Author: Khabrain News

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے حوالے سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیشن کے ذریعے تحقیقات کا حکومتی اعلان مکمل طور پر مسترد کردیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں چھ ججز کے خط کے معاملے پر غور ہوا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط میں عدلیہ میں ایگزیکٹیو اور خفیہ اداروں کی مداخلت کا معاملہ اُٹھایا تھا۔ ان ججز نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعات کا ذکر…

مزید پڑھیں

بجلی ایک بار پھر مہنگی کر دی گئی، ماہانہ کے بعد سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ بھی لاگو کر دیا گیا۔ مالی سال 24-2023 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری دے دی گئی، سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کیلئے 2 روپے 74 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نیپرا نوٹیفیکشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 3 ماہ کے بلوں پر ہوگا، اپریل، مئی اور جون 2024 کے ماہ کے بلوں میں اضافہ وصول کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 4 روپے 43 پیسے فی یونٹ چارج کیا جا…

مزید پڑھیں

پشاور میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں صوبے میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن مزید تیز کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مابین ملاقات میں شانگلہ حملے کے سہولت کاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیا گیا۔ علی امین گنڈاپور اور محسن نقوی نے شانگلہ حملے پر چینی حکومت، عوام اور مرنے والے چینی شہریوں کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی…

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: مستقبل میں ڈالر کی قدر میں مرحلے وار کمی اور ایکس چینج کمپنیوں کی 6 ماہ میں 2ارب ڈالر کی فراہمی سے سپلائی بہتر ہونے کے باعث جمعرات کو بھی ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 14 پیسے کی کمی سے 277 روپے 90 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم رسد بہتر ہوتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ صرف 01 پیسے کی…

مزید پڑھیں

  کراچی: ڈی آئی جی ایسٹ کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کرنے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جبکہ ڈی آئی نے ویڈیوز کو ایڈیٹڈ قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہسرکے بیٹے کی اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہو گئیں، ویڈیوز میں عاشر مہسر کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں نوجوان کو گاڑی سے فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور ویڈیو میں ڈی آئی جی کی تصویربھی نظر آرہی ہے جبکہ ہوائی فائرنگ کی وائرل فوٹیج کب کی ہیں، اس…

مزید پڑھیں

 ممبئی: نامور بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے حمل سے متعلق خبروں پر مبہم سی پوسٹ کردی۔ ادکارہ کو متعدد مرتبہ عوامی مقامات پر ڈھیلے ڈھالے کپڑوں میں دیکھا گیا ہے جس سے یہ افواہیں پھیلی ہیں کہ وہ حمل سے ہیں۔ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں اداکارہ نے ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ کفتان، اوورسائز یا آرام دہ لباس پہن لو تو لوگ اس کو حمل سے جوڑ دیتے ہیں، اداکارہ نے پوسٹ کے ساتھ ہنسنے والی ایموجی بھی شیئر کی۔ واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا کی گزشتہ برس ستمبر میں نامور سیاستدان راگھو چڈا سے شادی…

مزید پڑھیں

 کوئٹہ: بلوچستان کی جنرل نشست پر انوار الحق کاکڑ بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ انتخابات کیلیے 7 جنرل اور دو خواتین کی نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے، جس کا صوبائی الیکشن کمشنر محمد فرید آفریدی نے اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جنرل نشست پر کامیاب ہونے والوں میں انوار الحق کاکڑ، احمد خان، ایمل ولی خان، جان محمد بلیدی، سردار عمر گورگیج، شاہد زیب، سید سیال شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

  کراچی: جناح اسپتال گائنی وارڈ کی ڈاکٹرز کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جناح اسپتال گائنی وارڈ کی ڈاکٹرز نے اپنی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر نسرین فاطمہ جونیئرز پر چیختی ہیں جس سے اسپتال کا نظم و ضبط متاثر ہورہا ہے۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ ہماری ایچ او ڈی سزا کے طور پر خواتین ڈاکٹروں کو کمرے میں بند کردیتی ہیں، اسپتال حکام ڈاکٹر نسیرین فاطمہ کے پر تشدد رویے کا نوٹس لیں۔ احتجاجی ڈاکٹروں نے ڈاکٹر نسرین فاطمہ کے غیر اخلاقی رویہ کے خلاف ایڈمن آفس…

مزید پڑھیں

کوانگ نین: ویتنام میں ڈاکٹرز نے حال ہی میں ایک نوجوان کی اس وقت جان بچالی جب اس کے پیٹ سے 30 سینٹی میٹر لمبی بام مچھلی برآمد ہوئی جو کہ آنتوں کو شدید نقصان پہنچا چکی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک 34 سالہ ویتنامی شہری  کو صوبے کوانگ نین کے ہائی ہا ڈسٹرکٹ میڈیکل سینٹر میں پیٹ کے شدید درد کی حالت میں داخل کرایا گیا تھا۔ چونکہ مریض زیادہ تکلیف کی وجہ سے علامات کی تفصیل بتانے سے قاصر تھا، اس لیے ڈاکٹرز نے ایک ایکسرے اور الٹراساؤنڈ کیا جس سے اس کے پیٹ میں ایک حرکت کرتی…

مزید پڑھیں

غزہ: اسرائیل نے غزہ میں امن کی علامت سفید پرچم لہرانے والے 2 فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ فلسطینی نوجوان امن سے محبت اور جنگ سے نفرت کا پیغام لے کر ہاتھوں میں سفید پرچم تھامے نہتے نکلے تھے لیکن امن کی راہ میں سفاکیت کے ہاتھوں مسل دیئے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے نمائندے رچرڈ فالک نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ یہ سلوک بہیمانہ ہے جس سے اسرائیل کے غزہ میں مظالم کی تصدیق ہوتی ہے۔ دوسری جانب اسرائیی فوج…

مزید پڑھیں