All posts by Daily Khabrain

عظیم باکسر محمد علی کو قتل کیا گیا،تہلکہ خیز انکشاف

واشنگٹن(ویب ڈیسک) عالمی ذرائع کے مطابق ایسی خبریں زور پکڑ رہی ہیں کہ عظیم باکسر محمد علی کو قتل کیا گیا ہے۔70کی دہائی میں ان کے جسم میں انجکشن کے زریعے ایسی دوا داخل کی گئی جس سے رعشے کا سبب پیدا ہوا۔ذرائع کے مطابق اس کا مقصد امریکی حکومت کی جانب سے اپنے خطرناک نافذ کی جسمانی طاقت سلب کرنا تھا۔رپورٹ کے مطابق اکثر باکسرز کو کیرئیر کے دوران محمد علی سے کہیں زیادہ ضربیں لگیں لیکن ان میں سے کسی کو بھی یہ بیماری لاحق نہیں ہوئی۔اگر رپورٹس میں ثابت ہوگیا کہ محمد علی کے جسم میں ”ایم پی ٹی پی“ داخل کی گئی تو پھر امریکی حکومت مجرم قرار پائیگی

مسجد کے سامنے سُور کا کٹا ہوا سر….خوف و ہراس پھیل گیا

پیرس (خصوصی رپورٹ) فرانس کے شہر نیس میں ایک مسجد کے سامنے خنزیر کے سر کو چھوڑ دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امام مسجد کا کہنا ہے کہ جون کے مہینے میں مسجد کے باقاعدہ طور پر افتتاح سے قبل بھی اس طرح کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔پولیس نے جائے وقوعہ سے خنزیر کے سر کو ہٹاتے ہوئے اس مقام کی صفائی کرتے ہوئے واقع کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

سام سنگ سمارٹ فون پر پابندی عائد

سیول (خصوصی رپورٹ) جنوبی کوریا ٹیکنالوجی کمپنی نے سام سنگ ماڈل کے سمارٹ فون پر مبینہ طور پر پابندی لگا دی ہے ، جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی نے سام سنگ نوٹ سیون کے ماڈل بنانا بند کر دئیے ہیں۔ کمپنی نے اس کے متبادل جو فون متعارف کروایا ہے اس میں بھی سنگین مسئلہ بتایا جا رہا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے اس کے متعلق ابھی کچھ بتانا قبل از وقت ہوگا ، یہ کہا جا سکتا ہے کہ کمپنی سام سنگ کے ماڈل کو بہتر بنانے کے لئے کوششیں کو رہی ہے تاکہ فون میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ بیٹری میں خرابی کے بعد سے سام سنگ نوٹ سیون کی فروخت روک دی گئی تھی۔

ہیتھ سٹریک زمبابوین ٹیم کے ہیڈکوچ بن گئے

ہرارے (سپورٹس ڈیسک) سابق زمبابوین کپتان اور مایہ ناز آل راﺅنڈر ہیتھ سٹریک ملکی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈکوچ مقرر ہو گئے، انہیں ڈیوواٹمور کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، واٹمور کو رواں سال جون میں زمبابوین ٹیم کے ہیڈکوچ کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ سابق زمبابوین کرکٹر اینڈی بلگناٹ اور جنوبی افریقہ کے پیٹرکرسٹن بھی کوچ کے عہدے کے امیدوار تھے تاہم سٹریک کو دونوں پر ترجیح دی گئی۔ ہیتھ سٹریک کو 2019ءمیں شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیم کی رسائی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں آئی پی ایل میں گجرات لائنز کے ساتھ بطور باﺅلنگ کوچ کام جاری رکھنے کی بھی اجازت ہو گی۔ واضح رہے کہ سٹریک اس سے قبل 2009ءسے 2013ءکے دوران بطور باﺅلنگ کوچ زمبابوین ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ سٹریک کا شمار مایہ ناز آل راﺅنڈرز میں کیا جاتا تھا، انہوں نے 65 ٹیسٹ میں 1990 رنز اور 216 وکٹیں لیں جبکہ 189 ون ڈے میچز میں 2943 رنز اور 239 وکٹیں لیں۔

