آزاد امیدوار زرتاج گل بھی الیکشن جیت گئیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 185 سے آزاد امیدوارزرتاج گل نے 94881ووٹ سے کامیابی سمیٹی۔ آزاد امیدار محمود قادر خان 32929 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔اسی حلقے سے الیکشن لڑنے والے آزاد امیدوارسردار ذوالفقار علی خان کھوسہ 1724 اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے سردار دوست محمد خان کھوسہ 26621 ووٹ حاصل کرپائے۔
Author: Khabrain News
تحریک انصاف کے این اے 48 اسلام آباد سے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی بخاری نے انتخابی نتائج کے خلاف عدالت پہنچ گئے۔ علی بخاری نے این اے 48 کے انتخابی نتائج اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیے۔ آج ہی سماعت کرنے کی استدعا بھی کر دی۔ سید علی بخاری نے این اے 48 کے نتائج کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام فارم 45 موجود ہیں، ہمیں دھاندلی سے ہرایا گیا،ہم 53ہزار کی لیڈ سے جیت رہے تھے۔ گزشتہ روز این اے 47 اور 48 سے آزاد امیدوار مصطفی…
پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شیر افضل خان مروت لکی مروت کے حلقہ این اے 41 سے کامیاب ہوگئے۔ عام انتخابات میں گزشتہ روز پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 41 لکی مروت کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔ حلقہ این اے 41 لکی مروت کے تمام 409 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شیر افضل خان مروت 117395 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی جبکہ عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی واقعات کیس کی سماعت ہوئی، جج ملک اعجاز آصف نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان…
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سپریم لیڈر محمد نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے لاہور میں ملاقات کی ہے۔ معروف بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کی ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق سابق سدرِ مملکت اور سابق وزیر اعظم کی ملاقات جمعہ کو رات گئے ہوئی جس میں ممکنہ حکومت سازی کے حوالے سے مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ یہ ملاقات جمعہ کی شام محمد نواز شریف کی طرف سے فتح کے اعلان اور متعلقہ خطاب کے…
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان سے منتقل کروانے کیلئے بھارت نے ایک بار پھر من گھڑت خبریں نشر کروانا شروع کردیں۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری اور مارچ میں شیڈول ہے، جس کی میزبانی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان دی ہے تاہم بھارتی میڈیا نے واویلا شروع کردیا ہے کہ غیرملکی لیگز کا ایونٹ سے ٹکراؤ ہورہا ہے۔ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ فروری کے پہلے ہفتے میں شیڈول ہونے کا امکان ہے جبکہ اس دوران انٹرنیشنل ٹی20 لیگ (آئی ایل ٹی) 19 جنوری سے 17 فروری جبکہ جنوبی افریقا کی ٹی20…
پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی 13 فروری کو لاہور میں ہوگی جبکہ ایونٹ 17 فروری سے شروع ہوگا، قذافی اسٹیڈیم کے باہر لیگ کا کاؤنٹ ڈاؤن آویزاں کردیا گیا۔ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، پی ایس ایل کے آغاز میں اب صرف ایک ہفتہ رہ گیا ہے۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ سے قبل پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی 13 فروری کو رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹرافی کی رونمائی کی تقریب گزشتہ برس کی طرح لاہور میں ہو گی۔ ذرائع…
حقوقِ انسانی کی نوبیل انعام یافتہ پاکستانی کارکن ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ پاسکتان کو آزاد اور شفاف انتخابات کی ضرورت ہے جن میں ایک طرف تو ووٹوں کی گنتی میں شفافیت ہو اور دوسری طرف انتخابی نتائج کو قبول کرنے کی ذہنیت بھی پائی جائے۔ انتخابات کے موقع پر ایک ٹوئیٹ میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ہمیں ووٹرز کے فیصلے کو کھلے دل اور خندہ پیشانی سے قبول کرنا چاہیے۔ ملالہ کا کہنا تھا مجھے امید ہے عام انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت کی شخصیات اور اپوزیشن کے ارکان ہر حال میں ایک…
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کی ضمانت منظور کرلی۔ انسداد دہشت گردی کی راولپنڈی کی عدالت نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے مقدمے میں درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ عدالت نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے شیخ رشید کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ اگر شیخ رشید کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔ کیس کی سماعت کے دوران شیخ رشید کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے تاہم پراسیکیوشن…
لاہور: معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر نے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے امیدوار عون چوہدری کی جیت کو مذاق قرار دے دیا۔ لاہور کے این اے 128 سے استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) کے عون چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا نے الیکشن لڑا تھا جس میں عون چوہدری ایک لاکھ 72 ہزار576 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ سلمان اکرم راجا کی شکست اور عون چوہدری کی جیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے اداکارہ عفت عمر نے سوشل میڈیا کا رُخ کیا۔…
