All posts by Daily Khabrain

فرانس کے شہر لیون میں یونیورسٹی کی چھت پر دھماکا، 3 افراد زخمی

پیرس( ویب ڈیسک ) لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس نے دیکھتے دیکھتے شدت اختیار کرلی، واقعہ کے بعد پولیس اور فائر بریگیڈ نے عمارت کو گھیرے میں لیکر آگ بجھانا شروع کردی ہے تاہم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یونی ورسٹی میں سائنس لائبریری کی چھت پر گیس بوتل میں دھماکے کے باعث آگ لگی، دوسری جانب یونی ورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چھت پر تعمیراتی کام جاری ہے جس کے دوران حادثاتی طور پر دھماکا ہوا۔

خوبصورت ترین مقام پر 160 روپے میں گھر خریدنا چاہیں گے؟

اٹلی( ویب ڈیسک ) اگرچہ دنیا کے کئی ممالک کو گھروں کی کمی کا سامنا ہے، تاہم یورپی ملک اٹلی ایسا ملک ہے، جو تقریبا ہر سال اپنے دیہات کو فروخت کرتا ہے۔دنیا بھر میں سیاحت، کھانوں اور تاریخی مقامات کے حوالے سے منفرد اہمیت رکھنے والے اٹلی کے جنوب میں واقع بڑے اور خود مختار علاقوں میں شامل ہونے والے سسلی کے ایک خوبصورت گاو¿ں کے گھروں کو فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔جہاں اٹلی میں سیاحت کے دوران چند ہفتوں تک قیام میں ہی لاکھوں روپے خرچ ہوجاتے ہیں، وہیں اٹلی کے خودمختار علاقے سسلی کے ایک چھوٹے سے قصبے کی انتطامیہ نے وہاں گھروں کو محض ایک یورو یعنی پاکستانی تقریبا 160 روپے میں فروخت کے لیے پیش کردیا۔جی ہاں، یہ کوئی مذاق نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے اور سسلی کی مقامی انتظامیہ کی اس پیش کش سے کچھ لوگوں نے فائدہ اٹھا بھی لیا اور کئی لوگوں نے گھروں کی خریداری کے لیے درخواستیں بھی جمع کرادیں۔امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق سسلی کے تاریخی مقام پالیرمو سے محض 68 کلو میٹر کی دوری پر واقع گاو¿ں ’سمبوکا ڈی سلیسا‘ کے درجنوں گاو¿ں کو فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گاو¿ں سے مقامی افراد کے چلے جانے کے بعد انتظامیہ نے مجبور ہو کر وہاں گھروں کی فروخت کا اعلان کیا۔

یہ علاقہ جہاں رومن بادشاہت سے ہی اہمیت کا حامل رہا ہے، وہیں اب بھی اسے تاریخی حوالے سے منفرد اہمیت حاصل ہے اور اب تک اس علاقے میں درجنوں محقیق اپنی تحقیق کی وجہ سے رہائش پذیر ہیں۔

یہ علاقہ دنیا بھر میں نایاب شراب تیار کرنے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتا ہے۔

اس علاقے کا سب سے تاریخی مقام پالمیرو ہیں، جہاں رومن بادشاہت کے دوران 5 تہذیبیں بستی تھیں۔

