All posts by Daily Khabrain

سارہ علی خان کی ”سمبا “کا بزنس 350 کروڑ تک پہنچ گیا

ممبئی(شوبزڈ یسک ) اداکارہ سارہ علی خان اور رنویر سنگھ کی فلم سمبا کاسولہ دن میں ریکارڈ بزنس۔ ساڑھے تین سو کروڑ روپے کی کمائی کرلی ۔ ہاﺅس فل بس ہاﺅس فل سمبا کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ کمائی کی دوڑ میں آگے ہی آگے۔ بالی وڈ میڈیا کے مطابق ریلیز کے بعد سولہ دن میں ہی رنویر سنگھ کی اس مووی نے ساڑھے تین سو کروڑ روپے سے زیادہ بٹور لیے ہیں۔ پسندیدگی کا گراف بڑھتا جارہا ہے۔
اور فلم بین آرہے ہیں بار بار اس فلم کو دیکھنے۔ سمبھا اوررنویر سنگھ نے دیکھا جائے تو کئی نئے ریکارڈ تخلیق کیے ہیں۔پدماوت کے بعد سمبھا دو ہزار اٹھارہ کی دوسری بڑی کامیاب فلم ہے۔ بطور سولو ہیرو یہ رنویر سنگھ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی مووی بھی بن چکی ہے۔

سجل علی نے دوستوں کےساتھ 25ویں سالگرہ کا کیک کاٹا

لاہو ر(شوبزڈیسک ) معروف اداکارہ سجل علی نے گزشتہ روز اپنی 25ویں سالگرہ منائی ۔ سجل علی 17جنوری 1994 کو کراچی میں پیدا ہوئیں ۔ ٹی وی سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا اور اب تک بے شمار ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔سجل علی واحد اداکارہ ہیں جنہوں نے کم عمری میں سب سے زیادہ شہرت اور مقبولیت حاصل کی اور بھارتی فلم مام میں بھی کام کیا۔آج کل ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ایک فلم کے پراجیکٹ میں بھی کام کررہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی سالگرہ کا کیک کراچی میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ہمراہ کاٹا جن کی طرف سے انہیں تحائف پیش کرنے کے ساتھ نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا گیا ۔

شان نے حکومت سے کلچرپالیسی بنانے کا مطالبہ کردیا

لاہور(شوبزڈ یسک) اداکار شان نے حکومت سے کلچر پالیسی بنانے کا مطالبہ کیا ہے شان نے ٹوئٹرپر وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کلچر پالیسی کی ضرورت ہے۔ اداکار شان نے کہا کہ ہماری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بہت توانائی ہے جسے مزید بہتر کیاجاسکتا ہے۔ یہ امر واضح ہے کہ شان کو پنجاب حکومت کی طرف سے بنائی گئی کلچرل ایڈوائزری کونسل کا ممبر بھی بنایا گیا ہے لیکن وہ اس حوالے سے بالکل مطمئن نہیں ہیں۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل شان نے ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ کسی بھی حکومت نے آج تک فلم انڈسٹری کے لیے کچھ نہیں کیا اور موجودہ حکومت سے اس کی توقع کرنا بالکل فضول ہے۔

کنگ خان ڈوبتے کیریئر کو بچانے کیلئے پھر سے ”ڈان“ بن گئے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلموں کو گزشتہ دو برس سے مسلسل ناکامی کا سامنا ہے، ایسے میں انہوں نے اپنے ڈوبتے ہوئے کیریئر کو بچانے کے لیے فلم ڈان 3 کو قبول کرلیا ہے۔شاہ رخ خان نے 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم جب ہیری میٹ سیجل میں ایک ٹور گائیڈ کا کردار نبھایا تھا جبکہ گزشتہ برس کے آخر میں ریلیز ہونے والی فلم زیرو میں انہوں نے ایک بونے کا کردار نبھایا، تاہم یہ دونوں ہی کردار مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہے۔اب وہ دوبارہ سے فلم ڈان کے تیسرے سیکوئل میں کام کرنے جارہے ہیں، جس کے لیے امید کی جارہی ہے کہ وہ ڈان 2 کی طرح ان کے لیے کامیاب ثابت ہوگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے فلم ساز سدھارتھ رائے کپور کی فلم سارے جہاں سے اچھا کے لیے انکار کردیا ہے جس میں انہیں ایک سائنسدان کا کردار نبھانا تھا تاہم انہوں نے ہدایت کار فرحان اختر کی ڈان 3 میں جلوہ گر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

