All posts by Daily Khabrain

کپل شرما کی وجہ سے امیتابھ بچن کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے

ممبئی(ویب ڈیسک)نامور مزاحیہ اداکار کپل شرما نے اپنی باتوں سے امیتابھ بچن کو اتنا ہنسایا کہ ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔ کامیڈین کپل شرما نے حال ہی میں بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے فائنل کی شوٹنگ میں بطور مہمان شرکت کی۔شوکو دوران کپل شرما نے اپنی باتوں سے امیتابھ بچن کو خوب ہنسایا یہاں تک کہ ہنستے ہنستے بگ بی کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے اور امیتابھ بچن نے کپل سے شو میں بار بار ا?کر انہیں ہنسانے کی درخواست کی۔واضح رہے کہ لمبے عرصے سے چھوٹی اسکرین سے غائب کامیڈین کپل شرما ان دنوں اپنی شادی کو لے کر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ کپل اگلے ماہ 12 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 249 پرآؤٹ، پاکستان کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف

ابوظہبی(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز دوسری اننگز میں 249 رنز بناکر ا?و¿ٹ ہوگئی جب کہ پاکستان کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف دیا ہے۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 249 رنز بناکر ا?و¿ٹ ہوگئی جب کہ کیویز نے 175 رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان الیون کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف دیا گیا ہے جب کہ ٹیسٹ میچ میں اب بھی 2 روز کا کھیل باقی ہے۔ قبل ازیں کیویز ٹیم نے تیسرے روز کھل کا آغاز 56 رنز ایک کھلاڑی آو¿ٹ سے دوبارہ کیا تو کپتان کین ولیمسن 27 اور جیت راول 26 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔دونوں بلے باز محتاط انداز اپناتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھاتے رہے تاہم 86 کے مجموعے پر ولیم سن یاسر شاہ کا شکار بن گئے، وہ 37 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔اوپننگ بلے باز جیت راول اور روس ٹیلر نے بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن ٹیلر کی اننگز 19 رنز تک ہی محدود رہی جنہیں حسن علی نے آو¿ٹ کیا۔پاکستانی بولروں کے خلاف مزاحمت کرنے والے اجیت راول بھی 46 رنز پر ہمت ہار گئے، پانچویں وکٹ پر ہینری نکولس اور بی جے واٹلنگ نے ذمہ دارانہ انداز اپنایا اور 112 رنز کی شراکت قائم کی۔لیکن 220 کے مجموعی اسکور پر نکولس 55 رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار بنے جس کے بعد نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھراگئی۔یاسر شاہ نے گرینڈ ہوم کو 3، واٹلنگ کو 59 اور واگنر کو صفر پر ا?و¿ٹ کیا۔ سودھی 18 اور ٹرینٹ بولڈ بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کا شکار بنے، پاکستان کی جانب سے حسن علی اور یاسر شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5، 5 کھلاڑیوں کو ا?و¿ٹ کیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے 175 رنز کی سبقت حاصل کی اور پاکستان کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف دیا ہے۔کیویز کی جانب سے دوسری اننگز میں واٹلنگ 59، نکولس 55 اور راول 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم بھی اپنی پہلی اننگز میں 227 رنز بناسکی تھی۔

کوئٹہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید، 4 زخمی

کوئٹہ(ویب ڈیسک)مارگٹ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد جمع کرنا شروع کردیے جبکہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے لیے سرچ ا?پریشن کیا جارہا ہے۔

