Author: Khabrain News

 اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ میڈیا نے انتخابی نتائج نشر کرنے میں کچھ زیادہ جلد بازی کی۔ نگران وزیراعظم نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیلنجزکےباوجودجمہوری تسلسل خوش آئندہے، انتخابات کےکامیاب انعقادپرسیکیورٹی اداروں نےاہم کرداراداکیا، پاکستان اب بھی دہشت گردی کاسامناکررہاہے، دہشتگردی کےخطرات کےباوجودپرامن انتخابات کاانعقادہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی رپورٹس کی بنیاد پر الیکشن والے دن موبائل فون سروس بند کی گئی تھی لیکن انٹرنیٹ نہیں بند کیا گیا۔ پورے ملک میں براڈ بینڈ سروس کام کرتی رہی۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ میڈیا نے انتخابی نتائج نشر کرنے میں کچھ زیادہ…

مزید پڑھیں

سربراہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ اور سیاست دونوں سے الک ہورہا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے الیکشن میں میرا ساتھ دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں عوام کی رائے کا احترام کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے حالیہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 149 اور این اے 155 لودھراں سے الیکشن لڑا تھا اور دونوں میں انھیں شکست ہوگئی۔…

مزید پڑھیں

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے والد انتقال کر گئے،علی امین کے والد کی وفات ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی ،علی امین کے والد میجر ریٹائرڈ امین اللّٰہ دل کے عارضہ میں مبتلا تھے،علی امین گنڈا پور کے والد مشرف دور میں نگران کابینہ کا حصہ رہے تھے

مزید پڑھیں

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے امیدوار برائے پی ایس 129 معاذ مقدم نے جماعت اسلامی کے نعیم الرحمان کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایم کیو ایم نے کہا کہ اب حافظ نعیم الرحمان نے اپنی جعلی اور دھاندلی زدہ جیت کا بھانڈا پھُوٹنے سے روکنے کیلئے نشست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی دھاندلی زدہ جیت کو ثابت کرنے کیلئے پوری تیاری کر چکی ہے لیکن…

مزید پڑھیں

ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں ذاتی دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے بڈھ بیر میں پیش آیا جہاں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں، واقعے کے بعد لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے۔پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق پانچوں افراد ڈی آئی خان بڈھ لنک روڈ پر پیپلز پارٹی کے نو منتخب امیدوار احمد کریم کنڈی کو مبارک باد دینے جا رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ…

مزید پڑھیں

۔ لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن 2024 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں سمیت مختلف امیدواروں کی جانب سے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ این اے 117 لاہور سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار نے مؤقف اختیار کیا کہ عبدالعلیم خان فارم 45 میں ناکام ہو چکے ہیں، آر او کے فارم 47 میں عبدالعلیم خان کو کامیاب قرار دے دیا گیا، الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کی، آر او کو درخواست کے بعد بھی اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، عدالت کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔ عدالت…

مزید پڑھیں

دوحا: قطر میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام پر سزائے موت پانے والے بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسروں کو رہا کردیا گیا۔ بھارتی بحریہ کے سابق اہلکاروں کو 2022 میں قطر کے خلاف اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے پر گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا جس کے بعد اُن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہوا اور اس دوران گرفتار اہلکاروں کو اپنی صفائی پیش کرنے کا مکمل موقع فراہم کیا گیا۔ بھارتی ایجنسیاں جاسوس اہلکاروں کو مسلسل مدد فرہم کرتی رہیں جبکہ جاسوس اہلکار داہرا گلوبل ٹیکنالوجی میں چھوٹی آبدوزیں بنانے جیسے ایک حساس نوعیت کے…

مزید پڑھیں

مدینہ منورہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کے ساتھ عمرہ ادا کیا اور روضہ رسول ﷺ پرحاضری دی۔ شاداب خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر)  پر روضہ رسول ﷺ پر اہلیہ کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ شادی کے دوسرے سال کی شروعات ایک ساتھ عمرہ ادا کرتے ہوئے کررہے ہیں۔ اللہ  ہمیں ہمیشہ خوش و خرم اور صحت مند زندگی عطا کرے۔ قومی کرکٹر نے اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ شادی کے پہلے سال میری زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن…

مزید پڑھیں

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ کے مطابق عمرہ زرائرین کو ہرممکن آرام اور سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ بعض زائرین اپنے ساتھ بڑے بیگز اور پانی کی کین لاتے ہیں جس سے دوسروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پابندی کا مقصد دیگرزائرین کو پریشانی سے بچانا ہے۔ مسجد الحرام کے دروازوں کے نگراں سیف السلمی کے مطابق حرم شریف کے دروازوں پر متعین اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے شخص کو مسجد الحرام میں داخل نہ ہونے…

مزید پڑھیں