علاقے میں رومن بادشاہت کی عبادت گاہیں بھی موجود ہیں—فوٹو: سی این این

جب اسٹیج پر جلوے بکھیرتی ماڈلز کے درمیان ’گلی کا کتا‘ آگیا

لاہور (ویب ڈیسک ) ویسے تو فیشن شوز میں پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا اور ایسی تقریبات میں ہر کام کو خوبصورت انداز میں سر انجام دینے کے لیے بھرپور انتظامات کیے جاتے ہیں۔جہاں فیشن شوز میں ماڈلز کو ریمپ پر جلوے بکھیرنے سے قبل پرکشش بنانے کے لیے کئی گھنٹوں تک محنت کی جاتی ہے، وہیں اس بات کی بھی خیال کیا جاتا ہے کہ ماڈلز دیدہ زیب لباس میں جب کسی دلہن کی طرح سج کر سامنے آئیں تو انہیں کسی مسئلے کا سامنا نہ ہواگرچہ زیادہ تر فیشن شوز میں کوئی مسئلہ سامنے نہیں آتا، تاہم ماضی میں ایسے شوز میں ایسا ہو چکا ہے کہ کبھی کسی خاتون ماڈل کی چپل چھن گئی ہو یا پھر کسی ماڈل کا لباس اسٹیج پر ہی کھل گیا ہو۔
تاہم اس بار بھارتی شہر ممبئی میں ہونے والے ایک فیشن شو میں ایسا نہیں بلکہ بہت ہی منفرد واقعہ پیش آیا، جس کا اندازہ نہ تو ماڈلز کو تھا اور نہ ہی اس شو کے منتظمین کو تھا۔ہوا کچھ یوں کہ جیسے ہی ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرنے شروع کیے تو گلی کا ایک ہٹا کھٹا کتا بھی کسی ماڈل کی طرح اسٹیج پر واک کرتا دکھائی دیا۔جی ہاں، بھارتی خبر رساں ادارے ’ایشین نیوز انٹرنیشنل‘ (اے این آئی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ممبئی میں روہت بال کے فیشن شو میں بولی وڈ ادکار سدھارتھ ملہوترا اور ڈیانا پینٹی نے بھی کیٹ واک کی۔
ریمپ پر انسانوں کی جگہ ایک آوارہ کتے کی موجودگی پرماڈلز کی حیرانی کو بھی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔
تقریبا ڈیڑھ منٹ کی ویڈیو میں کتا اسٹیج پر ہی موجود رہا اور اس دوران شائقین سے بھی ایک مرد ماڈل سمیت خواتین ماڈل کا قافلہ کیٹ واک کے لیے مرکزی اسٹیج پر آتا ہے، تاہم کتا پھر بھی ان کے درمیان ہی موجود رہتا ہے۔

اس تصویر میں کتنے گھوڑے ہیں؟

لاہور( ویب ڈیسک ) آج کل انٹرنیٹ پر ذہنی آزمائش سے متعلق تصاویر سامنے آنے کا رجحان فروغ پذیر ہے۔

اکثر ایسی تصاویر سامنے آتی رہتی ہیں جن میں لوگوں سے پوچھا جاتا ہے کہ ان میں کتنے چہرے یا ہندسے وغیرہ ہیں۔

اور اب ایک اور بصری دھوکا دیتی تصویر سامنے آئی ہے جس میں لوگوں سے پوچھا گیا ہے کہ انہیں اس تصویر میں کتنے گھوڑے نظر آرہے ہیں۔

ویسے تو پہلی نظر میں ہی متعدد گھوڑے نظر آجاتے ہیں مگر اس تصویر میں کئی جگہوں پر گھوڑوں کو ہوشیاری سے چھپایا گیا ہے۔

ویسے تو اس طرح کے ذہنی آزمائش کے معموں کا مقصد بچوں کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہوتا ہے مگر انٹرنیٹ پر لوگ انہیں ایک دوسرے کی ذہانت آزمانے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اس تصویر میں چھپے پرندے کو تلاش کرسکتے ہیں؟

تو آپ بتائیں اس تصویر میں آپ کو کتنے گھوڑے نظر آرہے ہیں اور خیال رہے کہ ہزاروں افراد اس کا درست جواب بتانے سے قاصر رہے ہیں۔

اگر اب بھی جواب معلوم نہیں ہوسکا تو چلیں ہم ہی بتا دیتے ہیں کہ اس میں 13 گھوڑے موجود ہیں جو آپ نیچے تصویر میں بھی دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کہاں کہاں ہیں۔

اس مشروب کو نہار منہ پینا توند کی چربی تیزی سے گھٹا دے

لاہور (ویب ڈیسک ) عمر کے ساتھ جسمانی وزن میں اضافہ قدرتی ہوتا ہے اور کوئی بری بات بھی نہیں۔

تاہم اگر یہ اضافہ بہت زیادہ ہو تو پھر ضرور پریشان ہونا چاہئے کیونکہ موٹاپا متعدد امراض جیسے ذیابیطس، کینسر، امراض قلب، بلڈ پریشر اور ایسے ہی متعدد جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھانے والا سب سے بڑا عنصر ہے۔

اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ پیٹ کے ارگرد کی یہ اضافی چربی گھلانا آسان نہیں ہوتا مگر اس سے چھٹکارے کے لیے کوئی جادوئی گولی تو موجود نہیں۔