بھارت میں خون خوار بندر نے شیرخوار بچے کو ماں سے چھین کر مار ڈالا

آگرہ: (ویب ڈیسک)بھارت سے یہ افسوس ناک خبر آئی ہے کہ آگرہ شہر کے نواحی علاقے میں ایک بندر نے 12 روز کے بچے کو ماں سے چھین کر اسے ہلاک کر ڈالا۔اگرچہ بندروں کی طرف سے شہریوں سے کھانے پینے کی اشیا چھیننے کے واقعات عام ہیں لیکن پہلی مرتبہ ایک بے بس ماں سے اس کا بچہ چھیننے اور اسے ہلاک کرنے کا واقعہ منظرِ عام پرا?یا ہے۔ یہ بندروں میں انسان دشمنی کے بڑھتے ہوئے خطرناک رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔دوپہر کے وقت خاتون نیہا اپنے 12 روزہ شیر خوار سنی کو دودھ پلارہی تھیں کہ ایک بندر اچانک نمودار ہوا اور بچہ چھین کا فرار ہوگیا۔ گھر والوں نے اس کا پیچھا کیا لیکن بندر تو نہ ملا تاہم پڑوس کی چھت سے بچے کی لہولہان لاش ملی جسے دیکھ کر ماں شدید صدمے سے دوچار ہوگئی۔بدنصیب بچے کے والد رکشا ڈرائیور نے بتایا کہ اس سے قبل ہم سارا معاملہ سمجھتے بندر میرے بیٹے کو لے کر غائب ہوچکا تھا ہم اس کے پیچھے دوڑے تو پڑوس کی چھت پر ہمیں بچہ ملا جس کا خون بہہ چکا تھا اور اس کی نبض تھم چکی تھی۔پولیس کے مطابق بندر نے بچے کے سر پر کاٹا تھا اور اسے پھینک کر فرار ہوگیا۔واضح رہے کہ بھارتی شہروں میں بندروں کی بہتات کی وجہ سے کئی تنظیموں نے انہیں آختہ کرکے ان کی نسل روکنے یا ہلاک کرنے پر زور دیا ہے۔ اگرچہ بھارت میں مقدس سمجھے جانے والے بندر لوگوں سے کھانا، کیمرے اور فون وغیرہ چھینتے ہیں لیکن کسی نومولود بچے کو نشانہ بنانے کا یہ عجیب واقعہ ہے۔کئی بھارتی شہریوں نے بندروں کی جانب سے چوری اور وارداتوں کو روکنے کے لیے خاص اقدامات کیے ہیں کیونکہ بندر کئی شہروں میں ا?زادانہ گھومتے پھرتے ہیں لیکن ان کی جانب سے گھروں کی اشیا یہاں تک کہ اسمارٹ فون اور زیورات چوری کرنے کی وارداتیں بھی سامنے آئی ہیں۔

افغانستان میں طالبان اب بھی مضبوط پوزیشن میں ہیں، امریکا کا اعتراف

اوٹاوا(ویب ڈیسک) امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈن فورڈ نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان ہارے نہیں بلکہ 17 سالہ جنگ کے بعد بھی ا±ن کی پوزیشن کافی مضبوط ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈن فورڈ نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر ہمیں لگی لپٹی بات کرنے کے بجائے طالبان کی مضبوط پوزیشن کو تسلیم کرلینا چاہیے اور فوجی ا?پریشن کے ساتھ ساتھ معاشی دباو? اور مذاکرات کے ذریعے قیام امن کی کوششیں کرنی چاہئیں۔امریکی جنرل جوزف ڈن فورڈ نے کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر طالبان اور کابل حکومت کے درمیان مذاکرات کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اگر طالبان بات چیت کے لیے تیار ہوجائیں تو یہ ہماری بڑی کامیابی ہوگی۔ اس حوالے سے مثبت پیشرفت کے خواہاں ہیں تاہم اس میں کافی وقت لگے گا۔جنرل جوزف نے مزید کہا کہ حال ہی میں ہونے والے افغان بلدیاتی الیکشن کامیاب ثابت ہوئے ہیں اور اب ہماری نگاہیں ا?ئندہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات پر جمی ہوئی ہیں، جمہوری عمل جاری رہنے کے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور جنگ ہر مسئلے کا حل نہیں۔جنرل جوزف کا طالبان کے حوالے سے لچک دار رویہ اس وقت سامنے آیا ہے جب افغان مذاکرات کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے امن مذاکرات کے سلسلے میں طالبان کے وفد، متحدہ عرب امارات اور سعودی حکام کے ساتھ دوسری اہم ملاقات دبئی میں کی اور گزشتہ روز ہی کابل لوٹے ہیں۔

