Author: Khabrain News

پیرس: فرنچ صدر ایمانوئیل میکرون نے پیرس اولمپکس کا 200 روزہ کاؤنٹ ڈاؤن لانچ کردیا۔ ایفل ٹاور کے قریب خصوصی تقریب منعقد کی گئی، فرنچ صدر ایمانوئیل میکرون نے بٹن دباکر کاؤنٹ ڈاؤن شروع کیا ،انھوں نے ملکی عوام پر بھی گیمز کی تیاریوں میں شامل ہونے پر زور دیا۔ فرانس 100 برسوں میں پہلی بار سمر گیمز کی میزبانی کررہا ہے، پیرس میں رواں برس اولمپکس کا میلہ 26 جولائی سے 11 اگست تک سجے گا۔

مزید پڑھیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے تنقید کرنے والے صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم ان دِنوں اپنی فیملی کے ہمراہ آسٹریلیا میں موجود ہیں، جہاں سے وہ تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سڈنی کے موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مارننگ، سڈنی میں ایک خوبصورت دن‘۔ سابق کرکٹر کو اس پوسٹ پرایک صارف نے جب ٹرول کیا تو انہوں نے اس پر برہمی کا…

مزید پڑھیں

بھارتی کرکٹر روی ایشون بھی سابق لیجنڈری پاکستانی اسٹار جاوید میانداد کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ایک صارف نے روی ایشون کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ جاوید میانداد اسپین کھیلنے کے ماہر تھے، آج کے بلےبازوں میں انکی آدھی مہارت بھی نہیں ہے۔ جس پر بھارتی آف اسپنر روی ایشون نے جواب دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ میں آپ کے نقطہ نظر سے بالکل متفق ہوں، وہ ایک شاندار کرکٹر تھے تاہم اس دور میں اس چیز جو مشکل کا سبب بنتی ہے وہ (ڈی آر ایس) ہے لیکن میں…

مزید پڑھیں

چئیرمین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا جس میں ایگزیکٹو بورڈ نے چھ کرپشن کیسز بند کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف شریف ٹرسٹ کیس میں نیب تحقیقات بند کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کے خلاف سیف سٹی کرپشن کیس کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ بھی کلیا گیا ہے۔ سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کالعدم قرار، نوازشریف اور جہانگیر ترین کی سزا ختم بورڈ اجلاس میں سی ڈی اے افسران کے خلاف پارک انکلیو ہاؤسنگ…

مزید پڑھیں

حکومت نے خسارے میں چلنے والی 5 پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے لیے پاک فوج کے حاضر افسران کی سربراہی میں پرفارمنس مینجمنٹ یونٹس (پی ایم یوز) کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔ نگراں وزیر توانائی و پٹرولیم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ خسارے میں چلنے والی پانچ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) میں پاک فوج کے حاضر سروس بریگیڈیئر کی سربراہی میں پرفارمنس مینجمنٹ یونٹس (پی ایم یوز) کے قیام کی منظوری دینے کے لیے تیار ہے ۔ بزنس ریکارڈ کے مطابق آج 9 جنوری کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خصوصی سرمایہ کاری…

مزید پڑھیں

نگران وفاقی وزیر برائے صحت ندیم جان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جلد ایک گلوبل ہیلتھ عالمی سربراہی کانفرنس ہورہی ہے، یہ کانفرنس لوگوں کی ہیلتھ کے بارے میں ہے۔ اسلام آباد میں نگراں وزیر صحت ندیم جان نے مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ ہمیں بہت نقصان ہوا ہے، کل سے گلوبل ہیلتھ عالمی سربراہی کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے، جس میں ستر سے زیادہ مندوبین اس میں شرکت کریں گے۔ وزیرِ صحت ندیم جان نے کہا کہ کانفرنس بلانے کا مقصد دنیا کو ہیلتھ سیکورٹی کے حوالے…

مزید پڑھیں

الیکشن ٹریبونل سندھ ہائیکورٹ میں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دوسری درخواست بھی مسترد کردی گئی ہے، جبکہ این اے 132 لاہور سے بھی شہباز شریف کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی۔ گزشتہ روز سابق وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف حلقہ این اے 242 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر اٹھائے گئے اعتراض کو ٹربیونل نے مسترد کردیا تھا اور شہبازشریف کو الیکشن کے لیے اہل قرار دیا تھا۔ دوران سماعت سندھ ہائیکورٹ ٹریبونل نے ریمارکس دئے کہ درست معلومات کا تنازعہ الیکشن کے بعد بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ن لیگ استحکام پاکستان…

مزید پڑھیں

نئی دہلی: انتہا پسند بھارتی سیاسی جماعت بی جے پی کی مودی سرکار نے انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے رام مندر کو بھی داؤ پر لگا دیا۔ بھارت کی جنتا دل پارٹی کے رہنما اجے یادیو نے بی جے پی حکومت پر رام مندر کو بم سے اڑانے کے منصوبے کا الزام لگا دیا۔ پارٹی کے ایم ایل اے نےاپنے الزام میں کہا ہے کہ بی جے پی 22 جنوری 2024ء کو رام مندر کے افتتاح کے موقع پر بم دھماکا کرے گی اور اس ممکنہ دھماکے سے مذہبی تناؤ شدت اختیار کر جائے گا۔ اجے یادیو نے…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: رہائی کی روبکار جاری ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتاری کر لیا گیا۔ جیل میں وڈیو لنک سے سماعت شروع ہوگئی اور تمام 12 مقدمات کے ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے روبکار جاری کیے تھے۔ مزید پڑھیں: سائفر کیس میں عمران خان کی رہائی کا روبکار جاری…

مزید پڑھیں

کراچی: نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ عالمی جی ڈی پی سکڑنے سے پاکستان کے مسائل بڑھ سکتے ہیں۔ نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ سال رواں میں عالمی جی ڈی پی سکڑ جائے گی جبکہ پاکستان کی جی ڈی پی میں معمولی بہتری آئے گی۔ اس سال کے دوران مہنگائی، روپے کی قدر اور بڑھتے ہوئے قرضے پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے متعدد عالمی اداروں کا خیال ہے کہ سال رواں میں پاکستان میں شرح نمو دو فیصد رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ…

مزید پڑھیں