مزید پڑھیں : سبز چائے پینے کے یہ فائدے جانتے ہیں؟

مگر کچھ ایسی غذائیں ضرورت ہیں جو اس چربی کو تیزی سے گھلانے میں مدد دے سکتی ہیں۔

اور نہار منہ ایک مزیدار مشروب کو پینا بہت تیزی سے توند کی چربی گھلانے میں مدد دے سکتا ہے۔

اور وہ ہے سبز چائے۔

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر روزانہ نہار منہ ایک کپ سبز چائے پینا توند سے نجات میں مدد دے سکتا ہے۔

سبز چائے میٹابولزم کو متحرک کرنے کی خصوصیات رکھتی ہے جس سے کیلوریز جل کر توانائی میں بدل جاتی ہیں جس کے نتیجے میں وہ چربی کی شکل اختیار نہیں کرپاتیں۔

سبز چائے میں موجود پولی فینولز اور دیگر اجزا میٹابولک افعال کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جس سے جسمانی وزن تیزی سے کم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : توند سے چند دنوں میں نجات چاہتے ہیں؟

یہ مزیدار مشروب کھانے پینے کی اشتہا کی روک تھام کرتا ہے اور توند میں چربی کے ذخیرے نہیں ہونے دیتا۔

طبی ماہرین کے مطابق سبز چائے میں موجود انزائمے کو متحرک کرکے ذخیرہ شدہ چربی کو گھلانے میں مدد دیتے ہیں۔

توند سے نجات کے ساتھ ساتھ یہ مشروب صحت کو دیگر فوائد بھی پہنچاتی ہے یعنی اسے پینے سے کولیسٹرول لیول کم ہوتا ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ چائے کینسر کا خطرہ بھی کم کرتی ہے۔

گرتے بالوں کی روک تھام کے لیے جادوئی ٹپس

لاہور (ویب ڈیسک ) کیا کنگھی کرتے ہوئے آپ کے بال عام معمول سے زیادہ نکل رہے ہیں؟ تو آپ تنہا نہیں، درحقیقت دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو عمر بڑھنے پر گنج پن کا سامنا ہوتا ہے۔

اب اس کی وجہ کچھ بھی ہوسکتی ہے جیسے ذیابیطس، وٹامن کی کمی، تنا?، نیند کی کمی یا دیگر امراض مگر ایسا ہوتا ضرور ہے۔

یقیناً گنج پن کی جانب بڑھنا کس کو پسند ہوسکتا ہے مگر کچھ چیزوں کے ذریعے آپ اسے روک سکتے ہیں۔

جی ہاں واقعی چند معمولی ٹوٹکوں سے آپ اس خطرے کو کافی حد تک ٹال سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : گنج پن سے نجات کا قدرتی علاج سامنے آگیا

اگر آپ بھی اس مسئلے سے پریشان ہیں تو یہ ٹوٹکے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

کیسٹر آئل
یہ تیل امینو ایسڈ سے بھرپور ہوتا ہے جو سر میں جاکر بالوں کی نشوونما کو متحرک کرتا ہے اور بالوں کی خشکی بھی کم کرتا ہے۔ کیسٹر آئل کو استعمال کرنے کے منفرد طریقے موجود ہیں جن میں سے ایک طریقہ زیادہ کارآمد ہوتا ہے، اس کے لیے کیسٹر آئل کے چند قطرے سے سر پر مالش کریں اور رات بھر کے لیے لگا چھوڑ دیں، اس کے بعد صبح دھولیں۔ یہ عمل ہفتے میں ایک سے 2 بار دہرائیں۔

امرود کے پتے
امرود کے پتے وٹامن بی سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ بالوں کے گرنے کے عمل کو ریورس کرکے ان کی نشوونما تیز کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ تو مٹھی بھر پتوں کو ایک لیٹر پانی میں ابال کر ٹونک بنالیں، اسے ٹھنڈا کریں اور سر دھونے کے بعد بال خشک کریں اور پھر اس ٹونک سے سر پر کم از کم 10 منٹ مالش کریں۔ اس کے بعد دو گھنٹے تک انتظار کریں یا رات کو لگا کر سوجائیں، پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔

