نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی 20 میچ کے لیے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کرائسٹ چرچ میں کھیلا جارہا ہے۔ چوتھے ٹی 20 کے لیے پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ وکٹ کیپربیٹسمین اعظم خان کی جگہ صاحبزادہ فرحان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان،صائم ایوب ، بابراعظم ، فخرزمان، صاحبزادہ فرحان، افتخاراحمد، محمد نواز، کپتان شاہین آفریدی، وسیم جونیئر،حارث رؤف اورزمان خان شامل ہیں۔ پانچ میچز کی اس ٹی 20 سیریز میں نیوزی لینڈ نے…
Author: Khabrain News
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات بولڈ تصاویر شیئر کرنے کے سبب تنقید کی زد میں آگئیں۔ مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام پرایک حالیہ فوٹو شوٹ کی تصاویرشیئرکیں جن میں وہ قدرے منفرد دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ تصاویر اداکارہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ سے شیئر کی ہیں جہاں وہ ایک بلڈنگ پر کھڑی ہیں۔ مہوش حیات نے اواتارلُک میں یہ فوٹو شوٹ کروایا ہے۔ اداکارہ کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو بالکل نہ بھایا، صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک صارف نے اداکارہ کو فلسطین کی حمایت نہ کرنے…
اقوام متحدہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے خدمات پیش کی ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی اور عالمی حالات ایسے مناقشوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ فریقین کو معاملات بات چیت کے ذریعے درست کرنے چاہئیں۔ دونوں ممالک سے ضبط و تحمل سے کام لینے کی استدعا کرتے ہوئے انتونیو گوئتریس نے کہا کہ معاملات کو پرامن رہتے ہوئے درست کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ اپنی خدمت پیش کرنے کو تیار ہے۔ سوشل میڈیا…
پاکستان اور ایران کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی پر سابق وزیرخارجہ اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملکی حدود کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں ہے، الیکشن کے سال میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈراما ہو سکتا ہے ۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بطور سابق وزیرخارجہ بے حد تشویش ہے کہ بارڈر آف پیس آج ہاٹ بن گیا ہے، 75 سال کے تعلقات میں یہ نوبت نہیں آئی، حکومت کو غور کرنا چاہیئے،…
سابق صوبائی وزیرخیال کاسترو کو ضلع کچہری فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے خیال کاسترو ضمانت کروانے کے لیے ضلع کچہری پہنچے تھے۔ خیال کاسترو پولیس کو 9 مئی مقدمات میں مطلوب تھے۔ پولیس خیال احمد کاستروکو ڈنڈا ڈولی کرتے ہوئے اٹھا کرلے گئی۔
پاکستان کی جانب سے ایرانی حملے کی جوابی کارروائی کے بعد دونوں ممالک میں موجود تناؤ کے دوران مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے۔ پاکستان میں ایرانی سفیررضا امیری مغدم کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان دو برادر،دوست اور ہمسایہ ممالک ہیں۔ دونوں ممالک نے تاریخی طور پر مشکل اوقات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے مشترکہ خطرات اور مشترکہ مفادات ہیں۔ دوطرفہ تعلقات کسی وقفے اور تاخیر کو برداشت نہیں کرتے۔ پاکستان کے لیے ایرانی سفیر رضا امیری مغدم کے بیان میں جلدنارملائزیشن کی خواہش اورواضح اشارہ نظر آتا ہے،…
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی، جس کی سماعت 5 رکنی لارجربینچ کرے گا۔ سپریم کورٹ سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 23 جنوری کو سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی اپیل پر سماعت کرے گا۔ لارجر بینج میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس عرفان سعادت بھی شامل ہیں۔
کراچی: ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے پیش نظر تمام پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے گریز کی ہدایت کردی گئی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق پاک ایران جاری کشیدگی کے تناظر میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز سے کہا گیا ہے کہ ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے اجتناب کریں۔ سعودی عرب اور یو اے ای سے آنے والی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کو مسقط کے روٹ سے بحیرہ عرب کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ غیر ملکی ایرلائنز بھی پاکستانی فضائی حدود میں…
ٹوکیو: جاپان میں سابقہ خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ کو ایئر لائن کا صدر نامزد کردیا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان ایئرلائن کی نئی نامزد صدر مٹسوکو ٹوٹوری نے 1985 میں فلائٹ اٹینڈنٹ کے طور پر فلیگ کیریئر میں شمولیت اختیار کی تھی جبکہ 2015 میں انہیں کیبن کریو کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔ مٹسوکو ٹوٹوری کی تعیناتی کو ایک بڑی جاپانی فرم اور عالمی ایئر لائن کے لیے غیر معمولی تقرری کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ وہ یکم اپریل سے کو یوجی اکاساکا کی جگہ صدر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ یہ تقرری ٹوکیو کے ہوائی اڈے پر جاپان…
دادو: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ چوتھی بار وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے والا شیر عوام کا خون چوستا ہے اور خود گھر میں بیٹھ کر دوسروں کو بولتا ہے کہ میرے مخالف کو گرفتار کرو اور اُس کا نشان چھین کر میری جیت کا بندوبست کرو۔ دادو میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الیکشنز میں تیر اور شیر کا مقابلہ ہوگا، عوام مجھے بھاری اکثریت دیں اور تیر کے علاوہ کسی کو ووٹ دے کر اپنا قیمتی…
