Author: Khabrain News

بنگلادیش میں بھارتی تسلط اور دخل اندازی کے بعد ’انڈیا آؤٹ“ کی تحریک نے زور پکڑ لیا۔ جنوری 2024 میں عام انتخابات کے نتائج کے مطابق حسینہ واجد چوتھی مرتبہ جیت کر حکومت بنانے کے لیے اہل ہو گئی ہیں، تاہم سابق وزیراعظم کے لیے مشکل ترین صورتحال اس لیے ہورہی ہے کیونکہ اب بنگلادیش میں انڈیا آؤٹ کے نام سے مہم زور پکڑ رہی ہے۔ انڈیا آؤٹ کی اس مہم کو عوام سمیت مخالف سیاسی جماعتوں کی مکمل حمایت حاصل ہے، ساتھ ہی عالمی میڈیا بھی اس پوری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اس تحریک میں بھارت پر…

مزید پڑھیں

سندھ ہائیکورٹ میں انتخابی نتائج کے خلاف امیدواروں کی جانب سے مزید درخواستیں دائر کردی گئیں۔ جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ جماعت اسلامی کے امیدوار عبدالرشید نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 106 پر آزاد امیدوار کے خلاف درخواست دائر کردی۔ عبد الرشید نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 موجود ہیں، پریذائیڈنگ افسران کے دستخط بھی ہیں، ہمارے ایجنٹس کو کمرے سے نکال کر فارم 47 تیار کیا گیا تھا، فارم 45 اور 47 کے اعداد ووٹوں میں تضاد ہے۔ دوسری جانب…

مزید پڑھیں

سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی متعدد مقدمات میں گرفتاریوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس کو حلیم عادل شیخ کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ حلیم عادل شیخ کو کسی بھی نئے مقدمے یا چالان میں نامزد نہ کیا جائے۔ عدالت نے حکم نامے کی کاپی آئی جی سندھ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو ارسال کرنے کا حکم دے دیا۔…

مزید پڑھیں

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹوں کی جانب سے والد کی سپورٹ میں بیانات سامنے آ گئے۔ سلیمان خان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر والد کے ہمراہ تصویر اپلوڈ کی ساتھ ہی بیٹے نے والد کا ایک بیان بھی شئیر کیا جس میں والد کا کہنا تھا کہ اپنے خواب کے لیے سمجھوتہ کریں، لیکن اپنے خواب پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں۔ دوسری جانب قاسم خان کی جانب سے بھی والد کی تصویر اپلوڈ کی گئی ساتھ ہی بیٹے کا کہنا تھا کہ ”وہ آ رہے ہیں“۔ واضح رہے عمران خان کے بیٹے…

مزید پڑھیں

چکوال کے علاقے مزدلفہ ٹاؤن سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق چکوال کے علاقے مزدلفہ ٹاؤن میں 6 افراد کے قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں شفقت نامی شخص نے بیوی اور بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق محمد شفقت سلیم ولد محمد سلیم نے ون فائیو پر کال کی کہ اس نے اپنی بیوی اور بچوں کو قتل کردیا ہے، قتل ہونے والوں میں شفقت سلیم کی بیوی عمر 50/55 سال، اس کی 2 بیٹیاں جن کی عمریں 14 اور 16 سال، 2 بیٹے جن کی عمریں 7…

مزید پڑھیں

پاور شیئرنگ فارمولے پر پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد کیا گیا۔ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا فیصلہ کیا ہے، رابطوں کیلئے کمیٹی بنائی جائے گی، اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔ سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے سی ای سی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی، شیری رحمان نے بتایا کہ سی ای سی کا اجلاس منگل کو دوبارہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا فیصلہ کیا ہے، رابطوں کیلئے…

مزید پڑھیں

امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے دعوؤں پر مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں، اس کا جائزہ لیتے رہیں گے، اس حکومت کے ساتھ کام کریں گے جسے پاکستانی عوام نے منتخب کیا، دھندلی کے دعوؤں پر مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملرنے ہفتہ وارپریس بریفنگ میں کہا کہ انتخابی عمل میں بعض بے قاعدگیاں، جن کا ہم نے مشاہدہ کیا، ان کے بارے میں ہم نے پاکستانی حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ لوگوں کی رائے کا احترام کیا جائے۔ میتھیو ملر سے سوال کیا گیا کہ ، ’ دھاندلی…

مزید پڑھیں

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی میڈیا پر اپنے بچے کی متوقع پیدائش کی خبروں سے متعلق ردعمل دے دیا۔ شاہ رخ خان کے مد مقابل فلم رئیس میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ ماہرہ خان کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ اداکارہ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ بھارتی میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق سوشل میڈیا صارف کی جانب سے پوسٹ کیا گیا تھا کہ ، ’مجھے انتہائی قریبی ذرائع سے یہ خبر ملی ہے کہ ماہرہ خان نے نیٹ فلکس کے پراجیکٹ اور ایک فلم کرنے سے معذرت کرلی ہے…

مزید پڑھیں

ممبئی: پاکستانی شکست پر بھنگڑے ڈالنے والے عرفان پٹھان کو بھارتی انڈر 19 ٹیم پر طنز پسند نہیں آیا۔ ورلڈکپ فائنل میں بلو شرٹس کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، جس کے بعد بھارت کے سابق آل راؤنڈر عرفان نے ٹویٹ کیا کہ خود ہمارے پڑوسی ملک کی ٹیم سیمی فائنل سے آگے نہیں بڑھ پائی مگر فائنل میں ہمارے نوجوان کرکٹرز کی شکست پر سرحد پار سے کی بورڈ جنگجو خوشیاں منانے لگے، یہ ہمارے پڑوسی کا مائنڈ سیٹ ہے۔ یاد رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی افغانستان کے ہاتھوں شکست پر عرفان پٹھان نے…

مزید پڑھیں

ایڈیلیڈ: آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے شراب نوشی کے واقعے پر اپنی زبان کھول دی، اس پر انھیں اسپتال جانا پڑا تھا۔ گزشتہ ماہ ایڈیلیڈ میں ایک نمائشی گالف ایونٹ میں شرکت کے بعد رات کو ہوٹل میں سابق ساتھی کرکٹر بریٹ لی کے بینڈ کی پرفارمنس میں وہ شریک ہوئے، پھر بینڈ روم میں ہی اتنی زیادہ شراب پی کہ ہوش کھو بیٹھے، جس پر ایمبولینس طلب کی گئی اور انھیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ایمرجنسی میں کچھ وقت رکھا گیا تھا، اس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے انھیں کوئی سزا تو نہیں دی گئی…

مزید پڑھیں