فضا علی کا لائیو گائیکی کا شوق پورا ہو گیا‘نسیم وکی کی مبارکباد

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ فضا علی کا لائیو گائیکی کا شوق پورا ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ فضا علی ان دنوں ایک نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو تاروں سے کریں باتیں کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں ۔دوران شو انہوں نے پہلی مرتبہ لائیو گانا رفتہ رفتہ وہ میری ہستی کا سماں ہو گئے سنا کر حاضرین کو حیرت میں ڈال دیا اور ان سے بھرپور داد سمیٹی ۔شو کے بعد کامیڈین نسیم وکی ، حسن مراد ،گوشی خان اور حامد رنگیلا نے فضا علی کو خوبصورت گائیکی پر مبارکباد دی ۔

پروہاکی لیگ،قومی ٹیم کے ٹرائلز آج سے نیشنل سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے

لاہور(بی این پی ) قومی ہاکی ٹیم کے انتخاب کے لئے دو روز ہ ٹرائلز کل جمعہ کے روز سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔منتخب ٹیم دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے پرو ہاکی لیگ میں شرکت کرے گی۔پی ایچ ایف کے ترجمان راجہ محسن کا کہنا ہے کہ ٹرائلز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میںآج 18اورکل 19جنوری کو دوپہر کو منعقد ہوں گے۔ٹرائلز میں بہترین پرفارمنس اور فٹنس دکھانے کے لئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے سخت محنت شروع کردی ہے۔ہر کھلاڑی کی کوشش ہے کہ وہ ٹرائلز کے دوران زیادہ سے زیادہ بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے ٹیم کا حصہ بنے۔پی ایچ ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرائلز صرف اور صرف میرٹ پر ہوں گے اور اس سلسلہ میں کمیٹی کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا سپورٹس بورڈ سے الحاق

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کےساتھ الحاق کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو این او سی جاری کردیا.پاکستان فٹبال فیڈریشن کےسابق سربراہ مخدوم فیصل صالح حیات نے2012میں اپنے ذاتی مفادات سمیت اقتدار سے جڑے رہنے کےلئے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ آٹو ڈی ایفیلیئشن کے بنیاد پر الگ کرلیاتھا. 2018میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے منعقد ہونےوالے الیکشن کے بعد نومنتخب صدر سیداشفاق حسین اور پی ایف ایف کونسل کے ممبران نائب صدورعامر ڈوگر, سردار نوید حیدر اور ظاہر شاہ نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے پی ایف ایف اکاونٹس کودوبارہ آپریشنل بنانےکی درخواست کی تھی. پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نومنتخب باڈی کو تسلیم کرتے ہوئے حقائق کی بنا پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کا خیر مقدم کرتےہوئے این او سی جاری کردیا. یاد رہے۔

