Author: Khabrain News

 اسلام آباد: تحریک انصاف نے اپنے رہنما میاں اسلم کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے اور نوجوان رہنما سالار کو بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کردیا۔ اس بات کا اعلان پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا گفتگو میں کیا۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی بہت جلد اپنی حکومت بنائے گی، پی ٹی آئی نے میاں اسلم کو پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا، بلوچستان میں ہمارے وزیراعلیٰ کے امیدوار سالار ہوں گے۔ انہوں ںے مزید بتایا کہ اسی طرح خیبرپختونخوا میں اسپیکر کے…

مزید پڑھیں

  کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈٓاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ یہ وقت ملک کو بدترین بحران سے نکالنے کے لیے اپنے اپنے حصے کی قربانی دینے کی ضرورت ہے اور اس موقع پر اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بنایا کسی صورت پاکستان یا جمہوریت کی خدمت نہیں ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ انتخابات ایسی صورت حال میں ہوئے جب پاکستان ہر طرح کے بحران میں پھنسا ہوا تھا، معاشی صورت حال، دہشت گردی کے خطرات منڈلا رہے تھے اور بعض صورتوں میں جن…

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سازی کے لیے جمیعت علائے اسلام سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔  پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سازی کے لیے  جے یو آئی سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا  ہے، اور اس سلسلے میں بیرسٹر گوہر علی کی قیادت میں 5 رکنی وفد آج رات مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق وفد میں بیرسٹر گوہر علی کے ہمراہ اسد قیصر، بیرسٹر سیف اور آخوند زادہ حسین ہوں گے۔ تحریک انصاف کے ذرائع  کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے…

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: امریکا کی جانب سے پاکستان کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے مطالبے پر دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ کی جانب سے پاکستان کے انتخابات کو شفاف قرار دیا گیا ہے اور ویسے بھی انتخابات ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔ ہفتہ اور میڈیا بریفنگ میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابی عمل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، ہم نے غیر ملکی مبصرین اور دولت مشترکہ مبصرین کا خیر مقدم کیا ہے، ہم اپنی آئینی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابی عمل عوام کو اظہار رائے کی آزادی کے…

مزید پڑھیں

قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے راہیں جدا کرلیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں سابق کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کی تعریف کی اور انکے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بورڈ انکی ٹیم سے وابستگی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے۔ ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑنے کے باوجود بورڈ حفیظ کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔ بحیثیت ٹیم ڈائریکٹر حفیظ کے دور میں پاکستان کو آسٹریلیا کے حالیہ دورہ ٹیسٹ میں 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز شریف ظالم آدمی ہے اپنے بھائی کو بھی معاف نہیں کیا۔ اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ یہ آئے تھے لاڈلہ بننے۔ شہباز شریف بڑا ظالم آدمی ہے اس نےبھائی کو بھی معاف نہیں کیا۔ پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہماری سیٹیں پوری نہیں کی جاتیں کسی سے بات نہیں ہو گی۔ بات چیت میں کوئی ہرج نہیں لیکن پہلے چھینی گئی سیٹیں…

مزید پڑھیں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 9 ایڈیشن کے دوران مفت ٹکٹس دینے کا سلسلہ بند کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے دوران تمام میچز کے ٹکٹ مفت فراہم کرنے سلسلہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ وی آئی پی باکس کے ٹکٹ بھی فروخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بورڈ نے رواں سیزن میں سکیورٹی اور انتظامی امور کی مد میں 25 کروڑ بچالیے ہیں، گزشتہ سیزن میں اس حوالے سے پنجاب حکومت اور پی سی بی کے…

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 لاہور سے کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی جیت کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 128 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ ڈی جی لاء الیکشن کمیشن ارشد خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ 12 فروری کا این اے 128 کا نوٹیفکیشن واپس لے رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا۔ واضح رہے کہ جہانگیر…

مزید پڑھیں

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مُراد سعید اور میاں اسلم اقبال سمیت 11 ملزمان کواشتہاری قرار دے دیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال نے 9 مئی کے مقدمات میں پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کو اشتہاری قرار دیا۔ اشتہاری قرار دیے جانے والے دیگرملزمان میں حامد رضا، اعظم خان سواتی، حافظ فرحت، امتیاز احمد شیخ ، زبیرخان نیازی، مسرت چیمہ، جمشید چیمہ، صیاد خاں شامل ہیں۔ ملزمان کےخلاف تھانہ نصیرآباد پولیس نےمقدمہ درج کررکھا ہے، پولیس کا مؤقف ہے کہ ملزمان گرفتاری کے ڈرسے روپوش ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گیس مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ،نان پروٹیکٹڈ صارفین،کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیےگیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹیکٹڈ صارفین کے لیےگیس قیمتوں میں 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس قیمتوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق بلک میں گیس استعمال کرنے والوں کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 900 روپے کا اضافہ متوقع ہے۔ آئی ایم…

مزید پڑھیں