Author: Khabrain News

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے اپنے چھوٹے بھائی اور پارٹی کے صدر شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ قائد نواز شریف نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عہدے کے لیے شہباز شریف کو نامزد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد نے وزیراعلی پنجاب کے عہدے کے لیے مریم نوازشریف کو نامزد کردیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نوازشریف نے پاکستان کے عوام اور سیاسی تعاون فراہم کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں…

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان تحریک انصاف نے ایک بیان میں کہا کہ انتخابات میں عوام کی جانب سے مسترد کئے جانے کے بعد پی ڈی ایم کے کل پرزوں نے عوام کو دھوکہ دینے کیلئے نئے ناٹک کا آغاز کردیا ہے۔ ان کی ہر سازش اور پسِ پردہ مک مکا کا توڑ نکالیں گے اور ملک و قوم کو ان کے شر سے محفوظ بنائیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ زرداری کے فرزند کی سوچ جمہوری ہوتی تو جاتی امرا کے قزاقوں کے ساتھ مک مکا کی نئی مہم چلانے…

مزید پڑھیں

مسلم لیگ ن، پی پی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق ایک ہوگئے۔ سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر سیاسی قائدین کا اجلاس ہوا۔ جس میں شہبازشریف اور آصف زرداری سمیت دیگر رہنما ؤں نے شرکت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ اتحادی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے تمام جماعتوں کی کمیٹیاں مل کر ”رولز آف دی گیم“ طے کریں گی ۔ سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ مل کر حکومت بنائیں گے، پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی بھی شامل ہو۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ…

مزید پڑھیں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ لاہور کے ریس کورس گراؤنڈ میں پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام ٹیموں کے مالکان سمیت کپتانوں نے بھی شرکت کی۔ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 17 فروری سے ہوگا، قذافی اسٹیڈیم افتتاحی تقریب سمیت 9 میچز کی میزبانی کرے گا۔ دوسری جانب سیکیورٹی کےپیش نظر اسٹیڈیم کے داخلی، خارجی راستے اور نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں موجود تمام ریسٹورنٹس بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ کبھی نہیں سیکھتے۔ سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر مریم نواز نے لکھا کہ مکافات عمل کا شکار ہوئے تو میں نے سوچا خود احتسابی سے سوچ میں تبدیلی آئے گی لیکن بانی پی ٹی آئی نے آج جو باتیں کیں اس میں پھر وہی جھوٹ، الزامات اور بہتان ہے۔ مریم نواز نے لکھا کہ خیبر پختونخوا میں دھاندلی سے متعلق بہت سازی شکایات موصول ہوئی ہیں، گزشتہ 72 گھنٹے میں…

مزید پڑھیں

سیالکوٹ:  درجنوں فلموں کے لئے غزلیں، گیت اور مکالمے لکھنے والے انقلابی شاعر فیض احمد فیض کا 113 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔ فیض احمد فیض 13 فروری 1911 کو شاعر مشرق علامہ اقبال کے شہرسیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے تعلیمی مراحل اپنے آبائی شہر اورلاہورمیں مکمل کیے، اپنے خیالات کی بنیاد پر1936 میں ادبا کی ترقی پسند تحریک میں شامل ہوئے اوراسے بام عروج پربھی پہنچایا۔ دوسری جنگ عظیم میں انہوں نے برطانوی فوج میں شمولیت اختیارکی لیکن بعد میں ایک بار پھرعلم کی روشنی پھیلانے لگے جوزندگی کے آخری روزتک جاری رہی۔ فیض کی شاعری کے انگریزی،…

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: عام انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کے نو منتخب اراکین کا اجلاس 29 فروری کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق نو منتخب اراکین 29 فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد حلف اٹھائیں گے اور پھر یکم مارچ کو اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر اور چار مارچ کو وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔ عام انتخابات کے بعد حکومت سازی اور اہم عہدوں کے حصول کے لئے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ جاری ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین ایک دوسرے سے ملاقاتوں میں پار شیئرنگ فارمولے طے کرنے میں مصروف ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب…

مزید پڑھیں

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین ایوان میں اکثریت ثابت کرسکیں تو شوق سے حکومت بنا لیں، ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے۔ اگرنہیں بنائی تو ہم اپنا آئینی کردار ادا کریں گے۔ منگل کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صدر علوی پی ٹی آئی اراکین کو حکومت بنانے کی دعوت نہیں دے سکتے، بلکہ وزیراعظم کا فیصلہ ایوان نے کرنا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر دھاندلی سمیت طرح طرح کے الزامات لگائے…

مزید پڑھیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، ہمیں اصل مینڈیٹ دیں تو کل حکومت بناسکتے ہیں، عمران خان نے وزیراعظم کے لیے کوئی نام نہیں دیا، آزاد امیدواروں کو اپروچ کر کے 25، 25 کروڑ کی آفرکی گئی، کسی جماعت کا آزاد امیدواروں کواپروچ کرناغیرآئینی اورغیراخلاقی ہے۔ دوسری طرف پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین اور علی بخاری نے این اے 47 اور این اے 48 اسلام آباد پر الیکشن کمیشن کے نتائج اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیے۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر بیرسٹر علی ظفر…

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت وفاقی حکومت میں عہدے لینے میں دلچسپی نہیں رکھتی اور خود کو وزیراعظم کی دوڑ میں شامل نہیں کرتا۔زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میڈیا بریفنگ میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت میں عہدے لینے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں اور خود کو وزیراعظم کی دوڑ میں شامل نہیں کرتا، پی پی پی کا وزیراعظم نہیں ہوگا۔ان کا…

مزید پڑھیں