All posts by Daily Khabrain

نامور گلوکار ابرار الحق نے سیاست کے ساتھ گلوکاری پر بھی دوبار ہ توجہ دینا شروع کردی

لاہور (شوبزڈےسک) نامور گلوکار ابرار الحق نے سیاست کے ساتھ گلوکاری پر بھی دوبار توجہ دینا شروع کردی ۔ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے بعد اب ابرار الحق ایک بار پھر شوبز سر گر میوں میں حصہ لے رہے ہیںا ور اسکے ساتھ ساتھ وہ اپنی فلاحی تنظیم سہار ا فار لائف کو بھی مزید فعال بنا رہے ہیں جسکے لیے آجکل اپنے دفتر میں وقت دے رہے ہیں جبکہ گلوکاری کے حوالے سے بھی ابرار الحق کو جہاں سے بھی پیشکش ہو رہی ہے وہ وہاں جاکرپر فارم کر رہیں ۔

حاجی عبدالوہاب 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست میں کس نمبر پر تھے ، جان کر آپ بھی فخر محسوس کرینگے

لاہور (آن لائن) پاکستان میں رائے ونڈ کے مقام پر ہونے والے سب سے بڑے دینی اجتماع تبلیغی جماعت کے امیر 96 سال کی عمر میں گزشتہ روز جہان فانی سے رخصت ہو کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم ممتاز عالم دین اور مفکر تھے۔ 1922 میں انڈیا کے شہر دہلی کے علاقے سہارن پور میں پیدا ہوئے۔ اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کرنے کے بعد تحصیل دار ملازم ہو گئے۔ جوانی میں حاجی عبدالوہاب مجلس احرار کے سرگرم رکن بھی رہے حاجی عبدالوہاب کا تعلق راجپوت کی راﺅبرادری سے تھا۔ پاکستان میں حکومت اختیار کرنے کے بعد 1944 کو انڈیا گئے مرکز نظام انڈین اولیاءمیں مولانا الیاس کا ندھلوی سے ملاقات کی۔ آپ نے تحریک ختم نبوت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ آپ مولانا یوسف اور مولانا انعام الحسن کے ساتھ بھی رہے۔ آپ نے تبلیغ اور دعوت کی محنت کےلئے نرکری چھوڑ دی تھی۔ آپ نے دین کی خدمت کےلئے اپنی زندگی کو وقف کر دیا تھا۔ حاجی عبدالوہاب تبلیغی جماعت کے تیسرے امیر مقرر ہوئے۔ آپ 500 بااثر مسلم شخصیات میں 10 ویں نمبرپر تھے۔

سارہ 4 سال کی عمر سے اداکارہ بننا چاہتی تھیں، سیف علی خان

ممبئی(شوبزڈےسک) بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ بیٹی سارہ 4 سال کی عمر سے اداکارہ بننا چاہتی تھیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ”کافی ود کرن“کے چیٹ شو میں سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی سارہ علی خان 4 سال کی عمر سے ہی اداکارہ بننا چاہتی تھیں۔اداکار نے ایک واقعہ کاذکر کرتے ہو ئے بتایا کہ جب وہ سارہ کے ہمراہ ورلڈ ٹوور پر تھے تو شکاگو میں ایشوریا رائے کےکنسرٹ کے دوران سارہ نے ایشوریا کی اداکاری پر ہجوم کے رد عمل کو دیکھ کر میری طرف دیکھا اور کہا کہ یہ وہ ہے جو میں کرنا چاہتی ہوں۔
،یہ ہی میری دنیا ہے جہاں میں رہنا چاہتی ہوں۔سیف کا کہنا تھا یہ 20 سال پہلے کی بات ہے لیکن سارہ نے اپنا ذہن نہیں بدلا۔

