Author: Khabrain News

 اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے محکمہ انسداد دہشت گردی ونگ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کاونٹر ٹیررازم ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹیگیشن اعجاز احمد شیخ کی جانب سے علیمہ خان کو ارسال طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کیا گیا، جس میں انہیں 16 فروری کو صبح گیارہ بجے ایف آئی اے ہیڈکورٹرز اسلام آباد میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسرے طلبی کے نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ ’ایف آئی اے کاونٹر ٹیررازم ونگ میں سکیشن آفیسر…

مزید پڑھیں

 لاہور: پنجاب اسمبلی کے مختلف حلقوں سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے اراکین کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف حلقوں سے کامیاب ہونے والے مزید 6 آزاد اراکین نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اور نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی- 132 ننکانہ سے سلطان باجوہ، پی پی-225 لودھراں سے شازیہ ترین، پی پی-289 ڈیرہ غازی خان سے محمود قادر لغاری، پی پی-288 ڈیرہ غازی خان سے حنیف پتافی، پی پی-94 چنیوٹ سے تیمور لالی اور پی پی-283…

مزید پڑھیں

فراڈ الیکشن کے خلاف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے حیدرآباد جام شورو انٹر چینج پر دھرنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم کے مطابق جمعہ 16 فروری کی صبح سے شروع ہونے والے دھرنے کے لیے سندھ بھر سے پیر صاحب پگارا کے مریدوں نے پیدل سفر کا آغاز کردیا ہے۔ پیر صاحب پگارا کی تصویر، فنکشنل لیگ اور جی ڈی اے کے پرچم اٹھائے مرید حیدرآباد جام شورو کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ مریدوں کا کہنا ہے ہم نے اپنی زندگی میں اتنی دھاندلی اور اندھیر نگری والے انتخابات نہیں…

مزید پڑھیں

  کراچی:  کر اچی میں تحریک انصاف کو جھٹکا، منتخب رکن سندھ اسمبلی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ ملیر پی ایس 88سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواراعجاز سواتی نے باضابط طور پر پیپلرپارٹی میں شمولیت اختیارکرلی جس کے بعد پیپلزپارٹی کے سندھ اسمبلی میں اراکین کی تعداد 86ہو گئی ہے۔ آزادر نومنتخب رکن سندھ اسمبلی اعجاز سواتی نے ایک وڈیو بیان میں کہا کہ حلقے کے عوام ، دوستوں اور ترقی کی خوشحالی کے لیے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں، امید ہے کہ پیپلزپارٹی حقیقی  طور پر حلقے کی خوشحالی کے لیے کام کرے گی۔ وڈیو بیان…

مزید پڑھیں

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر  اور نامزد وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز  نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ قبول نہ کرنےکا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ نواز شریف سیاست چھوڑ  رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے سیاست سے کنارہ کش ہونےکی بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے، اگلے 5 سال نواز شریف نا صرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق و پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی بھی کریں گے اور ہم نواز شریف کی سربراہی اور نگرانی میں کام کریں گے۔ مریم نواز…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ فوج نے ملی ہوئی زمینوں پر شادی ہالز اور دیگر دھندے شروع کر رکھے ہیں، سب کو اپنے مینڈیٹ میں رہنا چاہیے، یقین دہانی کرائیں فوج صرف دفاع کا کام کرے گی کاروبار نہیں، فوج اپنا کام کرے عدالتیں اپنا کام کریں۔ دفاعی زمینوں پر کمرشل سرگرمیوں کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ فوج نے دی گئی زمینوں پر شادی ہالز اور دیگر دھندے شروع کر رکھے ہیں۔ انہوں نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ یقین دہانی…

مزید پڑھیں

لاہور: جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کے لیے تعاون سے انکار کر دیا۔ ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی کی پی ٹی آئی سے اتحاد کے حوالے سے ابتدائی مشاورت مکمل ہوگئی۔ جماعت اسلامی نے طے کیا تھا کہ قومی سطح پر تحریک انصاف سے اشتراک عمل قومی مفاد میں ہوگا لیکن تحریک انصاف نے اپنے مؤقف کو تبدیل کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پی میں بھی جس سے چاہیں اپنے معاملات طے کر لیں جماعت اسلامی کو خوشی ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے…

مزید پڑھیں

لاہور: عام انتخابات 2024 میں رکن اسمبلی منتخب ہونے والے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی تشکیل دیدی گئی۔ نو مئی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کو کٹہرے میں لانے کے لیے کارروائیاں تیز کی جارہی ہیں۔ مقدمات میں ملوث 22 اشتہاری رہنماء 282 کارکن تاحال انتہائی مطلوب ہیں۔ حالیہ الیکشن کے کامیاب امیدوار میاں اسلم اقبال ، علی امین گنڈا پور، امتیاز شیخ نو مئی کے واقعات میں لاہور پولیس کو مطلوب ہیں۔ عدالت کی جانب سے انہیں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق اشتہاریوں کے روابط کا تعین کرنے…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے پاکستان میں حکام اور سیاسی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابات کے بعد کی صورتحال کو جلد از جلد پُر امن انداز اور قانونی طریقوں سے حل کریں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پریس بریفنگ کے دوران سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے پاکستان میں جنرل الیکشن کے بعد دھاندلیوں کے الزامات اور آزادیٔ اظہارِ رائے کے حوالے سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دیئے۔ ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس پاکستان میں…

مزید پڑھیں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے کمنٹری پینل میں شامل کیے جانے والے سابق کرکٹر و کمنٹیر رمیز راجا پورے سیزن کیلئے ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ پاکستان سپر لیگ میں کمنٹری کی آفر ملنے سے قبل بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کو سائن کرلیا تھا اور فرائض کی انجام دہی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تمام میچز میں کمنٹری کے فرائض سرانجام نہیں دے سکوں گا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور کراچی میں دوسرے مرحلے کے میچز…

مزید پڑھیں