All posts by Daily Khabrain

سابق بیوی کی غیراخلاقی تصاویر اپ لوڈ کرنے پر ڈی آئی جی گلگت بلتستان برطرف

اسلام آباد(ویب ڈیسک) گلگت بلتستان کے ڈی آئی جی جنید ارشد کو سابق بیوی کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر عہدے سے برطرف کردیا گیا۔وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری مراسلے میں ڈی آئی جی جنید ارشد کی برطرفی کی تصدیق کی گئی ہے۔ جنید ارشد کو 2010ء میں منظور کیے گئے تحفظ خواتین ایکٹ کے تحت برطرف کیا گیا۔ڈی آئی جی جنید ارشد پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جس میں 5 لاکھ شکایت کنندہ کو بطور زر تلافی ادا کیے جائیں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کی توثیق کی تھی جب کہ ڈی آئی جی کی نظرثانی کی اپیل بھی مسترد کردی گئی تھی۔واضح رہے کہ ڈی آئی جی جنید ارشد کی سابق اہلیہ عائشہ سبحانی نے گزشتہ برس ستمبر میں شکایت درج کرائی تھی کہ جنید ارشد نے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی ہیں۔

وفاقی کابینہ نے جنرل (ر) راحیل شریف کے این او سی کی منظوری دیدی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے سعودی عرب میں عسکری اتحاد کے سربراہ سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف کو بیرون ملک ملازمت کے لیے این او سی کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق راحیل شریف کو سعودی عرب میں اسلامی فوجی اتحاد کی کمانڈ کے لئے این او سی درکار تھا اور گزشتہ روز وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاک فوج کے سابق سربراہ کو این او سی دینے کی منظوری دی گئی۔گزشتہ ماہ 15 دسمبر کو سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا جس میں جنرل(ر) راحیل شریف کو دیے گئے این او سی کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ راحیل شریف کا این او سی قانون کے مطابق نہیں، سابق آرمی چیف کو بیرون ملک ملازمت کے لیے جی ایچ کیو اور وزرات دفاع نے این او سی جاری کیا جب کہ قانون کے تحت سابق سرکاری ملازم کو صرف وفاقی حکومت این او سی جاری کرسکتی ہے اسی لیے این او سی کے بغیر کوئی سابق سرکاری ملازم کسی غیر ملکی حکومت یا ایجنسی کی ملازمت نہیں کرسکتا۔فیصلے میں کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت سے مراد وفاقی کابینہ ہے، عدالت نے سیکریٹری دفاع کو حکومت سے این او سی کے لیے ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے کہا تھا اگر مقررہ مدت کے اندر قانون کے مطابق این او سی جاری نہیں کیا جاتا تو جنرل (ر) راحیل شریف بیرون ملک ملازمت سے سبک دوش تصور کیے جائیں گے۔

ایل او سی پر بھارت کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک

مظفر آباد(ویب ڈیسک) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تاہم پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی پر کھوئی رٹہ اور کوٹ کتیرا سیکٹرز میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا، پاک فوج نے بھی مﺅثر جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ جوابی کارروائی میں 3 بھارتی سپاہی ہلاک اور 2 کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں جب کہ بھارتی چوکی کوپہنچنے والا نقصان اس کے علاوہ ہے۔

سی پیک منصوبوں کی قبل ازوقت تکمیل سے عوام کووسیع معاشی مواقع ملیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبوں کی قبل ازوقت تکمیل سے عوام کو وسیع معاشی مواقع ملیں گے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سی پیک سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں سی پیک منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے سی پیک منصوبو ں پرکام کی رفتارتیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی قبل ازوقت تکمیل سے عوام کووسیع معاشی مواقع ملیں گے اورسی پیک بزنس ایڈوائزری کونسل تشکیل دی جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عوام کوغربت سے نکالنے کیلئے چینی تجربے سے فائدہ اٹھاسکتا ہے، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سی پیک اقتصادی زونزپرکام تیزکرنے کیلئے چارہفتے میں سفارشات دیں۔