سابق سربراہ پی ایف ایف فیصل صالح حیات پاکستان سپورٹس بورڈ کی صدر کے حوالےسے ٹو ٹرم پالیسی کے مخالف تھے جسکے باعث پاکستان فٹبال فیڈریشن کو سپورٹس بورڈ پاکستان سے الگ رکھ کر فٹبالرز اور کھیل کا ناتلافی نقصان ہوا. نومنتخب صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن سیداشفاق حسین نے پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے این او سی کے اجرا کو خوش آئند کرار دیتے ہوئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ مل کر ملک میں فٹبال کےفروغ پر کام کے عزم کا اعادہ کیا. صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن سیداشفاق حسین کا اس موقع پر پیغام میں کہنا تھا کہ ایک فرد واحد نے ملک میں فٹبال کے ساتھ جو ظلم کیا وہ ناقابل تلافی ہے. سید اشفاق حسین کاکہنا تھا کہ فرد واحد فیصل صالح حیات پندرہ سال سے صرف اپنی زات کے لیئے کھیل کو تباہ کرگیا, پاکستان نیشنل ٹیم کی کارکردگی سے لےکر ڈومیسٹک فٹبال سٹرکچر سب مایوس کن ہے.صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن نے کہا کہ سابق سربراہ نے آٹھ ماہ کےدوران فٹبال کے کڑوڑوں روپے کہاں خرچ کیئے اسکا حساب ہر صورت دینا ہوگا,نائب صدر پی ایف ایف عامر ڈوگر نے سابق سربراہ فیصل صالح حیات کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتےہوئے سابق عہدار کو سپریم کورٹ کا حکم تسلیم کرنے کا مشورہ دیا, نائب صدر عامر ڈوگر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ جو لوگ فٹبال کی عالمی تنظیموں کو غلط اطلاعات دے رہے وہ خد سپریم کورٹ کے حکم پر منعقدہ الیکشن کا حصہ بنے ریے تاہم ناکامی کی صورت میں واویلا کررہے ہیں. نائب صدر پی ایف ایف اور صدر پنجاب فٹبال سردارنویدحیدرنے پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون کو سراہتےہوئے اس الحاق کو کھیل کی بہتری کےحوالےسے اہم اقدام کرار دیا. نائب صدر پی ایف ایف ظاہر شاہ کاکہنا تھا کہ فیصل صالح حیات صدارت پر قابض رہنے کےلیئے کھیل کا نقصان کرگئے. انہوں نے کہا کہ فرد واحد ایشیئن فٹبال میں اپنی پوزیشن مضبوط بناتا گیا تاہم پاکستان فٹبال تباہ ہوتی رہی, عالمی تنظیموں کو سچ کا ساتھ دیتےہوئے فٹبال کی بہتری کافیصلہ دینا چاہیئے. پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ الحاق کے بعد اب پاکستان فٹبال فیڈریشن حکومت پاکستان اور سپورٹس بورڈ پاکستان کے تحت تمام سہولیات سمیت انفراسٹرکچراستعمال کرسکے گا.گزشتہ سات سال سےفیصل صالح حیات کی سربراہی میں پی ایف ایف پاکستان سپورٹس بورڈ کے قوانین کا انکاری رہا ہے.دوسری جانب پاکستان فٹبال سے منسلق کوچز ریفریز آفیشلز اور کھلاڑیوں نے سپورٹس بورڈ پاکستان کے ساتھ الحاق کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتےہوئے فیصلہ کو فٹبال کی بہتری کےحوالے سے اہم سنگ میل قرار دیا. فٹبال منتظمین اس حوالے سے پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے فراہم ہونےوالی سہولیات کےحوالےسےبھی پر امید ہیں.

