Author: Khabrain News

دفتر خارجہ کے ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ بھارت مبینہ طور پر مقبوضہ جموں اور کشمیر میں دریافت ہونے والے لیتھیم کے ذخائر کے کچھ بلاکس کو نیلام کرنے کے لیے تیار ہے اور ایسے خدشات ہیں کہ مقبوضہ علاقے کے باہر کسی کارپوریشن کو کشمیر کے قیمتی ذرائع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ٹھیکے دیے جائیں گے جن پر کشمیریوں کا حق ہے۔ جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ کہ بھارت کے یہ اقدامات غیر قانونی اور استحصالی ہیں، کشمیر کو اس کے قدرتی وسائل سے محروم نہیں…

مزید پڑھیں

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کے ججز کے خط کے مندرجات کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے انکوائری کمیشن کے قیام کو مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے منگل کو آئی ایچ سی کے 8 ججز میں سے 6 نے سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) کو لکھے گئے ایک خط میں انٹیلی جنس ایجنسیوں پر عدالتی کارروائی کو متاثر کرنے کے لیے ’’زبردستی کے حربے‘‘ استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ اس سے قبل گزشتہ روز وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے معاملے پر انکوائری کمیشن…

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے معاملے پر چیف جسٹس نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدالتی امور میں ایگزیکٹو کی کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عدلیہ کی آزادی پر کسی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے خط لکھنے والے ججز سے ملاقات کی اور اُن کے تحفظات سنے ہیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کا خط 25 اپریل 2024…

مزید پڑھیں

بونیر: خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بونیر کے علاقے سواڑی بازار سے روانہ ہونے والی گاڑی کو  تحصیل چغرزی میں پہاڑی مقام پاندھیڑ میں بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں پانچ خواتین، 2 بچے اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تمام جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے تھا۔ وقوعہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کر کے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے…

مزید پڑھیں

  لندن: ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’ٹائٹینک‘ میں استعمال ہونے والا لکڑی کا تختہ سات لاکھ 18 ہزار ڈالر سے زائد میں نیلام ہوگیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق لکڑی کا تختہ جہاز کے فرسٹ کلاس لاؤنج کے داخلی دروازے کے فریم کا حصہ تھا۔ ٹائی ٹینک جہاز کے ڈوبنے کے بعد فلم کے ہیرو اور ہیروئین اپنی جان بچانے کے لیے اس لکڑی کے تختے پر چڑھنے کی کوششیں کرتے ہیں لیکن انہیں احساس ہوجاتا ہے کہ یہ تختہ صرف ایک فرد کو بچا سکتا ہے۔ نیلامی کی تقریب میں فلم میں اداکارہ کیٹ وینسلیٹ کا پہنا…

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفاقی حکومت نے کابینہ کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔ کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کابینہ کمیٹی برائے ای سی ایل کی سربراہی خود کریں گے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی 4 ارکان پر مشتمل ہوگی، جس میں وزیر قانون، وزیر صنعت و پیداوار اور وزیر انسانی وسائل شامل ہیں۔ کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی میں وفاقی وزیر داخلہ کو رکن نہیں بنایا گیا۔

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے ایوانِ صدر کے علاوہ نوڈیرو ہاؤس بشمول ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ کو عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار دے دیا۔  نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ کو سرکاری رہائش گاہ قرار دینے کا اطلاق 10 مارچ 2024 سے ہوگا۔ نوڈیرو ہاؤس کو صدرِ مملکت کی عارضی سرکاری رہائش گاہ، صدر مملکت کی تنخواہ، الاؤنسز اور پریویلیجز ایکٹ 1975 کے تحت قرار دیا گیا

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے سیاچن سے تعلق رکھنے والے ننھے وی لاگر محمد شیراز نے ملاقات کی۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ننھے یوٹیوبر محمد شیراز نے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس کا وی لاگ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا ہے. شیراز کے ساتھ اسکے والدین اور چھوٹی بہن مسکان بھی موجود تھے جبکہ اس موقع وزیر مملکت برآئے آئی ٹی شزہ فاطمہ وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بھی شیراز سے گفتگو کی۔ شہباز شریف نے ملاقات کے دوران ننھے یوٹیوبر کو اپنی کرسی پر بٹھادیا جس پر شیراز نے…

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: حکومت نے بجلی چوری کی روک تھام اور سرکاری خزانے پر بوجھ کی وجہ سے پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ بجلی چوری روکنے کی مہم جیسے اقدامات کے ذریعے ایک مستحکم نظام تشکیل دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال قطعی طور پر بجلی چوری جیسے مسئلے کی متحمل نہیں ہو…

مزید پڑھیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے حوالے سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیشن کے ذریعے تحقیقات کا حکومتی اعلان مکمل طور پر مسترد کردیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں چھ ججز کے خط کے معاملے پر غور ہوا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط میں عدلیہ میں ایگزیکٹیو اور خفیہ اداروں کی مداخلت کا معاملہ اُٹھایا تھا۔ ان ججز نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعات کا ذکر…

مزید پڑھیں