یہ بھی پڑھیں : یہ عام دستیاب تیل گنج پن سے نجات دلانے کیلئے فائدہ مند؟

ناریل کا تیل
یہ تو ہر کوئی جانتا ہے کہ ناریل کے تیل کا استعمال آپ کے بالوں کو ٹوٹنے سے بچاتا ہے اور انہیں لمبا اور گہرا رکھنے میں مدد دیتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ناریل کا تیل اور لیموں کا جوس ملا کر لگانے سے آپ اپنے بالوں کو لمبے عرصے تک سفید ہونے سے بھی روک سکتے ہیں۔

پیروں کی موچ جلد ٹھیک کرنے میں مددگار گھریلو ٹوٹکے

لاہور (ویب ڈیسک ) اکثر ایسا ہوتا ہے جب آرام سے چلتے چلتے اچانک پیر لڑکھڑا کر مڑ جاتا ہے اور فرد درد کی وجہ سے لوٹ پوٹ ہوکر رہ جاتا ہے کیونکہ موچ ایسا ہی تکلیف دہ عارضہ ہے۔

درحقیقت یہ انتہائی عام انجری ہے جس کا شکار کوئی بھی ہوسکتا ہے اور ضروری نہیں دوڑتے ہوئے ایسا ہو، آرام سے چلتے ہوئے بھی موچ آجاتی ہے۔

پیروں کی اس طرح کی موچ میں اکثر ڈاکٹر سے مدد لینے کی ضرورت نہیں ہوتی تاہم شدید موچ یا ہڈی میں فریکچر کے لیے ضرور معالج سے رجوع کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں : ایسے گھریلو ٹوٹکے جن کو سائنس نے بھی درست تسلیم کیا

موچ کی عام علامات
ٹخنہ یا پیر مڑنے پر شدید درد۔

سوجن۔

رگڑ یا خراش۔

عام انداز سے چل نہ پانا۔

ٹخنے کی جوڑ کی حرکت محدود ہوجانا۔

ایسا درد اور سوجن جو ایک یا 2 دن میں بھی کم نہ ہو۔

متاثرہ ٹانگ پر جسم کا وزن برداشت نہ کر پانا۔

سن ہوجانا یا کمزوری۔

پیر گھمانے میں مشکل۔

اگر شک ہو کہ موچ سے فریکچر ہوگیا ہے تو فوری طبی امداد حاصل کریں، تاہم اگر معمولی یا زیادہ بڑا مسئلہ نہ لگے تو درج ذیل ٹوٹکے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

آرام، برف، دبا? اور اٹھانا
معمولی موچ کے لیے ایک حکمت عملی RICE سے مدد لی جاسکتی ہے جس میں ‘آر’ کا مطلب ریسٹ ہے، یعنی چند دن تک آرام کریں۔

‘آئی’ سے مراد آئس ہے، برف کو دن بھر میں کئی مرتبہ متاثرہ ٹخنے پر لگا کر درد اور سوجن میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

‘سی’ سے مراد کمپریشن ہے، جس کے تحت اسٹیٹک یا الاسٹک کمپریشن بینڈیج کے استعمال سے سوجن کم کی جاتی ہے۔

‘ای’ سے مراد ایلیویشن ہے، اس طریقے میں پیر کو دل کی سطح سے اوپر اٹھا کر خون اور دیگر سیال کے بہا? میں کمی لائی جاتی ہے۔

بظاہر یہ تو عام چیزیں ہیں مگر یہ طریقہ انتہائی موثر ثابت ہوتا ہے اور موچ آتے ہی اس پر عمل کرنا جسم کے قدرتی ورم پر قابو پانے کے ردعمل کو حرکت میں لانے میں مدد دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیا آپ ناخن گوشت میں گھسنے سے پریشان ہیں؟ تو یہ ٹوٹکے آزمائیں

ورم کش غذائیں
ایسی غذائیں جس میں کولیگن نامی پروٹین پایا جاتا ہے وہ اس طرح کے جوڑوں کی انجری کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے، ہڈیوں کی یخنی میں یہ پروٹین موجود ہوتا ہے جو موچ سے نجات میں تیزی سے مدد دیتا ہے اسی طرح مالٹے یا ترش پھلوں میں موجود وٹامن سی بھی کولیگن کو بننے میں مدد دیتا ہے جس سے موچ کو جلد ٹھیک کرنے میں مدد ملتی ہے جبکہ مسلز کا درد بھی کم ہوتا ہے۔

