تعبیر کیا بعدازاں ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مارے جانے والوں میں سے ایک کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔تاہم میڈیا پر معاملہ آنے کے بعد وزیراعظم نے واقعے کا نوٹس لیا اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کو حراست میں لے کر تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی۔

صرف ایک ڈالر میں اٹلی میں مکان خریدیئے

روم، اٹلی(ویب ڈیسک) یورپ کے کئی ممالک میں کمآبادی والے علاقوں میں غیرملکیوں کو راغب کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب اس ضمن میں اٹلی کےمشہور شہر’سِسلی‘ کے ایک پہاڑی قصبے سامبوکا میں درجنوں محل نما خالی مکانات میں سے ہرایک کی قیمت ایک ڈالر لگائی گئی ہے۔اس سےقبل 2015 میں بھی اٹلی کے ایک خالی ہوتے گاو¿ں جانجی میں مکان ایک ایک ڈالر میں فروخت کرنے کی خبریں مشہور تھیں۔ اس بار پالرمو شہر سے 40 میل کے فاصلے پر واقعے سامبوکا کے رہائشیوں نے یہ پیشکش کی ہے جس کی آبادی صرف 6 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ یہاں رہائشی نوجوان روزگار کے لیے بڑے شہروں کا رخ کرچکے ہیں اور بزرگ رہ گئے ہیں یا پھر ان کیآبادی بھی کم ہورہی ہے۔اسی طرح ایک اور گاو¿ں گروٹول بھی خالی پڑا ہے۔ یہاں صرف 300 لوگ رہتے ہیں اور 600 مکانات خالی ہیں۔ خدشہ ہے کہ یہ علاقہ بھوت نگر بن جائے گا اور اسی بنا پر لوگوں نے یہاں بھی مکانات میں رہنے کی کئی اسکیمیں پیش کی ہیں۔اٹلی کی آبادی تیزی سے کم ہورہی ہے جس کے ریکارڈ بن چکے ہیں اور یہاں آبادی پر تحقیق کے ادارے سے وابستہ اسٹیون موشر کہتے ہیں کہ اس ضمن میں کئی طریقوں پر کام اقدامات اٹھائے گئے ہیں لیکن ان کا خاص فائدہ نہیں ہوا۔ اب دنیا بھر سے لوگوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ اٹلی میں جائیداد کے مالک بن سکتے ہیں۔ای میل کا تانتاسامبوکا کے ایک ڈالر گھر کے جواب میں حکومتِ اٹلی کو دنیا بھر سے ہزاروں ای میل موصول ہوئی ہیں۔ ان میں دبئی، بارسلونا، نیویارک اور دنیا کے دیگر ممالک کے لوگ شامل ہیں۔ سامبوکا کے نائب میئر کے مطابق اب تک انہیں دنیا بھر سے 39 ہزار ای میل موصول ہوئی ہیں جن میں بعض لوگوں نے سارے مکانات خریدنے کی پیشکش بھی کی ہے۔لیکن مرمت آپکے ذمے اگرچہ اٹلی کی اس پیشکش کے تحت ایک مکان کی قیمت بریانی کی ایک پلیٹ جتنی ہے لیکن باقی معاملات آسان نہیں ہیں۔ خریدار کو ایک ڈالر کا مکان خریدنے سے قبل 5600 ڈالر سیکیورٹی کی مد میں جمع کرانے ہوں گے۔ اس کے بعد مکان کی مرمت اور تزئین خود کرنا ہوگی جس کا خرچ 17000 ڈالر تک ہوسکتا ہے اور خریدار کو تین سال کے اندر اندر اس کام کومکمل کرنا ہوگا۔ اس کے بعد سیکیورٹی ڈپازٹ واپس مل جائے گا جس کے بعد وہاں رہنے کی اجازت ہوگی۔

