اسلام آباد: نگران حکومت نے 12 جنوری سے آئی فون قسطوں پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت نے فری لانسرز کی دیرینہ مانگ کو حل کر دیا اور انہیں بین الاقوامی گیٹ وے پے پال کے ذریعے ترسیلات زر کو چینلائز کرنے کے قابل بنایا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ فائیو جی اگلے سال جولائی میں شروع کیا جائے گا، اور 300 میگا ہرٹز سپیکٹرم نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔ نگراں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: پاکستان میں سولر پینلز کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 ہزار والے سولر پینل کی قیمت 30 ہزار روپے تک گرگئی۔ معاشی ماہرین کے مطابق طلب سے زیادہ رسد کے باعث ہمیشہ قیمتیں کم ہوتی ہیں لیکن سولر پینل سستے ہونے کا ایک اور سبب ان میں استعمال ہونے والا میٹریل بھی ہے۔ لاگت میں کمی کا سبب پینلز میں فوٹو وولٹک سیل کی بہتر پیکنگ، کم چاندی کا استعمال، پتلا شیشہ، پتلے فریم اوربڑے ماڈیول شامل ہیں۔
بنگلہ دیش میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کل اتوار کو ہوگی، ملک کی حزب اختلاف کی بڑی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی این پی کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کی وجہ سے اتوار کے روز ہونے والے انتخابات کا نتیجہ تقریبا طے شدہ ہے اور وزیر اعظم شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کی مسلسل چوتھی مدت میں کامیابی کی توقع کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن سے قبل دیکھا گیا کہ بنگلہ دیش کی حزب اختلاف کی جانب سے حکومتی…
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ اسٹیشنز کی ابتدائی فہرستیں جاری کردیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2024 کے لیے ملک بھر میں ریٹرننگ افسران کی جانب سے انتخابی حلقے کے حساب سے ابتدائی پولنگ اسٹیشنز کی لسٹیں شائع کی جاچکی ہے، اس حوالے سے 11 جنوری تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) کے پاس اعتراضات جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی پولنگ لسٹ پر حلقے کا کوئی بھی امیدوار یا ووٹر اعتراض یا تجاویز جمع کرواسکتا ہے، 12 سے 17…
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔ سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 6 دسمبر 2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، اگر فیصلہ کالعدم نہیں ہوتا تو مقدمہ لاہور ہائیکورٹ منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اسمبلی رکنیت اور پارٹی چیئرمین شپ سے…
لاہور: ساہیوال میں مقامی لوگوں نے نایاب نسل کے 65 کلو وزنی کچھوے کو واپس اس کے مسکن میں چھوڑ دیا۔ مقامی لوگوں نے نایاب نسل کا یہ کچھوا ساہیوال کے نواحی علاقے میں نہر سے پکڑا تھا جو نہر میں پانی کم ہونے کی وجہ سے خشکی پر آگیا تھا۔ مقامی نوجوانوں کے مطابق اس کچھوے کا وزن 65 کلو گرام تھا جو کوئی خوراک نہیں کھا رہا تھا۔ فیس بک پر ماہرین سے اس کچھوے کی نسل اور خوراک کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔ اس حوالے سے مشن اویرنس فاؤنڈیشن کے سربراہ فہد ملک نے ان نوجوانوں سے…
سعودی عرب کے قومی مرکز برائے نباتات (نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کور ڈیولپمنٹ اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹیفکیشن) نے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ میں گزشتہ پانچ ماہ (اگست تا دسمبر 2023) کے دوران ہریالی میں حیرت انگیز طور پر 600 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مکہ مکرمہ میں چار سو پھیلی ہریالی کی وجہ برسات کا زیادہ ہونا ہے، کچھ علاقوں میں تو 200 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ ریموٹ سینسنگ ڈیٹا کے جامع تجزیے کے ذریعے یہ طے کیا گیا کہ اگست میں مکہ مکرمہ میں ابتدائی نباتات کا رقبہ 3,529.4 مربع کلومیٹر تھا، جو اس خطے کے کل…
کیلیفورنیا: سیکیورٹی محققین نے جی میل میں ایک ایسا سقم دریافت کیا ہے جس کے ذریعے ہیکرز پاسورڈ کے بغیر لوگوں کے جی میل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ سیکیورٹی کمپنی کلاؤڈ ایس ای کے کی جانب سے کیے گئے تجزیے میں معلوم ہوا ہے کہ ایک خطرناک قسم کا میلویئر ثالث فریق کوکیز کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے نجی ڈیٹا تک غیر قانونی رسائی حاصل کر سکتا ہے، اور اس کو ہیکنگ گروپ پہلے ہی آزما چکے ہیں۔ اس سقم کے متعلق انکشاف سب سے پہلے ایک ہیکر نے اکتوبر 2023 میں پیغام رسانی کے پلیٹ فارم ٹیلی…
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سینیٹ میں انتخابات کے التوا کے لیے منظور ہونے والی قراداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اور انتخابات وقت پر ہوں گے۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے مشاورت کے حوالے سے تیسری ملاقات ہوئی اور ٹکٹوں کا سلسلہ پیر کو مکمل ہو جائے گا اور اسی روز شام کو اعلان کردیا جائے گا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ…
کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کردی۔ ہفتے کو دن بھر بلوچستان کی شمال مشرقی یخ بستہ ہوائیں چلیں اور کم سے کم پارہ 13.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، محکمہ موسمیات کے مطابق ہوائوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.5 ڈگری ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، صبح ہلکی دھند چھانے کے سبب حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ اتوار کو پارہ ایک سے دو ڈگری تک گر سکتا ہے۔ 9 اور 10 جنوری کے دوران بلوچستان…