درد کش ادویات
اگرچہ پیروں میں موچ آنا سنگین انجری نہیں مگر یہ تکلیف دہ ضروری ہوتی ہے، اگر آپ اس کا شکار ہونے کے بعد کافی تکلیف میں ہیں تو دردکش ادویات کا استعمال بھی درد اور سوجن میں کمی میں مدد دے سکتا ہے۔

اپسم نمک
موچ آنے کے ایک یا 2 دن بعد اپنے پیروں کو اپسم نمک سے ملے نیم گرم پانی میں بھو دیں، موچ آنے کے بعد چند دن تک برف کو چوٹ پر لگانا ضروری ہے کیونکہ اس عرصے میں حرارت کو چوٹ پر لگانے سے سوجن میں اضافے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اپسم نمک سوجن کے شکار مسلز کو سکون پہنچاتا ہے، دن میں ایک یا 2 بار ٹخنوں کو اس نمک ملے پانی میں بھگونا تکلیف میں کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔

سیب کا سرکہ
یہ گھویلو ٹوٹکا بہت سادہ ہے مگر موثر بھی ہے، سیب کا سرکہ درد اور سوجن کم کرتا ہے، اسے استعمال کرنے کے لیے ایک صاف کپڑا لیں اور سرکے میں بھگو دیں، اس کے بعد وہ کپڑا موچ والے حصے پر لپیٹ دیں، یہ عمل روزانہ اس وقت تک دہرائیں، جب تک ریلیف محسوس نہ ہو۔

السی کا تیل
آپ السی کے تیل کو بھی اس مقصد کے لیے استعمال کرسکتے ہیں، کپڑے کا ایک ٹکڑا لیں اور تیل میں بھگو لیں، اس کے بعد کپڑے کو متاثرہ حصے پر لپیٹ کر باندھ دیں، اسے رات بھر کے لیے چھوڑ دیں، اگلی صبح حالت میں بہتری محسوس کریں گے۔

بیکنگ سوڈا
چند قطرے پانی اور بیکنگ سوڈا کو مکس کرکے پیسٹ بنائیں اور متاثرہ حصے پر لگالیں، جس کے بعد جالی اور الاسٹک بینڈیج سے اسے باندھ دیں۔

قدرتی مرہم
آپ کے کچن میں متعدد قدرتی ورم کش اجزائ موجود ہوتے ہیں، اگر آپ کسی موچ کی سوجن میں فوری کمی لانا چاہتے ہیں تو ہلدی، لہسن، پیاز، کیسٹر آئل یا زیتون کے تیل سے مدد لے سکتے ہیں، اس کے لیے ان میں سے کسی ایک کو ہلکا گرم کریں اور متاثرہ ٹخنے پر لگائیں، اس کے بعد ٹخنے کو کئی گھنٹوں کے پٹی سے لپیٹ کر رکھیں۔

ایل جی بھی ‘فولڈ ایبل’ فون متعارف کرانے کیلئے تیار

لاہور (ویب ڈیسک ) سام سنگ پہلے ہی فولڈ ایبل فون کی جھلک پیش کرچکی ہے جو کہ فون اور ٹیبلیٹ دونوں کی مشترکہ خصوصیات کا حامل ہوگا، موٹرولا اور مائیکرو سافٹ اس ٹیکنالوجی پر کام کررہے ہیں اور اب ایل جی بھی کچھ ایسا کرنے والی ہے۔سی نیٹ ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایل جی بھی فولڈنگ اسمارٹ فون کی دوڑ کا حصہ بننے والی ہے مگر ایک مختلف طریقے سے۔رپورٹ کے مطابق ایل جی ایسا اسمارٹ فون متعارف کرانے والی ہے جس میں صارفین دوسری اسکرین لگاسکیں گے یعنی اسکرین سائز دوگنا کرسکیں گے۔اس کی زیادہ تفصیلات تو معلوم نہیں مگر ممکنہ طور پر یہ سیکنڈ اسکرین ایک کیس کی شکل میں ہوسکتی ہے اور یہ اگلے ماہ موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ایک کیس کی شکل میں سیکنڈ اسکرین کا تصور نیا نہیں بلکہ الیک ٹیل 2014 میں ایسا کرچکی ہے مگر یہ زیادہ مقبول نہیں ہوسکا۔