امریکا اور افغان طالبان کے مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں کرانے پر اتفاق کرلیا گیا۔دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان معاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کے درمیان ملاقات کے دوران افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے درخواست کی کہ افغان طالبان کابل انتظامیہ کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار نہیں اور نہ ہی جنگ بندی کے لیے تیار ہیں اس لیے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے فیصلہ کیا کہ طالبان کو دعوت دی جائے کہ وہ اسلام آباد آئیں اور یہاں مذاکرات ہوں، امکان ہے کہ افغان طالبان کے ڈیڑھ درجن سے زائد رہنما اسلام آباد آئیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ امریکا کے مذاکرات میں قطر کے نمائندے کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے مفاہمتی عمل مشترکہ ذمہ داری ہaے اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق پاکستان اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے لیے سہولت کاری پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکا، افغانستان میں قیام امن سے متعلق پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کا صدر مملکت سے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف ، عمران خان بھی شریک ہوئے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پاکستان کے 26 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ایوان صدر میں ہونے والی باوقار تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوئےحلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججز شریک ہوئے۔وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کے ارکان کو بھی حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی جبکہ مسلح افواج کے سربراہان، سفارتکار اور دیگر شعبوں کے افراد بھی شریک ہوئے۔حلف برداری کی تقریب میں مختلف ممالک کے چیف جسٹس صاحبان اور سینئر ججز کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

شہزادی میگھن مارکل کے سفید رنگ کے لباس پہننے کی دیر تھی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

لندن (ویب ڈیسک)شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی ایک تصویر کیلئے فوٹو گرافرز گھنٹوں کھڑے ہوئے ان کے محل کے باہر انتظار کر رہے ہوتے ہیں تاہم جب بھی وہ باہر نکلتی ہیں تو میڈیا ان کے آگے پیچھے رہتا ہے اور اکثر اوقات ان کے مہنگے کپڑے بھی خبروں کی زینت بنتے ہیں۔ایساہی کچھ اس وقت بھی ہوا جب میگھن مارکن دورہ ” مے ہیو“ کیلئے گھر سے نکلیں جہاں انہوں نے جانوروں کی فلاح و بہبود سے متعلق ہونے والی چیریٹی کی تقریب میں شریک ہونا تھا۔ اس موقع پر میگھن مارکل نے حاملہ خواتین کیلئے بنائے گئے سفید رنگ کا خصوصی لباس زیب تن کیے ہوئے تھے۔جیسے ہی ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر گئیں تو ہنگامہ برپا ہو گیا اور نئی بحث شروع ہوگئی۔یہ سفید رنگ کا لباس خصوصی طور پر حاملہ خواتین کیلئے ہے جو کہ ” ایچ اینڈ ایم “ برانڈ کا ہے جس کی قیمت محظ 35ڈالر ہے جو کہ 4800 پاکستانی روپے کا بنتا ہے۔ اس کی قیمت انتہائی مناسب اور کم ہے۔میگھن مارکل کی جانب سے یہ لباس پہننے کی دیر تھی کہ ” ایچ اینڈ ایم “ کی دکانوں پر اس ڈریس کا سٹاک ہی ختم ہو گیا اور لوگوں نے دھڑا دھڑ اسے خریدنا شروع کر دیا۔تاہم دوسری جانب ” فاکس نیوز “ نے میگھن کے لباس کو کچھ یوں بیان کیا ہے کہ میگھن نے 2 ہزار 795 ڈالر کا ارمانی کوٹ اور 865 ڈالر کا ” سٹیلا میک کارٹینی “ کا بیگ تھام رکھا تھا۔میگھن کی تصویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر ا?ئی تو ” ایچ اینڈ ایم “ نے بھی شہزادی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بیان کیا کہ یہ ڈریس ا?پ بھی پہن کر خوبصورت لگ سکتے ہیں۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر پیغامات کی بھرمار ا? گئی اور بڑی تعداد میں عوام نے یہ پہناوا ا?ن لائن بھی خریدا۔

