All posts by Khabrain News

پنجاب حکومت: گریڈ 18 کے 3 افسروں کے تبادلے کر دیئے گئے

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کے گریڈ 18 کے 3 افسروں کے تبادلے کردئیے گئے۔
پنجاب حکومت کے گریڈ 18 کے 3 افسروں کے تبادلے کردئیے گئے، افسران کی خدمات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے سپرد کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق افسران میں عبدالرزاق ڈوگر، خالد فاروق، حسین احمد چودھری شامل ہیں، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ عادل افتخار کو اوایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ گریڈ 18 کے پی ایم ایس افسرعاشر اقبال ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ لگ گئے، چیف سیکرٹری پنجاب کے حکم پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی 9 مئی کے واقعات کی مذمت

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعات میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس، جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی مذمت کرتا ہوں، واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق انکوائری کے بعد کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے۔
مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ ہم جس سکھ اورچین سے سوتے ہیں یہ ہمارے شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے دادا بھی فوج میں تھے، ہم پاک فوج میں سے ہیں اور پاک فوج ہم میں سے ہے۔

تھرپارکر : ہندو یاتریوں کے قافلے پر آسمانی بجلی گر گئی، 6 افراد ہلاک

تھرپارکر : (ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع تھرپارکر میں ہندو یاتریوں کے قافلے پر آسمانی بجلی گر گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
ریسیکو ذرائع کے مطابق مٹھی کے قریب ہندو یاتریوں کے قافلے پر آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں لالو، لیلیو ، بھومجی، گوپی سونارو، سنتوش سونارو اور وویک شامل ہیں۔

آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس کیلئے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں: مشن چیف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے مشن چیف نیتھن پورٹرکا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس کیلئے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔
اپنے بیان میں نیتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے بات چیت میں مالی سال 2024 کے بجٹ پر توجہ مرکوز کی جائے گی، آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس کیلئے پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
آئی ایم ایف مشن چیف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی معیاد جون کے آخر میں ختم ہو رہی ہے، پاکستانی حکام سے بات چیت میں مالی سال 2024 کے بجٹ پر توجہ رکھی جائے گی۔
نیتھن پورٹر نے مزید کہا کہ پروگرام کے اہداف اور مناسب فنانسنگ کے انتظامات بھی بات چیت کاحصہ ہیں۔

راولپنڈی: ڈکیتی مزاحمت پر نیب کورٹ آزاد کشمیر کے جج قتل

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں مبینہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نیب کورٹ آزاد کشمیر کے جج کو قتل کر دیا گیا۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ روات کی حدود میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ ڈکیتی کی واردات ہوئی، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نیب کورٹ آزاد کشمیر کے جج سردار امجد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جج سردار امجد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے، ڈکیتی کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی بھی ہوا، ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق جج بطور نیب کورٹ آزاد کشمیر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

عمران خان کا آج لاہورہائیکورٹ، اے ٹی سی میں پیش ہونے کا امکان

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا آج لاہور ہائیکورٹ اور انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے۔
عمران خان اے ٹی سی عدالت میں3 مقدمات عبوری ضمانتوں کے ضمانتی مچلکےجمع کرائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی لاہورہائیکورٹ میں ظل شاہ کیس میں ضمانتی مچلکے جمع کروائیں گے۔
اس سے قبل لاہورجناح ہاؤس پر حملے کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن (جے آئی ٹی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کیلئے آج طلب کیا ہے۔
9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیز بنائی تھیں،عمران خان تھانہ سرورروڈ، شادمان اور ریس کورس سمیت دیگر تھانوں میں درج ہونے والے مقدمات میں نامزد ہیں۔

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔
صدر مملکت 34 ویں نیشنل گیم کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے افسران سے خطاب کیا۔

القادر ٹرسٹ کیس: شیخ رشید ، پرویز خٹک اور فواد چوہدری آج، اسد عمر کل طلب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس میں 19 کروڑ پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے معاملہ پر قومی احتساب بیورو ( نیب ) راولپنڈی نے سابق وفاقی وزراء شیخ رشید، فواد چودھری اور پرویز خٹک کو آج جبکہ اسد عمر کو 31 مئی ( کل ) کو طلب کر لیا۔
شیخ رشید کو آج صبح 11 بجے نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، شیخ رشید گزشتہ ہفتے بھی طلبی کے نوٹس کے باوجود پیش نہیں ہوئے تھے۔
نیب راولپنڈی کی جانب سے فواد چودھری کو آج 12 بجے نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
نیب نے شیخ رشید اور فواد چودھری کو القادر ٹرسٹ کیس میں بطور گواہ طلب کیا ہے۔
نیب راولپنڈی نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو بھی 31 مئی کو طلب کیا ہے۔

جناح ہاؤس حملہ کیس: جے آئی ٹی نے عمران خان کو آج طلب کر لیا

لاہور: (ویب ڈیسک) 9 مئی کو جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کرنے کے معاملے پر جے آئی ٹی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آج طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کامران عادل کی سربراہی میں بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج 4 بجے طلب کیا ہے، عمران خان کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جے آئی ٹی میں طلبی کا نوٹس موصول ہوگیا ہے جس پر انہوں نے اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورت بھی کی ہے، عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے یا نہیں تا حال فیصلہ نہیں ہو سکا۔
یاد رہے کہ 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیز بنائی تھیں، عمران خان تھانہ سرور روڈ، شادمان اور ریس کورس سمیت دیگر تھانوں میں درج ہونے والے مقدمات میں نامزد ہیں۔

رجب طیب اردوان ایک بار پھر ترکیے کے صدر منتخب

استنبول : (ویب ڈیسک)
رجب طیب اردوان ایک بار پھر ترکیے کے صدر منتخب ہوگئے ۔
ترکیے میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے 50فیصد سے زیادہ ووٹ لیے، مدمقابل کمال قلیچ 47فیصد ووٹ لے سکے۔
صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد وکٹری اسپیچ میں طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ کے عوام نےہمیں دوبارہ اقتدارسونپ دیا ہے ہمیں مزید5سال حکومت کرنےکی ذمہ داری دی گئی ہے۔
استنبول میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم ایک بارپھراپنی تاریخ لکھ رہے ہیں ہم بحیثیت قوم اپنے اتحاد کو برقرار رکھیں گے ہم اپنی محنت جاری رکھیں گے اور وعدے پورے کریں گے۔
دراصل حقیقی جیت ترکی اور اس کے عوام کی ہوئی ہے، الیکشن میں کامیابی کے اصل حق دار 82 ملین ترک عوام ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس فتح کے ساتھ ہی ’’ترکی کی صدی‘‘ کا دروازہ کھل گیا ہے، انتخابی نتائج نے ایک بار پھر ظاہر کر دیا ہے کہ ملک و قوم کی کامیابی کا سہرا عوام کے سر ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے رجب طیب اردوان کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ صدر اردوان چندعالمی رہنماوں میں سے ایک ہیں جو مسلمانوں کیلئے ایک پرجوش آواز ہیں،صدر اردوان مظلوم مسلمانوں کیلئے طاقت کا ستون ہیں۔
انتخابات میں کامیابی ترک عوام کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے،پاکستان اور ترکیے کے درمیان دوطرفہ تعلقات بلندی کی جانب گامزن رہیں گے۔
علاوہ ازیں امیر قطر تمیم بن حماد نے بھی رجب اردوان کو صدارتی الیکشن جیتنے پر مبارکباددی ہے۔