اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان پیکیج2024اور ایکسپورٹ فیسی لیٹیشن اسکیم2021کے تحت گندم درآمد اور آٹا برآمد کرنے کی منظوری دیدی۔ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں سات نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں کمیٹی نے گاڑیوں کی عارضی درآمد کی اجازت سے متعلق امپورٹ پالیسی آرڈر2022 میں ترمیم کے ذریعے امپورٹ کم ایکسپورٹ اسکیم کی سمری کی منظوری موخر جبکہ مختلف شعبوں کی تجاویز پر کسٹمز ڈیوٹی میں ردوبدل سے متعلق انفرادی کسٹمز ٹیرف ریشنلائزیشن کی سمری اور ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم 2021 کے تحت گندم درآمد اور…
Author: Khabrain News
پاکستان کے مقبول گلوکارابرارالحق نے طویل بریک کے بعد اپنا نیا پنجابی گانا ’رانو فرام چندی گڑھ‘ ریلیز کر دیا۔ ویڈیو میں ابرارالحق نئی ٹیلنٹڈ ماڈل کے ساتھ نظر آرہے ہیں جبکہ اداکارہ ایمان علی دلکش مایوں کی دلہن کے روپ میں دکھائی دیں گی۔ ویڈیو کا آغاز ابرارالحق کے بھانجے حمزہ اسرارالحق ، ماہی علی اور ایمان علی سے ہورہا ہے۔ اس گانے کو ابرارالحق اورعاصم رضا نے لکھا ہے جبکہ میوزک کمپوزیشن ابرارالحق کی ہے۔ میوزک ارینجمنٹ سرمد صدیقی کی ہے جبکہ کوریو گرافی کیورنگاہ جی اور وکی سمراٹ کی ہے، ابرار کا یہ گانا ماجد صدیقی نے…
انتخابی نتائج کے خلاف 4 جماعتی اتحاد نے احتجاجی شیڈول کا اعلان کر دیا۔ 15 فروری کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ریلیاں اور مظاہرے کیے جائیں گے، 17 فروری بروز ہفتہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پارٹی سربراہان محمود خان اچکزئی سردار اختر جان مینگل، ڈاکٹر عبد المالک بلوچ اور عبد الخالق ہزارہ خطاب کریں گے۔ 18 فروری بروز اتوار کو بلوچستان بھر میں قومی شاہراہوں پر پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔ انتخابی نتائج کیخلاف بلوچستان بھر میں چھٹے روز بھی احتجاج دوسری جانب انتخابی نتائج کے خلاف بلوچستان بھر میں ہارنے والے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کا احتجاج جاری یے۔…
امریکا نے ایران کی جانب سے وینزویلا کی سرکاری ائر لائن کو فروخت کیا جانے والا بوئنگ 747 کارگو طیارہ قبضے میں لے لیا ہے۔ امریکی امور انصاف کے مطابق، ’امریکا کی جانب سے پابندیوں کی فہرست میں شامل ماہان ائرسے وینیزویلا کو فروخت کیا جانے والا طیارہ ارجنٹائن سے امریکا روانہ کر دیا گیا ہے جسے اب کباڑ کے طور پرفروخت کیا جائے گا۔‘ واشنگٹن کے مطابق ایران کی ماہان یئر کی جانب سے 2022 میں وینزویلا کو طیارہ فروخت کرنا تہران پرعائد پابندیوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ امریکا اپنی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیش نظر ایسے…
پشاور ہائیکورٹ نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی کا سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیس کو غیر مؤثر قرار دے کر نمٹا دیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے اے این پی کے ایمل ولی کی جانب سے عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ ایمل ولی کے وکیل نے کہا کہ اسمبلی رہی نہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی اب ممبر رہے، اس لیے کیس اب قابل سماعت نہیں، صرف آرڈر میں اتنا لکھ دیں کہ یہ کیس آئندہ دائر کیا جاسکتا ہے۔ درخواست…
عام انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی کی مدد سے حکومت سازی کا اونٹ ایک کروٹ بٹھانے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پارٹی صدرشہباز شریف کو وزیراعظم اور سینیئر نائب صدر مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ ن کی جانب سے اس خبر کا اعلان سماجی رابطوں کی سائٹ ’ایکس‘ پر پوسٹ میں کیا گیا۔ پوسٹ میں نواز شریف کی جانب سے پیغام دیا گیا کہ انہوں نئ تمام سیاسی جماعتوں اورانکے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس پختہ یقین کا اظہارکیا ہے کہ ان فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان…
پشاور ہائیکورٹ کا خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 73 پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدوار علی زمان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے پی کے 73 کے امیدوار علی زمان کا نتائج کے خلاف درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے میں لکھا گیا کہ عدالت کے حکم پر آر او پی کے 73 پیش ہوئے لیکن علی زمان اور ان کے ساتھیوں نے آر او کو گھیر کر ان سے پلین پیپر پر کمرہ عدالت میں دستخط لینے کی کوشش کی اور…
بلوچستان کے ضلع حب کے حلقہ پی بی 21 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے معاملے پر 2 گروپوں میں جھگڑا ہوگیا۔ فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے، اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ لاشوں اور زخمیوں کو سوال اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو کراچی منتقل کیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو کرلیا۔ گزشتہ 2 روز سے مسلح جتھے آر او آفس کے سامنے جمع تھے، دوبارہ گنتی کے دوران آر او کو دل کا دورہ پڑنے کے…
سندھ حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی زمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قیام کے لیے استعمال کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی (اے سی) نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ گرانٹ/لیز کے مقصد میں تبدیلی کے لیے صوبائی کابینہ سے مطلوبہ منظوری حاصل کریں۔ وزارت صنعت و پیداوار مختص اراضی پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قیام پر کام شروع کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل کی نجکاری 4 سال پر محیط منصوبہ تھا جس میں مختلف محکموں (نجکاری کمیشن، ٹرانزیکشن…
سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر مقبول ترین شخصیت ہیں اور شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق ہوجانے کے بعد ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہی ہوا ہے، فالوورز ان کی پوسٹس کے منتظر رہتے ہیں جن میں وہ بیٹے اذہان کے ساتھ گزارے گئے لمحات سمیت دیگر سرگرمیاں شیئرکرتی رہتی ہیں۔ ثانیہ مرزا کی تازہ ترین تصاویر بھی سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ انہوں نےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر ساتھی ہبھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔ جن میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ بھارت کے مینز ٹینس اسٹار روہن…