ٹیم کی عمدہ پرفارمنس کی بڑی وجہ خود اعتمادی

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ موجودہ ٹیم کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ اس کی خود اعتمادی ہے ۔ایک انٹرویو میں مصباح الحق نے کہا کہ بحیثیت کپتان جب وہ اپنی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہیں تو 2010 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کبھی نہیں بھول سکتے جس نے انھیں اور پوری ٹیم کو نیا حوصلہ دیا تھا ¾میں ٹیم سے باہر تھا ۔ واپسی ہوئی اور مجھے کپتان بنا دیا گیا ۔ ہمارا مقابلہ دنیا کی بہترین ٹیم سے تھا ۔ پاکستانی ٹیم نے اچھا کھیل کر دونوں ٹیسٹ میچز ڈرا کیے۔ درحقیقت یہی وہ موقع تھا جس نے ٹیم کے اندر نیا حوصلہ پیدا کیا اس میں خود اعتمادی آئی اور پھر اس کی کارکردگی میں بہتری آتی گئی۔مصباح الحق نے اس کا کریڈٹ اپنے تمام کھلاڑیوں کو دیتے ہوئے کہاکہ ٹیم میں بڑے نام نہیں ہیں اور نہ ہی سپراسٹارز ہیں لیکن ہر کھلاڑی ٹیم کے لیے کھیلتا ہے۔اس کا ٹیم کی جیت میں حصہ ہے ۔ ہر کھلاڑی نے اپنی صلاحیت سے بڑھ کر کارکردگی دکھانے کی کوشش کی ہے۔اظہرعلی۔ اسد شفیق۔ یاسرشاہ اور سرفراز احمد یہ پاکستان کا مستقبل ہیں ۔ صرف یہی نہیں بلکہ دیگر نوجوان باصلاحیت کرکٹرز بھی سامنے آئے ہیں جو آنے والے برسوں میں ٹیم کو بھرپور بنیاد فراہم کرسکیں گے۔ درحقیقت یہ ٹیم صحیح راستے پر چل رہی ہے ۔ اسے ایک بنیاد مل گئی ہے ایک طریقہ کار ملا ہے اب تمام کھلاڑیوں کو سخت محنت سے اسے جاری رکھنا ہے۔مصباح الحق سے پوچھا گیا کہ بحیثیت کپتان آپ نے پاکستان کے لیے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز جیتے ہیں ان میں سے کس جیت کو سب سے اہم سمجھتے ہیں؟آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف وائٹ واش بہت بڑی کامیابیاں تھیں لیکن انگلینڈ کے حالیہ دورے کو غیرمعمولی کارکردگی سمجھتا ہوں حالانکہ ہم نے سیریز برابر کی لیکن یہ بھی بہت بڑی کارکردگی ہے کیونکہ اس دورے سے قبل کئی لوگوں نے ہمیں بالکل ہی نظرانداز کردیا تھا اور ان کا خیال تھا کہ ہم نہیں جیت سکیں گے۔