میگھا کے گانے ”سب کا اﷲ مالک ”کے ٹیزر نےعوامی توجہ حاصل کر لی

لاہور(شوبزڈےسک) گلوکارہ میگھا کے پہلے گانے ”سب کا اللہ مالک ”کے ٹیزر نے بھر پور عوامی توجہ حاصل کر لی جبکہ ویڈیو اور آڈیو گانا بھر پور طر یقے سے ریلز کر نے کی حکمت عملی بھی تر تیب دینا شروع کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ادکاری کے بعد گلوکاری کے شعبہ میں قدم رکھنے والی گلوکارہ میگھا نے اپنے پہلے ویڈیو گانے کا ٹیزر سوشل میڈیا پرجاری کر دیا ہے جس میں انکے ساتھ نامور ماڈل ڈولی بھی بطور ماڈل کر رہی ہے اور اس کو بھر پور عوامی توجہ مل رہی ہے اور اسکے بعد اب بہت جلد گانے کو ریلز کیا جائیگا جسکے حوالے سے لاہور میں اہم تقر یب منعقد ہوگی جس میں شوبز فنکاروں سمیت دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی شریک ہوں گی ۔

انگلش ٹیم 17برس بعد سری لنکامیں ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب

کینڈی(سی پی پی) جیک لیچ اور معین علی کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت انگلینڈ نے سری لنکا کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 57 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، انگلینڈ نے 17 برس بعد سری لنکا کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، انگلش ٹیم نے آخری مرتبہ 2001 میں آئی لینڈرز کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، میزبان سری لنکن ٹیم 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پانچویں اور آخری روز اپنی دوسری اننگز میں 243 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، لیچ نے 5 اور معین نے 4 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنا کر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا، جوروٹ کو شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔اتوار کو کینڈی ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکن ٹیم نے 226 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے کامیابی کیلئے مزید 75 رنزیں درکار تھیں لیکن انگلش باﺅلرز نے حریف بلے بازوں کو جم کر کھیلنے کا موقع ہی نہ دیا اور پوری ٹیم 243 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، اسطرح انگلینڈ نے نہ صرف میچ بلکہ سیریز بھی جیت لی، ڈکویلا 35، پشپاکمارا ایک اور کپتان سرنگا لکمل بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے، لیچ نے 5، معین علی نے 4 اور عادل رشید نے ایک وکٹ لی۔

محمد عباس کیلنڈر ایئر میں 30سے زیادہ وکٹیں لینے والے واحد پاکستانی باﺅلر

ابوظہبی(سی پی پی)قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عباس کسی بھی کیلنڈر ایئر میں 30سے زیادہ وکٹیں لینے والے ملکی باﺅلرز کے پیمانے پر بہترین اوسط سے وکٹیں لینے والے پاکستانی بالر بن گئے ہیں ۔ 28سالہ محمد عباس اب تک رواں سال6ٹیسٹ میچز محض11.84کی اوسط سے 38وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔ ، قومی ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے2003میں 12.36کی اوسط سے30وکٹیں حاصل کی تھیں ، قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری آل رانڈر عمران خان نے1982میں 9ٹیسٹ میچز میں 13.29کی اوسط سے63مخالف بلے بازوں کو پوویلین کی راہ دکھائی تھی ،ملک کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے 1986میں6ٹیسٹ میچز میں 14.21کی اوسط سے33بلے بازوں کا شکار کیا تھا ، لیجنڈری فاسٹ بالر وقار یونس نے 7ٹیسٹ میچز میں15.23کی اوسط سے55وکٹیں حاصل کی تھیں ، سابق فاسٹ بالر خان محمد نے 1955میں 7ٹیسٹ میچز میں 15.85کی اوسط سے35بلے بازوں نے پوویلین بھیجا تھا ،قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے 1990میں8ٹیسٹ میچز میں 16.20کی اوسط سے48مخالف بلے بازوں کی وکٹیں حاصل کی تھیں ، دنیا کے تیز ترین فاسٹ بالر شعیب اختر نے 2002میں 9ٹیسٹ میچز میں17.02کی اوسط سے42کھلاڑیوں کو آٹ کیا تھا ،لیجنڈری فاسٹ بالر وقار یونس نے 1990میں9ٹیسٹ میچز میں17.04کی اوسط سے49بلے بازوں کا شکار کیا تھا ، سابق ٹیسٹ فاسٹ بالر فضل محمود نے1959میں 5ٹیسٹ میچز میں17.06کی اوسط سے32وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

