پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ الیکشن میں ہاتھ پاؤں باندھ کر پی ٹی آئی کو اتارا گیا، عوام نے ظلم کا بدلہ ووٹ سے دیا، پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دے کر چاروں شانے چت کردیا، ہم بلے کا نشان لینے گئے انہوں نے پورے جہیز کا سامان دے دیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے کہا کہ آرٹیکل 218 اور 220 کے تحت شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن میں ہاتھ پاؤں باندھ کر پی ٹی آئی کو اتارا گیا، ہم…
Author: Khabrain News
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کے سوشل میڈیا پوسٹ نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔ سابق وزیر ریلوے نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر احمد سلمان کی ایک نظم شیئر کی جس کے اشعار ظاہر کرتے ہیں کہ وہ کچھ نہ کہتے ہوئے بھی بہت کچھ کہہ گئے ۔ خواجہ سعد رفیق نے لکھا “جو ہم پہ گزرے تھے رنج سارے جو خود پہ گزرے تو لوگ سمجھے جب اپنی اپنی محبتوں کے ے عذاب جھیلے تو لوگ سمجھے وہ جن درختوں کی چھاؤں میں سے مسافروں کو اٹھا دیا تھا انہیں درختوں…
سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے وکیل اکرام چوہدری میں تلخ کلامی ہوئی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل سے سوال کیا کہ ملک بھر میں کتنے گوردوارے ہیں؟ جس پر وکیل اکرام چوہدری نے کہا کہ موجودہ مقدمہ 6 گوردواروں کا ہے، ملک بھر کی تفصیل گزشتہ سماعتوں میں جمع کرا چکے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ آپ حقائق کیوں چھپانا چاہتے ہیں؟ سچ عوام کے سامنے آنے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟َ جس پر متروکہ…
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو علیمہ خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔ ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کو جاری ایف آئی اے سائبر کرائم اور انسداد دہشت گردی ونگ کے نوٹسز کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو علیمہ خان کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے حکم دیا کہ ایف آئی اے میں کوئی شکایت یا انکوئری ہے تو اسکی رپورٹ علیمہ خان کو فراہم کی جائے، ایف آئی اے علیمہ خان کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی بھی نہ کرے۔ وکیل…
اسلام آباد: بلوچ طلباء کی عدم بازیابی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر 19 فروری کو ںگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔ دوران سماعت، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے بتایا کہ 12 میں سے ایک اور طالب علم بازیاب ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل آج دستیاب نہیں سماعت ملتوی کی جائے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ جبری گمشدگیوں کی سزا، سزائے موت ہونی چاہیے اور ملوث لوگوں کو دو چار سزائے موت ملنی چاہیے۔ نگراں وزیراعظم پیر کو 10 بجے خود پیش ہوں اور خود پیش ہو کر بتائیں…
لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی کی کامیابی کے خلاف درخواست گزار کو ریٹرننگ افسر (آر او) سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ عام انتخابات میں این اے 130 سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست پر لاہورہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے آزاد امیدوار اشتیاق چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نوازشریف کو مبینہ طور پر دھاندلی کے ساتھ کامیاب کروایا گیا، اس حلقے میں میں بھی امیدوار تھا، 14 امیدواروں کو…
واشنگٹن: اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم اور امریکی صدر جوبائیڈن نے رفح میں فلسطینیوں کی بحفاظت انخلا سے قبل اسرائیلی فوج سے فضائی اور بری حملے نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن کے شاہ عبد اللہ دوم امریکی صدر سے ملاقات کے لیے واشنگٹن پہنچے اور غزہ کی موجودہ صورت حال بالخصوص اسرائیل کے رفح میں بڑی فوجی کارروائی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسرائیل کو رفح سے فلسطینی پناہ گزینوں کی محفوظ مقام منتقلی تک فضائی اور برّی حملوں کے اپنے منصوبوں پر…
پشاور: پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپروچ کررہی ہے، مستقبل کا لائحہ عمل عمران خان طے کریں گے۔ ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی 21 سیٹیں ہیں اور وہ وکٹری اسپیچ کررہے ہیں۔ زرداری نے سندھ میں ہماری سیٹیں زبردستی لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج عمران خان سے ملاقات ہے، میں انہیں تجاویز پیش کروں گا۔ جہانگیر ترین، محمود خان ،پرویز خٹک کا حال قوم نے دیکھ لیا۔ جو بھی خان کا ساتھ چھوڑے گا، وہ اپنے ووٹرز کے…
پاکستان شو بزانڈسٹری میں جاوید شیخ اور بہروز سبزواری کا شمار سدا بہاراداکاروں میں ہوتا ہے جو لاجواب اداکاری کے ساتھ ساتھ قابل رشک صحت اور فٹنس کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔ حال ہی میں نجی چینل پرایک ٹی وی ٹاک شو کے دوران دونوں نے اپنی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے کامیاب کیرئیر سے متعلق مفید معلو مات شیئر کیں ۔ جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ،“میرا یقین ہے کہ آپ کی فٹنس آپ کے ہاتھوں میں ہے اور آپ کو اس کے لیے بہت سی قربانیاں دینی پڑ تی ہیں۔ ہمیں اپنی سوچ کو اچھا رکھنا…
بنگلادیش میں بھارتی تسلط اور دخل اندازی کے بعد ’انڈیا آؤٹ“ کی تحریک نے زور پکڑ لیا۔ جنوری 2024 میں عام انتخابات کے نتائج کے مطابق حسینہ واجد چوتھی مرتبہ جیت کر حکومت بنانے کے لیے اہل ہو گئی ہیں، تاہم سابق وزیراعظم کے لیے مشکل ترین صورتحال اس لیے ہورہی ہے کیونکہ اب بنگلادیش میں انڈیا آؤٹ کے نام سے مہم زور پکڑ رہی ہے۔ انڈیا آؤٹ کی اس مہم کو عوام سمیت مخالف سیاسی جماعتوں کی مکمل حمایت حاصل ہے، ساتھ ہی عالمی میڈیا بھی اس پوری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اس تحریک میں بھارت پر…
