اسرائیلی فوج نے حماس کے دو اہم کمانڈروں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اور کہا ہے کہ کمانڈر اسماعیل سراج اور احد وہبی شمالی غزہ پر فضائی حملے میں مارے گئے۔ اسرائیل کو دعویٰ ہے کہ حماس کے دونوں کمانڈر سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے میں ملوث تھے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حماس کی سرنگوں کو آہستہ آہستہ ختم کر رہے ہیں، شمالی غزہ میں حماس کے نیٹ ورک کو کمزور کردیا ہے، غزہ میں مشکل اور پیچیدہ جنگ لڑ رہے ہیں۔ دوسری جانب حماس کی اسرائیلی فوج کے خلاف کارروائیاں بھی جاری…
Author: Khabrain News
پاک بحریہ نے میری ٹائم سیکیورٹی کے بحری جنگی جہازوں کو بحیرہ عرب میں تعینات کردیا ہے، پاکستان کے تجارتی راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل پٹرولنگ جاری ہے۔ پاک بحریہ کی جانب سے ان تجارتی گزرگاہوں کی مسلسل فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ اس پٹرولنگ کا مقصد پاکستان اور بین الاقوامی تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے جنگی جہاز بحیرہ عرب میں مستقل موجودگی یقینی بنانے کیلئے پٹرولنگ کرتے ہیں۔
سڈنی ٹیسٹ میچ کے اختتام پر قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایک مرتبہ پر سوشل میڈیا کی زینت بن گئے۔ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی پنک ٹیسٹ میچ کے اختتام پر سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میک گرا فاؤنڈیشن کی خاتون ممبر سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی، سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ کینسر کی آگاہی سے متعلق تھا جسے پنک ٹیسٹ کا نام دیا گیا…
اسلام آباد: وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی گورننس، کارکردگی اور تاثیر کو بہتر بنانے کیلیے ایف بی آر کی تنظیم نو حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ریاست اور گاہکوں کے درمیان میکانزم پر غور کیا جا رہا ہے جس میں صحیح مہارت اور تجزیاتی صلاحیت کے ساتھ ٹیکس پالیسی گروپ تشکیل دیا جائے تاکہ ٹیکس نظام کو معقول بنایا جا سکے۔ دوسری جانب صباح نیوز کے مطابق ایف بی آر اور ائی ایم ایف کے درمیان پرچون فروشوں پر ریٹیل ٹیکس لاگو…
غزہ: اسرائیل نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں غیر معمولی ڈرون حملے کیے جس کے نتیجے میں چھ فلسطینی شہید ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنی سفاکیت اور جارحیت جاری رکھتے ہوئے مغربی کنارے کے شہر جنین میں فلسطینیوں کے ایک گروپ پر ڈرون حملہ کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بننے والے تمام فلسطینی عام شہری تھے، اُن کا تعلق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے نہیں تھا جبکہ فلسطین کے سرکاری اسپتال نے اسرائیلی ڈرون حملے میں 6 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔…
لاہور: پاکستان میوزک انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ کی دلہن بنے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر ہوگئیں۔ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ دلہن بنی ہوئی ہیں۔ ایکس پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں رابی پیرزادہ سلور رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جس کے ساتھ اُنہوں نے دلکش زیور بھی پہنا ہوا ہے۔ تصویر میں رابی پیرزادہ اپنا دوپٹہ تھامے پوز دیتے ہوئے مُسکرا رہی ہیں جبکہ…
لاہور: ٹیم ڈائریکٹر ابھی سے ہی کپتان کے فیصلوں پر اعتراض کرنے لگے۔ سڈنی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں عامر جمال کو تاخیر سے بولنگ دینے کا فیصلہ ڈائریکٹر محمد حفیظ کی سمجھ میں نہ آیا، پیسر 18وکٹوں کے ساتھ سیریز کے دوسرے کامیاب ترین بولر رہے، کینگروز نے 130رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو شان نے عامر جمال کو اس وقت بولنگ دی جب فتح کیلیے 33رنز کی ضرورت تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس حوالے سے سوال پر محمد حفیظ نے کہا کہ عامر جمال کو پہلے بولنگ دینا چاہیے تھی،بہرحال یہ کپتان کی صوابدید…
لاہور: پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر اور سوشل میڈیا کی سرگرم کارکن صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔ ایپلیٹ ٹریبیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ بحال رکھتے ہوئے این اے 129 سے حماد اظہر کی اپیل خارج کر دی۔ اسی طرح، لاہور ہائیکورٹ کے ایپلیٹ ٹریبیونل نے صنم جاوید کے حلقہ این اے 119 اور 120 سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں خارج کیں۔ واضح رہے کہ صنم جاوید نے جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے این اے 119 اور 120 سے…
اسلام آباد: نگران حکومت نے 12 جنوری سے آئی فون قسطوں پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت نے فری لانسرز کی دیرینہ مانگ کو حل کر دیا اور انہیں بین الاقوامی گیٹ وے پے پال کے ذریعے ترسیلات زر کو چینلائز کرنے کے قابل بنایا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ فائیو جی اگلے سال جولائی میں شروع کیا جائے گا، اور 300 میگا ہرٹز سپیکٹرم نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔ نگراں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے…
اسلام آباد: پاکستان میں سولر پینلز کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 ہزار والے سولر پینل کی قیمت 30 ہزار روپے تک گرگئی۔ معاشی ماہرین کے مطابق طلب سے زیادہ رسد کے باعث ہمیشہ قیمتیں کم ہوتی ہیں لیکن سولر پینل سستے ہونے کا ایک اور سبب ان میں استعمال ہونے والا میٹریل بھی ہے۔ لاگت میں کمی کا سبب پینلز میں فوٹو وولٹک سیل کی بہتر پیکنگ، کم چاندی کا استعمال، پتلا شیشہ، پتلے فریم اوربڑے ماڈیول شامل ہیں۔