چچاکی لو میرج کے بدلے نابالغ بھتیجی کا زبردستی نکاح ” خبریں ہیلپ لائن “میں انکشاف

تاندلیانوالہ (نمائندہ خبرےں) چچا کی پسند کی شادی کی سزا معصوم کم سن بھتیجی کو دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ چک نمبر546گ ب کے رہائشی اکبر علی نے ایک سال قبل مسماة نادیہ شاہین سے پسند کی شادی کی تھی جس کا لڑکی کے ورثاءکو شدید رنج تھا، اسی رنج کی بناءپر لڑکی کے ورثاءنے زبردستی اسلحہ کے زور پر اکبر علی کی نابالغ 11سالہ معصوم بھتیجی ارشاد بی بی جو کہ تیسری کلاس کی طالبہ تھی کو زبردستی پکڑ لیا اور شکیل نامی شخص کے ساتھ نکاح کردیا۔ بچی کے والد محمد اشرف نے مےڈےا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کسی نے بھی اس کی چیخ و پکار نہ سنی ہے حتیٰ کہ پولیس نے بھی داد رسی سے انکار کردیا ہے، ملزمان میری نابالغ بیٹی سے نکاح کر کے زبردستی اپنے ساتھ لے جانا چاہتے ہیں۔ اعلیٰ پولیس حکام سے اپیل ہے کہ نوٹس لیا جائے اور ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے۔

بھارت میں سیکیورٹی کی ذمے داری میزبان پر ہے،قومی ہاکی کوچ

لاہور(سی پی پی) قومی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ توقیر ڈار نے کہا ہے کہ بھارت میں اگرپاکستانی ہاکی ٹیم کو سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ ہوا تو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور میزبان ملک ذمے دار ہوگا۔چیف کوچ توقیر ڈار نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی حفاظت کو کس طرح یقینی بنانا ہے، یہ ان کا مسئلہ ہے، ہم پر کوئی دبا نہیں ہے، 21 نومبر کو قومی ٹیم لاہور سے دہلی کی اڑان بھرے گی، وہاں سے بھوبینیشور کی فلائٹ شیڈول ہے۔ایک ہفتے پہلے جانے کا مقصد وہاں کے ماحول اور موسم سے خود کو ہم آہنگ کرنا ہے۔توقیر ڈار نے بتایا کہ ورلڈکپ کے آغاز سے پہلے 25 نومبر کو فرانس اور 28 نومبر کو آئرلینڈ کی ٹیموں کے ساتھ 2 پریکٹس میچز بھی رکھے گئے ہیں۔ورلڈکپ میں چونکہ پاکستان کے تمام میچز فلڈ لائٹس میں ہیں، اس لیے لائٹس میں ٹرائلز لینے کے بعد اب ٹریننگ بھی شام کو ہی مصنوعی روشنیوں میں کرائی جارہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جانے سے پہلے تیاری میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔چیف کوچ کا کہنا تھا کہ اسپانسرز کا آگے آنا خوش آئند ہے، قومی کھیل سے سب پیار کرتے ہیں اور تمام لوگ ساتھ دینے کے لیے تیارہیں۔، اس ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے، کوچنگ کی خاص ضرورت نہیں، ان کا بس حوصلہ بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں،ہم نے ہی ان کو معاشی اور ذہنی طورپر پرسکون کرکے ورلڈکپ میں بھیجنا ہے، یہ ہمارے ہی ملک کے لیے کھیلنے جارہے ہیں، باہر سے تو آکر کسی نہیں اس ٹیم کو سپورٹ نہیں کرنا۔

