Author: Khabrain News

ابو ظبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی 6 ریاستوں میں شدید بارش کے بعد تعلیمی اداروں میں آج چھٹی کر دی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کی 7 میں سے 6 ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ، فجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی اور اولے پڑے۔ دبئی اور شارجہ میں محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں آج (پیر) چھٹی کا اعلان کردیا۔ اماراتی حکام نے سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے اور شہریوں کو غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: آئندہ 3ماہ کیلیے بجلی کی قیمتوں میں4 روپے 40 پیسے اضافہ متوقع ہے جب کہ وزارت توانائی نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپرا14 فروری کودرخواست کی سماعت کرے گا، بجلی کی قیمت میں نیااضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمٹ کی مد میں کیا جائے گا، اس سے صارفین پر 82ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ وزارت توانائی کی درخواست کے متن کے مطابق فیسکو نے 9ارب 44 کروڑ، پیسکو نے 11ارب 60کروڑ، میپکو نے 15ارب، لیسکو نے15ارب 10 کروڑ،کیسکو نے10ارب کا اضافہ مانگاہے۔

مزید پڑھیں

تمام سٹیک ھولڈر سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کی فکر کریں نفرتیں فیصلوں پر غالب نہیں آنی چاھئیں اپنی اپنی غلطیوں کا تجزیہ کیا جاۓ دل کُشادہ کیے جائیں اپنی جگہ رھتے ھوۓ سچائ اورتدبر کی بات کی جاۓ اللّٰہ کریم پاکستان کا حامی و ناصر ھو

مزید پڑھیں

لاہور: سینئرسیاستدان فیصل واوڈا نے کہا کہ میں الیکشن 2024 کومیں جوڈیشل سلیکشن کہتا ہوں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ پہلے قوم کوڈھونڈنا ہوگا وہ کون ہے جس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پاکستان یہاں پہنچاہے،وہ کون ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے ٹکڑے ہوئے ہیں،وہ کون ہے جس کی وجہ سے بھٹوکوپھانسی ہوئی ہے، وہ کون ہے جس کی وجہ سے زرداری کو14سال جیل بغیرسزاکے ہوئی۔وہ کون ہے جس نے بلیک لاڈکشنری ایجادکرکے نوازشریف کونااہل کیا،ان کی بیوی کی بیماری کی حالت میں بات کرنے کی اجازت نہیں دی۔ عمران خان…

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: نئی منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کی صدارت اسپیکر راجہ پرویز اشرف کرینگے، افتتاحی اجلاس میں نئے منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے راجہ پرویز اشرف نئے منتخب ارکان سے حلف لیں گے، قانون کے تحت الیکشن کے بعد 14 روز کے اندر نئے منتخب ارکان کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔ کامیابی کے نوٹفکیشن کے بعد خواتین60 اورغیر مسلم 10نشستوں کی سیاسی جماعتوں کو ایلو کیشن ہو گی۔ آزاد امید واروں کو 3 دن کے اندر کسی پارٹی کو جوائن کرنے…

مزید پڑھیں

  کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہم کل سندھ ہائیکورٹ میں فارم 45 کو سامنے رکھ کر کراچی کے انتخابی نتائج کو چیلنج کریں گے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کراچی کے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے۔ ہم قانونی جنگ لڑیں گے، جسٹس فائز عیسیٰ کو بھی خط لکھا ہے کہ وہ ایسے وقت میں انصاف نہیں کریں گے تو کب کریں گے؟۔ اسٹار گیٹ پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ میں کراچی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں…

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارے شہریوں کے اس عظیم مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیے اور اسے کھل کر تسلیم کرنا چاہیے، ووٹ کے لیے باہر نکلنے پر خواتین اور نوجوان مبارک باد کے مستحق ہیں۔ سماجی تعلقات کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں پاکستان کے عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، خاص طور پر خواتین کو جو شدید مشکلات کے باوجود بڑی تعداد میں باہر نکلیں اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ووٹ دیا، نوجوان بھی بالخصوص داد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ووٹنگ کے عمل میں پُرامن طریقے…

مزید پڑھیں

 لاہور: حکومت سازی کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی آج ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ہونے والی ملاقات موخر کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہونا تھا۔ نوازشریف چوہدری شجاعت حسین سے مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے تعاون کی درخواست کریں گے۔

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: ریٹرننگ افسر این اے 46 اسلام آباد نے مسلم لیگ ن کے امیدوار انجم عقیل خان کی کامیابی کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا۔ ریٹرننگ افسر کامران علی چیمہ نے فارم 49 جاری کر دیا ہے۔ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے انجم عقیل خان 82ہزار536 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار عامر مسعود 46ہزار313 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ جماعت اسلامی کے امیدوار میاں محمد اسلم 12ہزار17 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار راجا عمران اشرف 8ہزار33 ووٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ عام انتخابات…

مزید پڑھیں

 ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ امریکا نے اپنی خارجہ پالیسی میں ڈالر کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا اور دیگر ممالک کی تجارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا نے کئی ممالک پر تجارتی اور اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور کچھ کے تو اثاثے ہی منجمد کر رکھے ہیں۔ روسی صدر نے ولادیمیر پوٹن ان پابندیوں کو اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کا ایک حربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ان ہتھکنڈوں سے دنیا پر اپنا رعب…

مزید پڑھیں