انضمام رہنمائی میں قومی سکواڈ کی بھر پور پریکٹس

پورٹ الزبتھ(ندیم شبیرسے)جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے لیے قومی ون ڈے اسکواڈ نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کی رہنمائی میں پریکٹس کی ہے۔ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کی خفت اٹھانے کے بعد پاکستان ون ڈے سیریز کا پر اعتماد آغاز کرنے کا خواہاں ہے، گرین شرٹس نے گزشتہ روز ہی پورٹ الزبتھ میں ڈیرے ڈال دیئے تھے جہاں پہلا ایک روزہ میچ ہفتے کو شروع ہوگا، محدود اوورز کی کرکٹ کے لیے عماد وسیم، حسین طلعت،شعیب ملک، محمد حفیظ اور عثمان شنواری کی صورت میں تازہ کمک بھی پہنچ چکی ہے۔ٹیسٹ کے بعد ون ڈے اسکواڈ میں شامل کپتان سرفراز احمد، فخرزمان، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، محمد رضوان، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی پہلے جنوبی افریقا میں تھے، پورٹ الزبتھ پہنچ کر پہلے روز آرام کرنے والے مہمان کرکٹرز نے پریکٹس کا آغاز کردیا، اس دوران کوچنگ اسٹاف کے ساتھ پاکستان سے خصوصی طور پر جنوبی افریقا آنے والے چیف سلیکٹرز انضمام الحق بھی میدان میں موجود اور کھلاڑیوں کی رہنمائی کرتے رہے۔یاد رہے عام طور پر سلیکشن کمیٹی کے ارکان ٹیمیں منتخب کرنے کے بعد بیرون ملک دوروں پر نہیں جاتے لیکن انضمام الحق ورلڈ کپ اسکواڈ کے بارے میں کوچ اور کپتان سے مشاورت کی ضرورت پیدا کرتے ہوئے پاکستان سے روانہ ہوگئے تھے۔گرین شرٹس کو ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد اب ون ڈے سیریز میں پروٹیز کا چیلنج درپیش ہوگا۔پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں پروٹیز کے ہاتھوں تین صفر سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پی ایس ایل مانی نے غیر ملکی کرکٹرز کے پاکستان آنے کی نوید سنا دی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کر کٹ بورڈ( پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے پاکستان سپر لیگ میں تمام معروف غیرملکی کرکٹرز کے پاکستان آکر کھیلنے کی نوید سنادی۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے قذافی اسٹیڈیم میں یو کے اینڈ پاکستان جرنلسٹ میچ کے موقع پر صحافیوں سے تعارف کے موقع پر غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا سے بات چیت کا سلسلہ ختم نہیں ہوا اور پی ایس ایل کے آغاز سے پہلے شیڈول کو حتمی شکل دے دیں گے، پی ایس ایل میں تمام معروف کرکٹرز نے پاکستان آکر کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جس سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے میں مدد ملے گی۔احسان مانی کا کہنا تھا کہ ساوتھ افریقا اور انگلینڈ بورڈز کے ساتھ مختلف ٹیموں کی سیریز پر بات چیت جاری ہے، قذافی اسٹیڈیم کے ڈریسنگ رومز کو بھی دوبارہ بنانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس کی تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، تمام فیڈریشنز میں پروفیشنلز لانے کی سفارش کر رہے ہیں، صرف ان فیڈریشنز کو گرانٹ دینے کی سفارش کر رہے ہیں جن کے پاس انفراسٹرکچر کا پلان ہو گا۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا حکومت سے تعلق نہیں، پی او اے آئی او سی کے ماتحت ہے اس کے کام میں مداخلت نہیں کر سکتے، ہاکی والے گرانٹ مانگتے ہیں لیکن پلان نہیں بتاتے کہ کرنا کیا ہے، گرانٹ دینا حکومت کا کام ہے تاہم ٹاسک فورس صرف تجاویز دے سکتی ہے۔

سفارشی کلچر ختم کیے بغیرکرکٹ میں بہتری ناممکن ،طاہرشاہ ناقص کلب کرکٹ پاکستان میں کرکٹ کی تباہی کاسبب،راجہ اسدعلی کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہاہے کہ خرم منظور نے فرسٹ کلاس اور ون ڈے کرکٹ میں ٹاپ کیا اس کے باوجود ان کو نظر انداز کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔جب تک سفارشی کلچر ختم نہیں ہو گا بہتری ممکن نہیں۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں سلیکشن کمیٹی کو ہوش میں آنا چاہئے۔مجھے تو حفیظ کا ٹیم میں ٹھہرنا مشکل نظر آتا ہے۔ففٹی اوورز کے میچ میں ٹیم کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیا جاتا ہے۔سپورٹس صحافی راجہ اسد علی نے کہا کہ میرے خیال میں خرم منظور کو اس قسم کی باتیں کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔یہ کہنا سب سفارشی ہیں غلط با ت ہے انہیں غلط کارکردگی پر نکالا گیا تھا۔سلیکشن کمیٹی میں موجود لوگ بھی سفارشی نہیں انضمام بڑے کرکٹر رہے ہیںاس لئے چیئرمین سلیکشن کمیٹی بنے۔ناقص کلب کرکٹ کے باعث پاکستان میں کرکٹ تباہ ہورہی ہے۔