عمران خان کے شاہی محل پہنچنے پر گارڈ آف آنر، ولی عہد اور مسلح افواج کی ڈپٹی سپریم کمانڈدر سے ملاقات ، شیخ زید نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ، اقتصادی شراکت ، تجارت ، سرمایہ کاری پر اتفاق

ابوظہبی، دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وفد کے ہمراہ ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے،ولی عہد شیخ محمد زید بن سلطان النہیان نے شاہی محل پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ، وزیرخزانہ ، وزیر پٹرولیم، وزیر پاور ڈویژن اور مشیر تجارت بھی ہیں۔متحدہ عرب امارات میں پہلے سے موجود وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔ولی عہد شیخ محمد زید بن سلطان النہیان نے شاہی محل پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا، یو اے ای مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈربھی استقبال کے لیے موجود تھے۔ وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پیٹرولیم غلام سرور، توانائی کے وزیر اور مشیر تجارت سمیت سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر بھی شریک تھے۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے صدارتی محل میں آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ وزیراعظم اس سے قبل ایک روزہ دورہ پر ابوظہبی پہنچے تو متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زائد بن سلطان النیہان نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جہاں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ بعد ازاں دونوں رہنماﺅں نے اپنے اپنے وفود کا تعارف کرایا۔ وزیر اعظم عمران خان نائب صدر اور وزیر اعظم متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔ نجی ٹیو ی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یو اے ای کے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور عرب امارات کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کی ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے وفود کی سطح پر مذاکرات شروع ہوگئے۔ وفاقی وزراءپر مشتمل وفد اور عسکری قیادت بھی مذاکرات میں شامل ہوئی وزیراعظم کے دورہ یو اے ای مکمل ہونے کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں ممالک میں تجارت، سرمایہ کاری کے درمیان حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے کا فیصلہ، یو اے ای وفد کے حالیہ دورہ پاکستان کے نتائج پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو اقتصادی پارٹنر شپ میں بدلنے پر اتفاق ہوا۔ وزیراعظم او ریو اے ای ولی عہد میں دوطرفہ علاقائی اور عالمی امور پر بات چیر ہوئی۔ دونوں ملکوں کی قیادت نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا دونوں ممالک میں تاریخی تعلقات کیلئے فوری اقدامات شروع کرنے کافیصلہ ہوا۔ وزیراعظم کا دورہ یو اے ای۔دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت،توانائی،زراعت ،انفراسٹرکچر مشترکہ وزرائے خارجہ کمیشن میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق وزرائے خارجہ کمیشن کا اجلاس فروری2019میں دبئی میں ہو گا۔پاکستان اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ کمیشن کی مشترکہ صدارت کریں گے جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدوں کو فوری مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان و متحدہ عرب امارات کا دو طرفہ عسکری تعاون سمیت دفاعی پیدوار اور فوجی مشقیں بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر یو اے ای کے ولی عہد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔ولی عہد نے کہا دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیں۔اعلامیے میں دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑنے کے اقدامات پر بھی بات کی گئی۔وائٹ کالر کرائم پر قابو پانے کا معاہدہ بھی کیا گیا جبکہ ڈرگ انسانی سمگلنگ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات پر بھی اتفاق ہوا۔ یو اے ای بانی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شیخ زید بن سلطان النیہان پاکستان کے سچے دوست تھے۔ وزیراعظم نے اداروں کے فروغ، اقتصادی ترقی میںیو اے ای کی کامیابیوں کو سراہا۔ سیاست کے فروغ، گورننس ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہا۔ ولی عہد نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کی قربانیاں اور کاوشیں قابل تعریف ہیں عمران خان نے یو اے ای قیادت کو اپنی حکمت عملی کے اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان ایکسپو 2020میں بھرپور شرکت کرے گا۔ حکومتی سطح پر کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