قومی کرکٹرز ٹیسٹ کی تیاریوں میں لگ گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ(کل) جمعرات سے دبئی انٹرنیشنل کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے جائے گا،دونوں ٹیمیں تاریخ میں پہلی بار ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلیں گی،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا،قومی ٹیم کی ہیڈکوچ مکی آرتھر کی زیر نگرانی سخت پریکٹس ،کپتان مصباح الحق سمیت تمام کھلاڑی فیلڈنگ ،بولنگ اور بیٹنگ پریکٹس کی ،پاکستان کو ٹیسٹ میچوں میں کالی آندھی پر برتری حاصل ہے ،دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک 46ٹیسٹ میچ کھیلے جاچکے ہیں جن میں 16میں پاکستان ،15میں ویسٹ انڈیز اور 15میچ بغیر کسی نتیجے پر ختم ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹیسٹ (کل) جمعرات سے دبئی انٹرنیشنل کر کٹ سٹیڈیم میںشروع ہو گا ۔دونوں ٹیمیں تاریخ میں پہلی بار ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلیں گی،یہ پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ہوگا جو پنک بال سے کھیلا جائے گا اور اس کے لیے پاکستان ٹیم کی پریکٹس بھرپور انداز میں جاری ہے۔تین روزہ پریکٹس میچ ڈرا ہوجانے کے بعد پاکستان ٹیم کی ٹریننگ اب فل سوئنگ میں آگئی ہے اور دبئی کرکٹ گراونڈ میں ہونے والے اس ٹیسٹ کی خاص بات یہ ہے کہ پنک بال سے کھیلے جانے والا یہ مقابلہ ڈے اینڈ نائیٹ ہوگا۔گرین شرٹس نے کوچ مکی آرتھر کی زیر نگرانی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔کپتان مصباح الحق سمیت تمام کھلاڑی فیلڈنگ ،بولنگ اور بیٹنگ کےلئے فوکسڈ نظر آئے۔پنک بال سے کھیلنے کےلئے ایکسائیٹمنٹ بھی عروج پر ہے۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پنک بال اور ڈے اینڈ نائیٹ کنڈیشن مشکل ہوں گی لیکن اچھی پرفارمنس کے لئے پر امید ہیں۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 13 اکتوبر سے پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 21اکتوبر سے ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 30اکتوبر سے 3نومبر تک شارجہ میں کھیلا جائے گا۔
،دونوں ٹیمیں یو اے ای میں بھرپور ٹریننگ کر رہی ہیں ۔دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک 46ٹیسٹ میچ کھیلے جاچکے ہیں جن میں 16میں پاکستان ،15میں ویسٹ انڈیز اور 15میچ بغیر کسی نتیجے پر ختم ہوئے جبکہ دوسری جانب یو اے ای میں دونوں ٹیموں کے مابین 2ٹیسٹ کھیلے گئے جن میں گرین شرٹس نے فتح حاصل کی ، میزبان ٹیم نے اب تک محدود اوورز کی کرکٹ کے تمام میچز میں کیریبیئنز کو آﺅٹ کلاس کرتے ہوئے فتح کے جھنڈے گاڑے ہیں،ٹوئنٹی 20 سیریز میں سرفراز احمد اور ون ڈے میں اظہر علی کی قیادت میں گرین شرٹس نے کلین سوئپ کیا، اب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کی باری ہے،ویسٹ انڈین ٹیم کو تینوں میچز میں زیر کرنے کی صورت میں عالمی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان بھارت سے فاصلہ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔یاد رہے کہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ21اکتوبر کو ابوظبی اور تیسرا 30تاریخ کو شارجہ میں شروع ہوگا۔

