کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی ) کے سینئر رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے وزیراعظم بننےکا کوئی امکان نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں پی پی رہنما منظور وسان کا کہنا تھا کہ وفاق میں کوئی بھی اکیلے حکومت نہیں بنا سکتا، اتحادی حکومت ہی بنےگی جبکہ پنجاب اور بلوچستان میں بھی اتحادی حکومت بنےگی۔ انھوں نے کہا کہ پی پی سندھ میں حکومت بنانےجا رہی ہے جبکہ بلوچستان میں بھی مضبوط ہے، وفاق میں پی پی، آزاد امیدواروں یا ن لیگ سے مل کر حکومت بنا سکتی ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی…
Author: Khabrain News
لاہور: مسلم لیگ ن کے اجلاس میں شہباز شریف وزیراعظم اور مریم نواز وزیر اعلی پنجاب کے لئے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آگئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف کی زیرصدارت ملکی سیاسی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں صوبائی حکومت بنانے کے لئے ابتدائی خدوخال تیار کر لئے۔ اجلاس میں کچھ شرکاء نے شہباز شریف کو وزیر اعظم کے طور پر امیدوار نامزد کرنے کی تجویز دی، تو باقی شرکاء نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کی تجویز کی حمایت کی۔ اجلاس کے دوران پارٹی قیادت…
لاہور سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے اور مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کیلئے پی پی نے بلاول بھٹو کیلئے وزارت عظمیٰ مانگ لی، یادرہے کہ شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے جمعہ کی رات ملاقات کی اور مستقبل میں اتحادی حکومت بنانے پر گفتگو کی۔ روزنامہ جنگ نے لکھا کہ پارٹی ذرائع نے ن لیگ کے رہنمائوں سے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا، ن لیگ کی قیادت نے ہفتہ کو…
تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے آج کا احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔ حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب بھر سے مشکوک اطلاعات موصول ہوئی ہیں، آج کے تمام احتجاج مؤخر کیے جاتے ہیں۔ حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر احتجاج ہوں گے جہاں نتائج تبدیل ہوئے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آج پُرامن احتجاج کی کال دی گئی تھی۔
بڈاپسٹ: ہنگری کی پہلی خاتون صدر کو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیس کے سزا یافتہ مجرم کی معافی درخواست قبول کرنے پر ہونے والے عوامی احتجاج کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنگری میں واقع ایک چلڈرن ہوم کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کو بچوں کے ساتھ اپنے باسزز کی جنسی زیادتی کے کیسز کو چھپانے اور اس مکروہ فعل کو تحفظ فراہم کرنے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم گزشتہ برس اپریل میں جب پوپ فرانسس نے ہنگری کا دورہ کیا تھا تو اس دوران بچوں کے ساتھ جنسی…
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی ) کے سینئر رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے وزیراعظم بننےکا کوئی امکان نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں پی پی رہنما منظور وسان کا کہنا تھا کہ وفاق میں کوئی بھی اکیلے حکومت نہیں بنا سکتا، اتحادی حکومت ہی بنےگی جبکہ پنجاب اور بلوچستان میں بھی اتحادی حکومت بنےگی۔ انھوں نے کہا کہ پی پی سندھ میں حکومت بنانےجا رہی ہے جبکہ بلوچستان میں بھی مضبوط ہے، وفاق میں پی پی، آزاد امیدواروں یا ن لیگ سے مل کر حکومت بنا سکتی ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی…
ممبئی: بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی سابقہ اہلیہ و فلمساز کرن راؤ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم “لال سنگھ چڈھا” کی ناکامی نے اداکار کو ذہنی طور پر شدید متاثر کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز کرن راؤ اس وقت اپنی ہدایت کردہ فلم “لاپتا لیڈیز” کی تشہیر میں مصروف ہیں، اس حوالے سے وہ مختلف بھارتی خبررساں اداروں کو انٹرویوز بھی دے رہی ہیں۔ کرن راؤ نے حال ہی میں دیے گئے اپنے انٹرویو میں جہاں اپنی نئی فلم کے حوالے سے بات کی تو وہیں اُنہوں نے اپنے سابق شوہر عامر خان کی فلاپ فلم…
قومی اسمبلی کی تمام نشستوں کے نتائج آ جانے کے بعد اب سیاسی جماعتوں کے درمیان آنیاں جانیاں لگی ہوئی ہیں۔ ایوان میں زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی جماعتیں حکومت سازی کے لیے کوشاں ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے بھی جوڑ توڑ شروع کردیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت بھی رابطوں اور گفت و شنید میں مصروف ہے۔ لاہور میں سینیر سیاست دان چودھری شجاعت حسین کا گھر بھی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنتا جارہا ہے۔ آج سہہ پہر مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی چودھری شجاعت حسین سے اُن کے گھر…
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ امریکا نے اپنی خارجہ پالیسی میں ڈالر کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا اور دیگر ممالک کی تجارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا نے کئی ممالک پر تجارتی اور اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور کچھ کے تو اثاثے ہی منجمد کر رکھے ہیں۔ روسی صدر نے ولادیمیر پوٹن ان پابندیوں کو اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کا ایک حربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان ہتھکنڈوں سے دنیا پر اپنا…
ارجنٹائن کے مارچ میں چین میں شیڈول 2 دوستانہ مقابلوں کو منسوخ کردیا گیا۔ چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ہانگ کانگ میں شیڈول دوستانہ میچ میں لیونل میسی نے مقامی کلب اور انٹرمیامی کے درمیان میں انجری کے باعث شرکت نہیں کی تھی، اس میچ کو دیکھنے کیلئے 40 ہزار سے زائد تماشائیوں کی تعداد میچ دیکھنے پہنچی تھی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ میچ کے آغاز سے کچھ دیر قبل فینز کو معلوم ہوا کہ اسٹار فٹبالر لیونل میسی میچ نہیں کھیلیں گے، جس پر شائقین کا پارہ چڑھ گیا کیونکہ وہ محض میسی کی…