کسی کا باپ بھی حکومت نہیں گراسکتا ،سندھ حکومت گرانے کا پروگرام نہیں :فیصل واوڈا

کراچی: (ویب ڈیسک)وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کسی کا باپ بھی ہماری حکومت نہیں گراسکتا جب کہ ہماراسندھ حکومت گرانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ جو بھی غیر سنجیدہ بات کرے گا اسے جواب دیا جائے گا، میں نے اپنی انا پیچھے کر دی ہے سیاسی طور پر ایک دوسرے کو اچھا برا کہیں گے لیکن کام کریں گے، میں بہت کچھ سندھ کو دینے کو تیار ہوں ، صوبے کے چیف ایگزیکٹو مرادعلی شاہ ہیں اس لیے ان کو سپورٹ کروں گا، میں جتنا وفاق کا منسٹر ہوں اتنا ہی منسٹر میں پنجاب،بلوچستان اورپورے پاکستان کاہوںفیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ کو ان کی ڈیمانڈ سے زیادہ دینے کو تیار ہوں سڑکوں اور سیوریج لائنز کا مسئلہ ہے ،سندھ حکومت کی مدد سے کرسکتا ہوں لیکن سعید غنی صاحب سے درخواست ہے کہ ان کے احکامات گراو¿نڈ تک نہیں پہنچے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی کے علاوہ کسی کا باپ بھی ہماری حکومت نہیں گراسکتا جب کہ ہمارا سندھ حکومت گرانے کا کوئی ارادہ نہیں، اگر روٹی کپڑا مکان اورسب چیزیں ٹھیک ہوجائیں گے تو سیاست دفن ہوجائے گی۔\

ایک ماہ میں میڈیا کو 30 سے 35 کروڑ کے اشتہارات جاری کیے: فواد چوہدری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک کو بحران سے نکالنے کی پوری کوشش کریں گے، پائیدار اور مستحکم معیشت کی بنیاد رکھنے کیلئے پر عزم ہیں، بحیثیت پاکستانی ہمارا مفادہے کہ ڈالر پاکستان سے باہر نہ جائے۔ ایک ماہ میں میڈیا کو 30 سے 35 کروڑ کے اشتہارات جاری کیے ہیں۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے تحت وسائل صوبوں کو تفویض کردیے گئے ہیں ، 58 فیصد ریونیو صوبوں کو جاتا ہے تو ایسے میں وفاق صوبوں کی ذمہ داری کیسے اٹھا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے،اس پر توجہ نہیں دیں گے تو اپنے پاو¿ں پر کلہاڑی ماریں گے۔ ایگزون کمپنی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہے، سعودی عرب دنیا کی تیسری بڑی آئل ریفائنری لگائے گا۔ ملک کو بحران سے نکالنے کی پوری کوشش کریں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے ،وہ آگے ہی جائے گی، ایک ماہ میں میڈیا کو 30 سے 35 کروڑ کے اشتہارات جاری کیے ہیں۔ ہم نے ملک کے مسائل مل کر حل کرنے ہیں بحیثیت پاکستانی ہمارا مفادہے کہ ڈالر پاکستان سے باہر نہ جائے۔ پائیدار اور مستحکم معیشت کی بنیاد رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔ 66 ممالک کے ساتھ ویزے میں نرمی کا معاہدہ کر رہے ہیں۔

تیسرے ون ڈے میں کینگروز کو شکست، سورماﺅں نے سیریز جیت لی

میلبورن (ویب ڈیسک) بھارت نے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی ہے۔میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پوری ٹیم 48.4 اوورز میں 230 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ پیٹر ہینڈزکومب نے سب سے زیادہ 58 رنز بنائے جبکہ ایلکس کیری نے 5، ایرون فنچ نے 14، عثمان خواجہ نے 34، شان مارش نے 39، مارکوس سٹوئنس نے 10، گلین میکس ویل نے 26، جھئے رچرڈسن نے 16، ایڈم زامپا نے 8 اور پیٹر سڈل نے 10 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے یوزویندرا چھاہل نے انتہائی عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور 10 اوورز میں محض 42 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