پاکستان سے آنے والا کبوتر مسلمان ہے یا ہندو؟ اس کے کھانے کا بل کون دیگا؟

لندن (خصوصی رپورٹ)بھارت میں پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے گذشتہ ہفتے ایک کبوتر گرفتار کیا جو پاکستان سے پیغام لے جا رہا تھا۔ بھارتی مصنف شوون چودھری نے اسے ایک طنز نگار کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے لکھا میں کہوں گا کبوتر کے معاملے میں ساری غلطی موبائل سروس فراہم کرنے والوں کی ہے۔ وہ زیادہ خدمات فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ دہلی میں ہمارے گھر تو صورت حال یہ ہے ہم صرف اسی وقت بات کرسکتے ہیں جب ہم کسی خاص کمرے کی کھڑکی سے ہاتھ باہر نکال کر فون پکڑے کھڑے رہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے آخر کیوں چند پاکستانی محبانِ وطن نے بھارت کے وزیراعظم مودی کے نام پیغام کبوتر کے گلے میں ڈال کر سرحد پار روانہ کر دیا۔ اس کی وجہ ضرور یہ رہی ہوگی ان کا فون نہیں کام کر رہا۔ انھوں نے دہشت گرد کبوتروں کو تعینات کر دیا۔ یہ بات قابل غور ہے وہ ایک نہیں بلکہ دو کبوتر تھے جس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ ہم پر پے در پے حملہ کر رہے ہیں اور وہ دور تک اندر چلے آئے۔ دونوں حملے پنجاب کے دارالحکومت امرتسر سے بہت قریب تھے جہاں مرد مرد ہے اور گھی مکھن بہتے ہیں۔ درانداز کبوتر کو پنجاب پولیس نے روکا اور پولیس ڈائری میں اس کا اندراج ‘مشتبہ جاسوس’ کے طور پر کیا گیا۔ اور اسے فی الحال ایک ایئر کنڈیشنڈ کمرے میں پولیس کی سخت نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ پٹھان کوٹ کے پولیس افسر راکیش کمار نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا پولیس اس معاملے کی سنجیدگی سے جانچ کر رہی ہے۔ ہم نے یہاں چند جاسوس پکڑ رکھے ہیں۔ یہ حساس علاقہ ہے کیونکہ یہ جموں سے قریب ہے اور جہاں دراندازی بہت عام ہے۔ قسمت کی خوبی دیکھیے کہ بھارت میں پولیس کو جنگلی جانوروں کا بھی بہت تجربہ ہے کیونکہ اترپردیش میں ایک معروف سیاست داں کی بھینس جب اغوا ہو گئی تو 100 سے زیادہ پولیس اہلکاروں اور دو اعلی افسران کو تفتیش پر تعینات کیا گیا حالانکہ ان کی شناخت کے بارے میں بعض سوالات اٹھے تھے تاہم انھوں نے ایک ہفتے میں بھینس بازیاب کرا لی۔ اس امکان سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ بھینس بدل گئی ہو گی لیکن کیس کو بند کر دیا گیا۔ اس طرح ہم امید کر سکتے ہیں وہ کامیابی کے ساتھ جہادی کبوتروں کے خطرے سے نمٹ لیں گے۔ فی الحال انھوں نے کوئی دقیقہ نہیں اٹھا رکھا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ مختلف قسم کے سوالات پر غور کر رہے ہیں۔ جیسے: کبوتر مسلمان ہے یا پھر ہندو؟ کیا اس میں کسی طور گائے کے گوشت کا تو معاملہ شامل نہیں؟ اگر کبوتر کو ضمانت پر رہائی مل جاتی ہے تو کیا وہ گواہوں کو متاثر کرنے کی کوشش تو نہیں کرے گا؟ کیا اسے انڈیا کے کبوتر سے کسی قسم کی مدد ملی ہے؟ کیا ہمیں فضائیہ کا استعمال کرنا چاہیے؟ یہ جتنا کھانا کھا رہا ہے اس کا بل کون ادا کرے گا؟ ہم اپنی سکیورٹی فورسز کی عزت کرتے رہیں گے نہیں تو وہ ہمیں گولی مار سکتے ہیں لیکن کبوتر کے بارے میں بھی تو ذرا سوچیں۔ یہ معصوم کبوتر جو کبھی امن کے علمبردار ہوتے تھے اب جہادی ان کی بھی برین واشنگ کی جا رہی ہے۔

