Author: Khabrain News

کراچی: بیرون ملک مقیم پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر سالانہ بنیادوں پر 26 فیصد اضافے کے ساتھ 2.39 ارب ڈالر رہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں ترسیلات زر 2.39 رہیں جو گزشتہ سال کے اسی ماہ میں 1.90 ارب ڈالر تھیں، جبکہ دسمبر 2023 میں ترسیلات زر 2.38 تھیں، جبکہ رواں مالی سال کے سات ماہ کے دوران ترسیلات زر 3 فیصد کمی کے ساتھ 15.83 رہیں، جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 16.32 تھیں۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: عام انتخابات 2024انتخابات مکمل ہوتے ہی ترقیاتی فنڈز بحال، تقرر، تبادلوں، نئی تعیناتیوں پر پابندی ختم ہوگئی۔ الیکشن کمیشن نے ترقیاتی فنڈز بحال، تقرر، تبادلوں، نئی تعیناتیوں پر پابندی قومی انتخابات تک عائد کی تھی جو گزشتہ روز پیر 12 فروری سے ختم ہوگئی اب تمام ادارے نئی ترقیاتی اسکیمیں پراجیکٹس منصوبے منظور اور شروع کر سکیں گے، تمام اقسام کے فنڈز ریلیز ہوسکیں گے۔ اداروں کے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کے علاوہ میڈیکل بل، ٹی اے اور ڈی اے بھی جاری ہوسکیں گے اس پابندی کے ختم ہونے سے اداروں نے تمام ادھوری ترقیاتی اسکیمیں دوبارہ شروع کرنے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سے طارق فضل چوہدری کے کامیاب قرار دیے جانے کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے اسلام آباد سے آزاد امیدوار شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا۔ الیکشن کمیشن کا 11 فروری کو تین امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں ڈی آر او، آر او، الیکشن کمیشن اور طارق فضل چوہدری کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ 11 فروری کا نوٹیفکیشن اور فارم 47 کی کارروائی غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قرار دی جائے، الیکشن کمیشن…

مزید پڑھیں

خیبر: پولیس کی چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملے میں سرکاری محکمے کے 3 اہل کار زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کے مطابق خیبر کے علاقے میں سخی پل پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں قریب موجود محکمہ معدنیات کے 3 اہل کار زخمی ہو گئے۔ دستی بم حملے میں زخمی ہونے والوں کو پشاور منتقل کردیا گیا ہے جب کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فریننڈس نے دھمکیاں ملنے کے بعد جیل میں قید اپنے دوست سکیش چندرشیکھر پرمقدمہ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈس نے جان کی دھمکیاں ملنے اور ہراساں کرنے کے واقعات کے بعد انڈر ورلڈ کے ڈان اور اپنے دوست سکیش چندرشیکھر کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔ اداکارہ نے دہلی کے پولیس کمشنر کو خط بھی لکھا جس میں معاملہ کا فوری نوٹس لینے اور کارروائی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔جیکولین فرنینڈس کا کہنا ہے کہ وہ دھمکیاں ملنے کے بعد سے مسلسل نفسیاتی دباؤ میں نہیں اور انہیں نشانہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فواد چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔ سول عدالت کے جج ڈاکٹر سہیل نے مالی فراڈ کے کیس میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت 1 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں فواد چوہدری وفاقی وزیر رہے ہیں، سابق وزیر پر شہری سے 50 لاکھ روپے لے کر نوکری نہ دینے کا الزام ہے۔

مزید پڑھیں

 راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے مردان میں کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں 12 فروری کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں…

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علو سے ملاقات کی اور انہیں عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلیوں سے آگاہ کیا ہے۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں رؤف حسن اور عمیر نیازی کی ملاقات کی جس میں عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے حوالے سے صدر مملکت کو آگاہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے وفد نے صدر مملکت کو انتخابی عمل میں ہونے والی مبینہ بےضابطگیوں کے بارے میں پارٹی موقف سے آگاہ کیا اور مؤقف اختیار…

مزید پڑھیں

  کراچی: مسلم لیگ فنشکنل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے صدر الدین شاہ راشدی (پیر پگارا) نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر اپنی جیتی ہوئی دو نشستیں چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتائج تبدیل آر او نے نہیں بلکہ کسی اور نے کیے۔ کراچی میں پگارا ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ مجھے تقریر کرنی نہیں آتی، یہ جو الیکشن ہوا ہے بدترین حکومت کے بعد بھی یہ نتائج آئے، ہم اہسے الیکشن کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریاست مخالف الیکشن تھا اور میں اسے ریاست…

مزید پڑھیں

لاہور میں گیس کے ہزاروں روپے کے بل آنے پر صارفین آپے سے باہر ہوگئے اور سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاج کیا۔ سوئی ناردرن گیس ہربنس پورہ سب آفس کے باہر گیس بلوں کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے گیس دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے داخل ہونے سے روک دیا۔ مظاہرین نے سوئی ناردرن گیس کمپنی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کینال روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پوری سردی گیس میسر نہیں تھی مگر بل ہزاروں روپے آگئے، گھریلو صارفین کو کمرشل…

مزید پڑھیں