Author: Khabrain News

مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات میں بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی پے در پے کامیابیوں کے باعث اپوزیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر سوالات اٹھادیے۔ کانگریس کے راجیہ سبھا رکن ڈگ وجئے سنگھ کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی ساکھ پر سوال اٹھائے جانے پر کے بعد بی جے پی نے حزب اختلاف کو آڑے ہاتھوں لیا۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا تھا کہ چِپ والی کسی بھی مشین کو ہیک کیا جاسکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ 2003 سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعہ…

Read More

 اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ نے عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو مزید فنڈز جاری کردیے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کو 17 ارب 40 کروڑروپے جاری کردیے گئے ہیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ وزارت خزانہ نے اس سے قبل 10 ارب روپے جاری کیے تھے اور اب تک مجموعی طور پر الیکشن کمیشن کو 27 ارب 40 کروڑ جاری کیے جاچکے۔ واضح رہے کہ بجٹ میں الیکشن کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز اس حوالے سے سیکرٹری خزانہ نے الیکشن کمیشن میں ملاقات بھی کی تھی۔

Read More

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب اور پٹیشنر خالد محمود ایڈوکیٹ بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ وکیل شعیب شاہین نے کمیشن کو بتایا کہ ہم نے انٹر پارٹی انتخابات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا ہے، اب اس کیس کو ختم ہوجانا چاہیے۔ قانونی طور پر یہ معاملہ ختم ہوگیا ہے کیونکہ پارٹی کا نیا چیئرمین…

Read More

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل پی سی بی نے ٹیسٹ کرکٹ سے دستبرداری  پر حارث رؤف کو شوکاز نوٹس  جاری کیا تھا۔ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ  سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق پلیئرز  نیشنل ٹیم کے لیے غیر مشروط طور  پر دستیاب ہوں گے۔

Read More

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں تاریخی فتح حاصل کرتے ہوئے کیویز کے خلاف پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔ دوسرے ویمن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 10 رنز سے شکست دی اور 3 میچز کی سیریز میں دو۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ پاکستان کے 137 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 127 رنز بنا سکی۔ پاکستان کی فاطمہ ثناء نے آخری اوور میں 17 رنز کا دفاع کیا۔ قومی ویمن ٹیم نے 6 وکٹ پر 137 رنز اسکور کیے تھے۔ عالیہ ریاض 32 رنز بنا کر ناقابلِ…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار ابھیشیک بچن کے شادی کی انگھوٹھی نہ پہننے پراہلیہ ایشوریا رائے سے علیحدگی کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ اداکار ابھیشیک بچن ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تو ان کی انگلی سے ہروقت پہننے رہنے والی شادی کی انگوٹھی غائب تھی۔ ابھیشیک کے انگھوٹھی نہ پہننے پر سوشل میڈیا پر اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی سے متعلق افواہوں کا بازار گرم ہوگیا۔ گزشتہ کچھ عرصے سے بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کسی بھی عوامی تقریب میں ساتھ نظر نہیں…

Read More

آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز مچل جانسن کی جانب سے تنقید کے بعد عثمان خواجہ اپنے اوپننگ پارٹنر ڈیوڈ وارنر کا دفاع کرنے کے لیے میدان میں آگئے۔ سابق فاسٹ بولر جانسن نے وارنر پر اس وقت تنقید کی تھی جب انہوں نے رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھی۔ وارنر پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ہوم سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے۔ فیصلے پر جانسن نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ خراب ٹیسٹ فارم کی روشنی…

Read More

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکارعمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق حسین ڈارنے دوسری شادی پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کرن اشفاق حسین ڈارکا نام گزشتہ ہفتے پی پی پی رہنما حمزہ چوہدری سے دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد سے سرخیوں میں ہے۔ اس جوڑے کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ کرن اشفاق حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بھی اپنے نکاح اور ہلدی کی تقریب سے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔ شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز پر جہاں اس جوڑے کو مبارکباد…

Read More

نگراں پنجاب حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 16 گنا سے زائد کا بھاری اضافہ کردیا، جس کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ فیصلے کے مطابق نئی فیس کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہو گا، یکم جنوری سے قبل ڈرائیونگ لائسنس موجودہ شرح فیس سے بنائے جائیں گے، اور اس کے بعد لرنر کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر ایک ہزارروپے کردی جائے گی۔ ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی،…

Read More

قومی سلامتی کونسل میں خدمات انجام دینے والے سابق امریکی سفارت کاروکٹر مینوئل روچا کو 40 سال سے زائد عرصے تک کیوبا کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا۔ امریکی حکومت نے 1990 کی دہائی میں سابق سفارتکار پر 40 سال سے زائد عرصے تک خفیہ طور پر کیوبا کی حکومت کے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ وکٹر مینوئل روچا کو ایف بی آئی کی جانب سے طویل عرصے سے جاری انسداد انٹیلی جنس کی تحقیقات کے بعد جمعے کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ 2000 سے 2002 تک بولیویا میں امریکی سفیر…

Read More