امریکی صدارتی الیکشن کا فیصلہ, جادو ٹونے کے استعمال کا انکشاف

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکہ کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنی رنگین مزاج شخصیت اور بے تکے بیانات و حرکات کے باعث مزید متنازعہ بن گئے ہیں۔ اخلاقیات کی حد سے گری ہوئی ویڈیو کے بعد ٹرمپ کی آڈیو ٹیپ بھی سامنے آ گئی ہے جس کے بعد ان کی اپنی جماعت ری پبلکن پارٹی کی جانب سے بھی ان سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے‘ تاہم ٹرمپ کی جانب سے دستبردار ہونے سے صاف انکار کے بعد عالمی خفیہ تنظیم ”ورلڈ ایڈہاک ایسوسی ایشن“ انہیں صدارتی دوڑ سے دستبردار کرانے کیلئے میدان میں آ گئی ہے۔ اس تنظیم میں ماہر جادوگر بھی شامل ہیں جو جادو ٹونے کے ذریعے ٹرمپ کے دماغ کو قابو کر کے انہیں خود دستبردار ہونے پر مجبور کرنا چاہتی ہے۔ ایسوسی ایشن نے دنیا بھر کے ماہر جادوگروں اور جادوگرنیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس کارخیر میں اس کا ساتھ دیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق اگرچہ امریکی عوام اور سیاستدانوں کا سنجیدہ طبقہ ڈونلڈ ٹرمپ کو کسی صورت ملک کا صدر دیکھنا نہیں چاہتا‘ لیکن اب ٹرمپ کے پے در پے سامنے آنے والے سکینڈلز کے بعد ان کی اپنی جماعت کے بیشتر رہنما بھی چاہتے ہیں کہ ٹرمپ صدارتی انتخابات سے خود دستبردار ہو جائیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو کے بعد آڈیو ٹیپ بھی سامنے آ گئی ہے‘ جس میں وہ فحش گوئی کی تمام حدوں کو پار کر گئے ہیں۔ ٹرمپ کی بے ہودہ باتیں سن کر ری پبلکن سنیٹرز اور اراکین کانگریس نے کانوں کو ہاتھ لگا لئے ہیں۔ ٹرمپ کی اب تک حمایت کرنے والے کئی سنیٹروں نے ان کی توثیق بھی واپس لے لی ہے۔ نائب صدارتی امیدوار مائیک پنس کو کہنا پڑا کہ وہ ٹرمپ کے بیان کا دفاع نہیں کر سکتے۔ ری پبلکن پارٹی کے کئی سینئر رہنماﺅں نے ٹرمپ سے مستعفی ہونے اور جارج پنس ہی سے ان کی جگہ لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ سنیٹر مارک کرک کہتے ہیں کہ ”ہمیں ہنگامی متبادل کی ضرورت ہے۔“ سنیٹر مائیک لی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ہٹ جائیں‘ کسی اور کو اصولوں کی پاسداری کا موقع دیں۔ مک موریس سمیت ری پبلکن پارٹی کے متعدد رہنماﺅں نے تسلیم کیا ہے کہ ٹرمپ جیسے امیدوار کے ذریعے وائٹ ہاﺅس تک پہنچنے کا خواب شرمندہ¿ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ ٹرمپ نے اگرچہ معافی مانگ لی ہے لیکن ان کی فحش گوئی کے بعد مخالف پارٹی سمیت سبکدوش ہونے والے صدارتی امیدواروں کو بھی ری پبلکن پارٹی پر تنقید کا نیا موقع ملا ہے اور وہ ٹرمپ کی معذرت قبول کرنے کو بھی تیار نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ ان ویڈیو اور آڈیو ٹیپ میں ٹرمپ نے خواتین کے خلاف انتہائی نازیبا کلمات استعمال کئے ہیں‘ حتیٰ کہ انہوں نے اپنی بیوی اور بیٹی کو بھی نہیں بخشا۔ اسکائی نیوز نے متعدد امریکی سیاسی تجزیہ کاروں کے حوالے سے لکھا ہے کہ سیاہ فاموں‘ مسلمانوں‘ تارکین وطن اور تمام خواتین کی مخالفت کا سامنا کر کے ٹرمپ کیلئے انتخابات میں کامیاب ہونا ممکن نہیں ہے۔ بہتر یہی ہے کہ ری پبلکن پارٹی کسی اور کو اپنا امیدوار چن لے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ ری پبلکن پارٹی کے ان 1725مندوبین کو چاہئے جنہوں نے پارٹی اجتماع میں ٹرمپ کو بطور امیدوار منتخب کیا تھا کہ وہ دوبارہ پارٹی کا اجتماع بلا کر کسی ہوشمند شخص کو اپنا امیدوار منتخب کریں مگر سوال سب کے سامنے یہی ہے کہ ٹرمپ کو دستبردار ہونے کیلئے کیسے تیار کیا جائے؟ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے دنیا کی ایک پراسرار تنظیم میدان میں آ گئی ہے۔ ورلڈ ایڈہاک ایسوسی ایشن نامی اس تنظیم نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ جادو اور ٹونے کی مدد سے ٹرمپ کو صدارتی انتخاب کی دوڑ سے از خود دستبردار ہونے پر مجبور کر دے گی۔ ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ ”اب ہم امریکی انتخابات کا فیصلہ جادو کے ذریعے کریں گے‘ دوسرے ناکام ہو گئے ہیں‘ مگر ہم جادو کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کا صدر بننے سے روکنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔“ اس مقصد کیلئے ایسوسی ایشن نے دنیا بھر کے جادوگروں اور جادوگرنیوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اس مشن میں ان کا ساتھ دیں۔ اس پراسرار اور خفیہ طاقتوں سے کام کرانے والی تنظیم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کے ارکان میں بھی بڑے ماہر جادوگروں کی کمی نہیں ہے۔ اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے اس ایسوسی ایشن کے ترجمان پیٹر گوور نے دی ٹیلیگراف سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ کو جسمانی اعتبار سے کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ ہم جادو کے ذریعے اس کے ذہن میں یہ خیال ڈالیں گے کہ وہ الیکشن سے دستبردار ہو جائیں۔ یہی ایک خیال ہے جو اس انتہائی خطرناک آدمی کا دماغ قبول کرے گا اور ہم جہاں تک ممکن ہو سکے‘ اس بات کو یقینی بنائیں گے۔ ممکن ہے کہ اپنے دماغ میں یہ خیال ڈالے جانے کے بعد وہ اپنے کسی مباحثے میں خود ہی یہ اعلان کر دیں کہ ”میں الیکشن سے دستبردار ہو رہا ہوں۔“