پیپلز پارٹی نے راﺅ انوار کی رہائی کا ملبہ عدالتوں پر ڈال دیا

کراچی(ویب ڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مرتضٰی وہاب نے بدنام زمانہ انکاﺅنٹر اسپیشلسٹ راﺅ انوار کی رہائی کا ملبہ عدالتوں پر ڈال دیا۔کراچی میں سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران بار بار سوالات کے باوجود مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے راﺅ انوا ر کا نام لینے سے گریز کیا۔آصف زردراری کی جانب سے راﺅ انوار کو بہادر بچہ قرار دینے کے سوال کو مرتضیٰ وہاب نے صحافیوں کا ایجنڈا قرار دے دیا۔دریں اثناءاپنی گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کراچی میں جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کےخلاف کارروائی کی جائےگی، سندھ کابینہ میں جیلوں میں سہولیات کےلیے قانون سازی کی اجازت دے دی گئی ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جیلوں کی بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں، کراچی میں بجلی کے بحران میں کمی آئی ہے، آج کابینہ اجلاس میں اہم قوانین اور فیصلوں پر بات ہوئی۔ جیل اور پولیس کے حوالے سے نئے قوانین بنائے جارہے ہیں، جیلوں میں اصلاحات کے حوالے سے قانون پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد بہت سی عمارتیں سندھ کو ملنی تھیں، عمارتوں کی ملکیت سے متعلق سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔ سندھ حکومت کی پرانی گاڑیوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ نے شہر میں جعلی نمبر پلیٹ گاڑیوں پر اظہار برہمی کیا۔

چیپل کو ویرات کوہلی میں بریڈمین کی جھلک نظرآنے لگی

سڈنی(ویب ڈیسک) ای ین چیپل کو ویرات کوہلی میں ڈان بریڈ مین کی جھلک دکھائی دینے لگی۔آسٹریلیا کو اس کے ملک میں ٹیسٹ اور پھر ون ڈے سیریز میں پچھاڑنے کے بعد جہاں بھارت میں ویرات کوہلی کو سراہا جارہا ہے وہیں پر ای ین چیپل اور مائیکل کلارک نے بھی بھارتی کپتان کے قصیدے پڑنا شروع کردیے ہیں۔چیپل کہتے ہیں کہ ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹاپ تین پلیئرز سے زیادہ ایوریج کوہلی کی ہے، باقی تین کھلاڑیوں میں ویو رچرڈز، سچن ٹنڈولکر اور ابراہم ڈی ویلیئرز شامل ہیں، بلاشبہ ٹنڈولکر کے رنز سب سے زیادہ اور سنچریوں میں بھی وہآگے ہیں مگر یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ انھوں نے باقی تین کے مقابلے دگنے سے زیادہ میچز کھیلے ہیں، ان تینوں کے مقابلے میں کوہلی زیادہ بہتر جارہے ہیں جنھوں نے اپنی ہر ساڑھے پانچویں اننگز کو سنچری میں تبدیل کیا ہے، مجھے محسوس ہوتا ہے کہ وہ ایوریج کے لحاظ سے ون ڈے کرکٹ کے ڈان بریڈ مین ثابت ہوں گے۔ادھر مائیکل کلارک کہتے ہیں کہ میرے نزدیک ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ کھیلنے والے تاریخ کے عظیم ترین بیٹسمین ہیں، انھوں نے بھارت کی جانب سے جو کارنامے انجام دیے ہیں اس کے بعد مجھے اس بارے میں کوئی بھی شک باقی نہیں رہا۔یاد رہے کہ ویرات کوہلی اب تک 219 ایک روزہ میچز میں 10 ہزار 385 رنز بناچکے ہیں، اس دوران ان کی ایوریج 59 سے زائد اور اس میں 39 سنچریاں شامل ہیں۔

کوچ مکی آرتھر کی ڈانٹ کا معاملہ اتنا بڑا نہیں تھا جتنا سامنے آیا، اسد شفیق

لاہور(ویب ڈیسک) اسد شفیق کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی ڈانٹ کا معاملہ اتنا بڑا نہیں تھا، جتنا سامنے آیا۔کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ سلیم خالق کو خصوصی انٹرویو میں اسد شفیق نے کہا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سنچورین ٹیسٹ میں ٹیم نے اہم موقع پر وکٹیں گنوائیں،اس وقت ذمے دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے تو میچ جیت بھی سکتے تھے،کوچ نے بیٹسمینوں کے غلط اسٹروکس، پچ اورکنڈیشنز کے بارے میں بات کی، جو بہت زیادہ سنی گئی اوراس سے بھی زیادہ پاکستان میں پہنچی، بہرحال اس میں کوئی ایسی بات نہیں تھی۔یاد رہے کہ اسد شفیق کا تفصیلی انٹرویومنگل کوایکسپریس کے اسپورٹس صفحے پر شائع کیا جائیگا۔