کراچی میں مشتعل افراد کا انسداد تجاوزات ٹیم پرحملہ، افسر نے بھاگ کر جان بچائی

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے صدر ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے والی ٹیم پر دکانداروں نے حملہ کردیا اور سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی بشیر صدیقی نے بھاگ کر جان بچائی۔ایمپریس مارکیٹ کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کے لیے گرینڈ آپریشن جاری ہے، کے ایم سی نے 120 دکانوں کو ا?ج صبح تک خالی کرنے کے نوٹسز جاری کیے تھے، کے ایم سی کی ٹیم دکانوں کو مسمار کرنے کے لیے ہیوی مشینری کے ساتھ پہنچی تو مشتعل افراد نے حملہ کردیا۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی آگے آئے تو مشتعل ہجوم نے ان پر پتھراو¿ کردیا اور بشیر صدیقی نے وہاں سے بھاگ کر جان بچائی۔کے ایم سی کی مدد کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں موجود تھی تاہم وہ کچھ نہ کرسکی جب کہ رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شرپسند کو گرفتار کرلیا۔
حملے کے بعد کے ایم سی نے عارضی طور پر آپریشن روک دیا ہے، اینٹی اینکروچمنٹ ٹیم ہیوی مشینری کے ہمراہ صدر میں موجود ہے اور پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرضہ دینے کیلئے سخت شرائط رکھ دیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے قرضہ دینے کیلئے پاکستان کو سخت شرائط پیش کر دیں۔ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم نے پاکستانی حکام کے ساتھ ہونے والے مذکرات میں اپنے مطالبات کی فوری منظوری تک قرض کی فراہمی سے انکار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام پر یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ سب مطالبات فوری ماننا ہوں گے، بصورت دیگر قرضے کی فراہمی کا وعدہ نہیں کر سکتے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم نے چار شرائط پیش کی ہیں جس میں ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کی کمی پر قابو پائے اور مستقبل میں 4100 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کرنے کا طریقہ کار بتانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت کنٹرول نہ کی جائے، اس کا تعین مارکیٹ کو کرنے دیا جائے جب کہ تیسری شرط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنا مالی خسارہ کم کرنے کے اقدامات واضح کرے اور پہلے 4 ماہ میں 150 ارب روپے سے زیادہ کا خسارہ پورا کرنے کا طریقہ کار بتایا جائے۔وفد کی چوتھی شرط کے مطابق توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ ختم کیا جائے اور مستقبل میں یہ قرضہ نہ بنے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ہفتہ کو ہونے والے مذاکرات میں آئی ایم ایف کی ٹیم نے پاکستانی حکام کی اس یقین دہانی کو مسترد کر دیا کہ بہتر گورننس اور مالی نظم و ضبط کے ذریعے مالی خسارہ اور ریونیو وصولی کا ہدف پورا کر لیا جائے گا، تاہم مذاکرات اتوار کو بھی جاری رہیں گے۔

پاکستان کے شاہجہاں خان نے کینیڈا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کے شاہجہاں خان نے پی ایس اے کینیڈا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔شاہجہاں خان نے پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن سائمن وارڈر کینیڈا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں فن لینڈ کے ہنرک مسٹونین کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔شاہجہاں خان نے ہنرک مسٹونین کو بیسٹ آف فائیو مقابلے میں دو کے مقابلے میں تین گیمز سے ہرایا۔شاہجہاں نے اس فتح کے ساتھ ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے مین راونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ فروری 2019 میں شکاگو میں منعقد ہو گی۔شاہجاں خان کا کینیڈا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کھیلنا میرے لیے خواب ہے۔عالمی اسکواش رینکنگ میں 105 ویں نمبر پر موجود شاہجہاں خان نے کہا کہ اسکواش میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔کینیڈا اوپن اسکواش میں کامیابی سے شاہجہاں خان کی ریننگ میں بہتری کا امکان ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا

سری نگر(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور قابض فوج نے آپریشن کے نام پر آج مزید دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے ریبان میں گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران دو نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کیا۔قابض انتظامیہ نے ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی جب کہ احتجاج کے پیش نظر مختلف علاقوں میں فوج کے ساتھ پیرا ملٹری، پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکار الرٹ کردیے گئے ہیں۔