عام انتخابات 2024 میں آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد میں کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ ذرائع تحریک انصاف کے مطابق اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، جس میں پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، رؤف حسن، علی محمد خان اور دیگر رہنماء شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ وفاقی اور صوبائی حکومت بنانے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ پی ٹی آئی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد پر بھی غور ہوگا۔ واضح رہے…
Author: Khabrain News
چنئی: رویندرا جڈیجا اہلیہ کو تنقید کا نشانہ بنانے والے اپنے والد پر برس پڑے۔ بھارتی آل راؤنڈر کے والد انیرد سنہا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری بہو ریوابا کی وجہ سے بیٹے کا رویہ بہت تبدیل ہوچکا، میں اب الگ رہتا ہوں، ایک ہی شہر میں رہتے ہوئے ہماری ملاقات نہیں ہوتی، اب بول چال بھی بند ہوچکی، میں نہیں جانتا کہ بہو نے بیٹے پر کیا جادو کیا ہے، کاش میں اس کی شادی ہی نہ کرتا، ہماری فیملی میں 50افراد غلط نہیں ہوسکتے۔ سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے رویندرا جڈیجا نے کہا کہ میرے…
راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کو انتشار اورپولرائزیشن کی سیاست سے آگے بڑھنے کے لیے مستحکم ہاتھوں کی ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ انتشار اور پولرائزیشن 250 ملین آبادی والے ترقی پسند ملک کے لیے موزوں نہیں ہے۔ قوم کو انتشار اور پولرائزیشن کی سیاست سے آگے بڑھنے کے لیے مستحکم ہاتھوں اور ایک شفا بخش رابطے کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کی اپنے حق رائے دہی…
کراچی: پی سی بی کے خزانے میں اربوں روپے بڑھنے کا وقت قریب آ گیا۔ حکومت نے ذکا اشرف کی زیرسربراہی مینجمنٹ کمیٹی کو بڑے فیصلوں سے روک دیا تھا، اس وجہ سے سوائے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دیگر رائٹس فروخت نہ ہو سکے، اب محسن نقوی کے چیئرمین بننے پر آئندہ چند روز میں اربوں روپے کے ٹینڈرز سامنے آنے والے ہیں۔ باہمی سیریز کے براڈ کاسٹ اور پروڈکشن رائٹس فروخت کیے جائیں گے، کھلاڑیوں کی شرٹ پر اسپانسر ادارے کے لوگو کا معاہدہ بھی رواں ماہ ختم ہو جائے گا، اس کا بھی ٹینڈر جلد…
لاہور: سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اپنے شوہر اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے امیدوار عون چوہدری کی کامیابی پر منفی تبصرے کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب دے دیا۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق لاہور کے این اے 128 سے استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) کے عون چوہدری ایک لاکھ 72 ہزار576 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ اس کامیابی کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اپنا غصہ نکالنے کے لیے عون چوہدری کی اہلیہ نور بخاری کی انسٹاگرام پوسٹس پر منفی تبصرے کیے جس پر سابقہ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام…
کراچی: سندھ اسمبلی کے تمام نشستوں کے نتائج الیکشن کمیشن کے ای ایم ایس سسٹم پر موصول ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کو موصول نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 84 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان 28 نشستیں جیت کر دوسرے نمبر پر رہی۔ نتائج کے مطابق عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کی نشستیں جیتنے والے آزاد امیدواروں کی تعداد 14 ہے۔ جی ڈی اے اور جماعت اسلامی 2،2 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہیں۔ الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے 130 حلقوں کے فارم 47 جاری کردئیے۔
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کے لیے درکار نشستیں حاصل کرلی ہیں اور پارٹی کے صوبائی صدر علی امین گنڈا پور متوقع طور پر اگلے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ خیبرپختونخوا سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پی ٹی آئی کو اکثریت حاصل ہوگئی ہے جہاں امیدواروں نے چترال، ایبٹ آباد، سوات، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، مہمند، خیبر، مردان اور بنوں سے کامیابی سمیٹی ہے۔ صوبے میں حکومت بنانے کے لیے اسمبلی میں 73 نشستیں درکار ہیں جبکہ غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 76 آزاد…
راولپنڈی: قلعہ سیف اللہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بلوچستان میں حالیہ بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ہلاک ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد داعش کا ایک دہشت گرد عبدالشکور نعمان ابو حمزہ خراسانی ہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد عبدالشکور عرف نعمان ابو حمزہ خراسانی 7 فروری کو قلعہ سیف اللہ اور پشین میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا اور قانون نافذ کرنے والے…
کراچی: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت سازی کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔ شہباز شریف نے مرکز میں حکومت سازی کے لیے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے مل کر حکومت بنانے کے لیے…
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل کرلی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن میں فتح کے بعد اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین عمران خان کی مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی ویڈیو پی ٹی آئی نے بانی چیئرمین کے اکاؤنٹ سے شیئر کی۔ اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ویڈیو میں عمران خان نے قوم سے خطاب میں دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 170 سے زائد نشستیں جیت کر دو تہائی اکثریت حاصل…