ایل جی وہ کمپنی ہے جو اسمارٹ فونز پر نئے تجربات کرنے سے گھبراتی نہیں تاہم اکثر یہ تجربات ناکام ثابت ہوتے ہیں۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ نیا فون ایل جی کا فلیگ شپ جی 8 ہوگا یا کوئی الگ سیریز کا حصہ۔

یہ تفصیلات موبائل ورلڈ کانگریس میں ہی سامنے آئیں گی مگر ایل جی اس نئے موبائل فون سے سام سنگ یا دیگر کمپنیوں کو پیچھا چھوڑنا ضرور چاہے گی۔

چین نے چاند پر کپاس اگانے کا کامیاب تجربہ کرلیا

بیجنگ (ویب ڈیسک )چین نے پہلی مرتبہ چاند پر کپاس اگا نے کا تجربہ کیا جو کامیاب رہا۔
ابھی تک آلو اور سرسوں کے بیجوں سے کوئی کونپل نہیں نکلی تھی لیکن اب نکل آئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چینی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ چینی سائنس دانوں نے چاند پر بھیجنے کے لیے7انچ کا خصوصی کنٹینر تیار کیا ،کنٹینر میں مٹی، پانی، ہوا اور بیج ڈالے گئے۔چاند پر فصل اگانے کے لیے کپاس، ا?لو اور سرسوں کی ایک مخصوص قسم کے بیجوں کا انتخاب کیا۔
”چانگ فور“ سے زمینی مرکز پر موصول ہونے والی تازہ تصویروں میں کپاس کے بیچ سے کونپلیں پھوٹتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ پودا اگانے سے متعلق تجربے کے لیے پہلے بیج کھاد میں دبا کر ایک ہفتے تک پانی دیاگیا،جس کے بعدیہ دعوی کیا جارہاہے کہ اس میں سے اب کونپل نکل ا?ئی ہے۔سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ ڑی جنگ ڑن نے کہا کہ چاند کی سطح پر کسی حیاتیاتی نمو کا یہ پہلا تجربہ ہے۔

یوٹیوب نے ویڈیوز پوسٹ کرنے سے متعلق نئے اصول وضع کردیے

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک ) یوٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم پر صارفین کی جانب سے ویڈیوز پوسٹ کرنے سے متعلق نئے اصول وضع کردیے۔
کمپنی نے بلاگ پوسٹ میں نئی پالیسی وضع کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان لیوا چیلنجز، خوفناک مذاق اور جسمانی نقصان پہنچانے والا مواد اپ لوڈ کرنا ناقابل قبول ہوگا۔
یوٹیوب پہلے ہی لوگوں کو خطرناک سرگرمیوں پر ابھارنے والے مواد کو ممنوع قرار دے چکا ہے یا ایسا مواد جس کے نتائج نقصان دہ ہوں تاہم نئی وضع کردہ پالیسی میں خوفناک مذاق اور چیلنجز کی نشاندہی کی گئی ہے۔
یوٹیوب نے ’ٹائڈ پوڈ چیلنج‘ اور ’فائر چیلنج‘ کی مثال دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان جیسی سرگرمیوں پر مبنی ویڈیوز کی پلیٹ فارم پر کوئی جگہ نہیں، ایسے مواد جس میں لوگوں کی جان کو خطرات لاحق ہوں یا پھر وہ اسٹنٹ جو جان لیوا ثابت ہوں ، انہیں کسی صورت یوٹیوب پر شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اپ ڈیٹ پالیسی میں ایسے مواد پر پابندی عائد کی گئی ہے جس میں لوگوں کو پھنسانے کی کوشش کی جائے کہ وہ خطرے میں ہیں جیسا کہ گھرمیں حملہ ا?ور بن کر گھسنا، خوف زدہ کرنا، ڈرائیورنگ کرتے ہوئے کسی پر فائرنگ کرکے اسے ڈرانا، جیسے مذاق یا چیلنجز شامل ہیں۔
کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ یوٹیوب اپنے پلیٹ فارم پر ہمیشہ ایسے مذاق اور فنی ویڈیوز کو ضرور جگہ دیتا ہے جس میں حد پار نہ کی گئی ہو۔