افسوس ہے آج تک قائداعظم پر کوئی مستند اور مثالی کتاب نہیں لکھی گئی : ضیا شاہد ، نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاس اتنی بڑی جگہ ہے مگر وہاں سے قائد کی زندگی پر کوئی کتاب لکھی گئی نہ کوئی دستاویزی فلم بنی ، میں نے ”جناح“ فلم پر کیس کیا، مجھے اس کے کچھ حصوں پر اعتراض تھا جج نے مجھ سے سوال کیا کہ کیا کوئی ججوں سے بھی جھگڑتا ہے ، میں اپنی بات پرقائم رہا کہ قوم کے عظیم رہنما پر بننے والی فلم کے کم از کم 6 سین حقائق کے منافی ہیں ، پاکستان کیخلاف سازش، میرا دوست نوازشریف، گاندھی کے چیلے، قلم چہرے سمیت 12 کتابیں میرے صحافتی تجربے کا نچوڑ ہیں ، قائداعظم جیسے بڑے لوگوں کو آئیڈیل بنائیں، ورنہ ہم راکھ کے ڈھیرپر کھڑے ہیں اس میں سے کچھ نہیں نکلے گا

لاہور (رپورٹنگ ٹیم) چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد نے اپنی 12کتابوں کے حوالے سے ایک خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایک زمانے میں سمجھا جاتا تھا کہ پیسے والے اخبار نہیں نکال سکتے۔ مجھے اتفاق سے ایک موقع مل گیا یہ اخبار روزنامہ پاکستان نکالنے سے پہلے ہے پتہ چل گیا تھا کہ یہ اخبار نکلے گا۔ کامیاب ہوگا اور اس اخبار کی اشاعت ایک لاکھ سے اوپر جائے گی لیکن مجھے یہ بھی اندازہ ہوگیا تھا میں اس ادارے میں نہیں رہوں گا اور پھرا یسا ہی ہوا۔ لیکن اس کے باوجود میں نے بیڑا اٹھایا۔ اپنی کتابوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ضیا شاہد نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ آج تک کسی نے قائداعظم ؒ پر کوئی مکمل تفصیلی اور ضخیم کتاب نہیں لکھی۔ کاش کوئی ایک کتاب بھی لکھ دیتا جس کی مثال دی جاسکتی۔ میں نے ”جناح“ فلم پر ایک کیس کیا اور اس کی پیروی بھی کی مجھے اس فلم کے 6سینوں پر اعتراض تھا۔ جج صاحب نے مجھ سے استفسار کیا کہ کبھی کوئی ججوں سے بھی لڑتا ہے۔ لیکن میں بضد تھا کہ مجھے اپنی قوم کے قائد کی زندگی پر مبنی فلم کے بعض سینوں پر اعتراض ہے اور یہ اعتراض بالکل درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کو اتنی جگہ ملی ہوئی ہے یہاں کوئی تعمیری کام نہیں ہوا نہ کبھی قائداعظم محمد علی جناحؒ پر ایک کتاب تک نہیں لکھی گئی۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے ضیا شاہد آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ فاﺅنڈیشن قائد اور ان کے معاونین کی زندگی اور اعلیٰ خدمات کو شایان شان طریقے سے سامنے لائے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں جو تقریبات ہوتی ہیں اس میں چند بابے تقریریں کرتے ہیں اور بچے بیٹھے انتظار کرتے رہے کہ کب تقریریں ختم ہوں اور ہم مزے مزے کی پیسٹریاں کھائیں اور گھر جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ قائد کی زندگی اور جدوجہد پر مبنی ایک کتاب تو ہو جو 8سے 10جلدوں پر مشتمل ہو۔ انہوں نے کہا وہ لوگ خوش قسمت تھے جو قائداعظم ؒ کے دور میں ان سے مستفید ہوتے رہے۔ فرانسس ایس لوبو کو اردو نہیں پڑھنی آتی تھی۔ چنانچہ کے ایچ خورشید سے قائداعظم ؒ نے سفارش کی کہ میرے ساتھ چلو پاکستان بننے کے بعد لنکن میں تعلیم دلواﺅں گا۔ چنانچہ 4سال کے لیے کے ایچ خورشید ان کے ساتھ رہے۔ دوسری طرف نور محمد بھٹو صاحب کا ذاتی خدمت گزار تھا صرف قصور میں ہی کتنے مربع زمین ملی۔ بھٹو صاحب نے اسے بھرپور طریقے سے نوازا لیکن قائداعظم ؒ کے سیکرٹری کے ایچ خورشید نے کوئی جائیداد نہیں بنائی۔ چند سو روپے کے کرائے کے گھر میں رہے آزادکشمیر سے لاہور سفر کرتے ہوئے ویگن میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال ہوا تو ان کی جیب سے نکلنے والے کاغذات سے پتہ چلا کہ قائداعظم ؒ کے سیکرٹری ویگن میں سفر کررہے تھے۔ رعنالیاقت علی خان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محترمہ نے ہالینڈ کی ملکہ سے شرط میں جیتا ہوا محل پاکستان کے نام کروادیا جہاں پاکستانی سفارت خانہ بنا میں معذرت چاہتا ہوں کہ ہم نے بہت بہت بڑے بندوں کے بارے میں کچھ نہیں لکھا۔ مجھے افراد سے نہیں ملک سے مطلب ہے ہر فرد کی اتنی ہی ذمہ داری ہے جتنی میں سمجھتا ہوں میں اکیلا کوئی ٹھیکیدار نہیں سب کا فرض بنتا ہے کہ حقائق سب کے سامنے لائے جائیں۔ میں سب سے درخواست و منت کرتا ہوں کہ آئیڈیلز کو سامنے لائیں تاکہ ملک مضبوط ہو‘ تب ہی سنبھلے گا ورنہ بدمعاش‘ لچے بہروپئے اسے برباد کردیں گے۔ ہم راکھ کے ڈھیر پر بیٹھے ہوئے ہیں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے ہمیں سنبھلنا ہوگا۔ میں نے 2 تین سال میں جو تصانیف لکھی ہیں وہ روانی اور اپنی تحریروں اور تجربے کی بنا پر لکھی ہیں۔ بھارتی آبی دہشتگردی کی وجہ سے پن بجلی ہاﺅس ہولڈ‘ انوائرمنٹ سبزہ گھاس کا پانی اور سب سے ضروری آبی حیات کے لئے پانی چونکہ میرا تعلق بھی اسی علاقہ سے ہے جہاں جگہ جگہ ستلج کے کنارے مچھلی پکڑنے والے مچھیرے ستلج خشک ہونے کی وجہ سے 1964ءسے مقیم 72 ہزار لوگ اجڑ گئے جو اپر ستلج میں تھے اور ایک لاکھ سے اوپر لوگ بے کار ہوگئے تھے۔ اس زمانے میں پونے دو لاکھ کے قریب لوگوں کا بے گھر اور بے کار ہوجانا ایک بہت بڑی بات تھی۔ میری کتاب قلم چہرے نے بھولے ہوئے چہروں کو سامنے لاکر ماضی کی یادیں تازہ کردیں جو چہرے قلم چہرے میں تحریر ہیں وہ ایسی اہمیت کے حامل ہیں جن پر خود ایک ایک کتاب لکھی جاسکتی ہے۔ جب کبھی پاکستان کی تاریخ میں جب بھی دیکھیں اس میں جو درج ہے وہ کوئی بدل نہیں سکتا۔ نوازشریف کی مثال سب کے سامنے ہے کہ کیسے مارشل لا کی گود میں پلنے والا نوازشریف کیسے 35 سال ملک کا مضبوط اور پسندیدہ لیڈر رہا اور پھر انڈین لابی پالنے کی پاداش میں فوج مخالف تقاریر سب نے دیکھا کہ کیسے احتساب اور اقتدار میں فرق ختم ہوگیا۔ جو حقائق تاریخ میں ملتے ہیں بدقسمتی سے کتابوں میں نہیں ملتے۔ میری چند کتابیں تاریخ میں ہوئے واقعات کی عکاس ہیں۔