اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالت کے احاطے سے کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا۔ عدالت عالیہ نے آئی جی اسلام آباد کو دو دن میں گرفتاری سے متعلق ایس او پیز بنانے کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے خاتون ملزمہ کی گرفتاری سے متعلق کیس میں جسٹس ارباب محمد طاہر نے بڑا حکم جاری کر دیا جسکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالت کے احاطے سے کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ہائیکورٹ،سیشن کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس کے…
Author: Khabrain News
کراچی: غیر متوقع انتخابی نتائج سے سرمایہ کاروں میں اضطراب کے باعث اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوگئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کی 62 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح گرگئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1363 پوائنٹس کی بڑی مندی رونما ہوئی اور 100انڈیکس گھٹ کر 61580پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ مندی کے سبب حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے عام انتخابات کے جزوی نتائج کے مطابق مخلوط حکومت بننے کا امکان ہے جس سے عدم استحکام کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کاروبار کے آغاز…
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی کل 26 نشستوں کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔ الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداریوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی جس دو بینچز تشکیل دیے گئے۔ بینچ نمبر ایک میں ممبر سندھ نثار درانی اور ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی جبکہ بینچ نمبر دو میں ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ اور ممبر خیبرپختونخوا اکرام اللہ خان شامل ہیں۔ ممبر نثار درانی نے کہا کہ جو ہار گیا وہ جشن منا رہا ہے اور جو جیت گیا وہ دھاندلی کے الزامات لگا رہا ہے، ایسا رویہ کب تک چلے…
لاہورمیں پی ایس ایل کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں، ٹرافی کی رونمائی کل ریس کورس گراؤنڈ میں ہوگی، ٹیموں کی آمد اوران پریکٹس شیڈول بھی ترتیب دے دیاگیا۔ پی ایس ایل کا میلہ سترہ فروری سے سج رہاہے، قذافی اسٹیڈیم نے افتتاحی تقریب سمیت 9 میچز کی میزبانی کرنی ہے۔ سیکیورٹی کےپیش نظر اسٹیڈیم کے داخلی اور خارجی راستے اور نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس میں موجود تمام ریسٹورنٹس بھی بند کردیئے گئے ہیں۔ ریس کورس پولو گراؤنڈ میں ٹرافی کی رونمائی کے انتظامات کیے گئے ہیں، جس میں ٹیموں کے کپتان بھی شریک ہوں گے۔لاہور قلندرز کی ٹیم پہلےسے…
کراچی: سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میں آج جیت کے موقع پر حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سنت کو زندہ کرتے ہوئے الطاف حسین کو اپنے اوپر کیے گئے تمام مظالم پر صدق دل سے معاف کرتا ہوں اور ان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی لیڈری کا شوق چھوڑ کر توبہ کا راستہ اختیار کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح گراؤنڈ، عزیز آباد میں یوم تشکر کی منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی، منتخب اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز و گورنر سندھ…
راولپنڈی: انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی پر دفعہ 144 کے تحت پابندی کے باوجود ڈویژنل الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے پر الیکشن میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی کے 6 حمایت یافتہ امیدواروں سمیت 62 افراد اور 350 سے زائد نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ صادق آباد میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، مجمع خلاف قانون اکھٹا کرنے، شاہراہ بلاک کرکے ٹریفک میں خلل ڈالنے، دھمکیاں دینے اور پتھراؤ کرکے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت پولیس مزاحمت و دیگر دفعات…
ابو ظبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی 6 ریاستوں میں شدید بارش کے بعد تعلیمی اداروں میں آج چھٹی کر دی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کی 7 میں سے 6 ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ، فجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی اور اولے پڑے۔ دبئی اور شارجہ میں محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں آج (پیر) چھٹی کا اعلان کردیا۔ اماراتی حکام نے سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے اور شہریوں کو غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی…
اسلام آباد: آئندہ 3ماہ کیلیے بجلی کی قیمتوں میں4 روپے 40 پیسے اضافہ متوقع ہے جب کہ وزارت توانائی نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپرا14 فروری کودرخواست کی سماعت کرے گا، بجلی کی قیمت میں نیااضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمٹ کی مد میں کیا جائے گا، اس سے صارفین پر 82ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ وزارت توانائی کی درخواست کے متن کے مطابق فیسکو نے 9ارب 44 کروڑ، پیسکو نے 11ارب 60کروڑ، میپکو نے 15ارب، لیسکو نے15ارب 10 کروڑ،کیسکو نے10ارب کا اضافہ مانگاہے۔
تمام سٹیک ھولڈر سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کی فکر کریں نفرتیں فیصلوں پر غالب نہیں آنی چاھئیں اپنی اپنی غلطیوں کا تجزیہ کیا جاۓ دل کُشادہ کیے جائیں اپنی جگہ رھتے ھوۓ سچائ اورتدبر کی بات کی جاۓ اللّٰہ کریم پاکستان کا حامی و ناصر ھو
لاہور: سینئرسیاستدان فیصل واوڈا نے کہا کہ میں الیکشن 2024 کومیں جوڈیشل سلیکشن کہتا ہوں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ پہلے قوم کوڈھونڈنا ہوگا وہ کون ہے جس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پاکستان یہاں پہنچاہے،وہ کون ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے ٹکڑے ہوئے ہیں،وہ کون ہے جس کی وجہ سے بھٹوکوپھانسی ہوئی ہے، وہ کون ہے جس کی وجہ سے زرداری کو14سال جیل بغیرسزاکے ہوئی۔وہ کون ہے جس نے بلیک لاڈکشنری ایجادکرکے نوازشریف کونااہل کیا،ان کی بیوی کی بیماری کی حالت میں بات کرنے کی اجازت نہیں دی۔ عمران خان…