یوم عاشور پر دہشتگردی, 28جاں بحق

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں عاشورہ محرم پر دہشت گردی کے واقعات ہوئے جن میں 28 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوئے۔ کابل میں درگاہ سخی اور مسجد چاریار پر فائرنگ کی گئی اس سے 14 عزادار جاں بحق اور13 زخمی ہوگئے دوسرا واقعہ صوبہ بلخ میں ہوا جہاں امام بارگاہ کے قریب دھماکہ کیا گیا اس سے 14عزادار جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔ پاکستان نے دونوں واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔ جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ افغانستان میں دہشت گرد حملوں پر حکومت نے افغانستان کی حکومت اور عوام سے تعزیت اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کیا ہے۔

آفریدی اورجاوید میانداد کا تنازع، وسیم اکرم بھی میدان میں آگئے

لاہور(ویب ڈیسک) جاوید میانداد اورشاہد آفریدی کے درمیان جاری تنازع سے وسیم اکرم دکھی ہو گئے۔ کہتے ہیں جاوید بھائی اور شاہد دونوں دل کے بہت قریب ہیں۔ان شاءاللہ جلد معاملہ طے ہوجائے گا۔شاہد آفریدی اورجاویدمیاندادکی الفاظ کی جنگ عدالت تک جانےکا امکان ہے مگرسابق کپتان وسیم اکرم نے معاملہ جلد حل ہونےکی امید ظاہرکردی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں وسیم اکرم نے بتایا کہ جاوید میانداداورشاہد آفریدی دونوں ان کے لیے اور پاکستان کیلئے کتنی اہمیت رکھتے ہیں۔ وسیم اکرم نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں کے درمیان تنازع جلد حل ہو جائے گا۔ایک اور ٹویٹ میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ دونوں معزز کھلاڑیوں کی جانب سے ایک دوسرے پر پتھر پھینکنا بند ہونا چاہیئے، دونوں کو فوری صلح صفائی کی ضرورت ہے۔