Author: Khabrain News

ملتان الیکشن اپلیٹ ٹریبونل میں سابق رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما جمشید دستی، ان کی اہلیہ نازیہ اور بھتیجے صمد دستی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائر 8 اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ الیکشن ٹریبونل نے جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ دستی اور بھتیجے عبدالصمد دستی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ جمشید دستی نے این اے 175 اور این اے 176 میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ پی ٹی آئی امیدواروں کو ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف دھڑا دھڑ ریلیف ملنا شروع جمشید دستی نے پی پی 268، پی…

مزید پڑھیں

کراچی: ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف پی ٹی آئی اور دیگر کو ریلیف ملنے لگا، الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے مزید امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں منظور کرلی۔ جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیئے کہ محض مقدمات کی بنیاد پر کسی کو انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا، جان بوجھ کر امیدواروں کو انتخابات لڑنے سے روکا جارہا ہے، ایسا لگ رہا ہے ریٹرننگ افسر نے شوقیہ دھڑا دھڑ کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔ سندھ ہائیکورٹ میں سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ الیکشن ٹریبونل نے…

مزید پڑھیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی بیان حلفی پر اصل دستخط نہ ہونے کے باعث مسترد کردیے گئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے این اے 150، 151 اور پی پی 218 اور 219 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 214 عمر کوٹ سے کاغذات نامزدگی منظور کیے جاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں

راولپنڈی: تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کو سینے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ گزشتہ ہفتے آر آئی سی میں ان کا تھیلیم ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو کلیئر آیا تھا۔ جیل ذرائع کے مطابق پرویزالٰہی کاطبی معائنہ جیل اسپتال میں بھی معمول کے مطابق کیا گیا ہے تاہم ان کا آر آئی سی میں مکمل طبی معائنہ کیاجائےگا جہاں ان کے اب مزید کچھ ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں

راولپنڈی: فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظوری کا حکم نامہ واپس لیے جانے کے ساتھ ان کی اہلیہ کو بھی انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ الیکشن ٹریبونل نے فواد چوہدری کی اہلیہ کے 3 غیر ملکی دورے اور 9 بینک اکاؤنٹس سامنے آنے کے بعد حبا چوہدری کے خلاف اعتراضات کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں جہلم کے صوبائی حلقے سے انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے حبا چوہدری کے غیر ملکی دوروں اور اسٹیٹ بینک نے بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ پیش کر دیا۔ حبا چوہدری نے بینک…

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: الیکشن ٹربیونلز نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور تیمور جھگڑا سمیت متعدد امیدواروں کے کاغذات منظور کرلیے۔ ہائی کورٹس کے الیکشن ٹربیونلز میں ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف امیدواروں کی اپیلوں کی سماعتیں جاری ہیں۔ اپیلوں کے فیصلوں میں 4 روز باقی ہیں۔ 10 جنوری تک تمام فیصلے سنادیے جائیں گے۔ راولپنڈی میں الیکشن ٹربیونل نے حلقہ پی پی 23 چکوال سے فوزیہ بہرام کے کاغذات منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کے اعتراضات مسترد کردیے اور انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ پشاور میں الیکشن ٹربیونلز نے پاکستان تحریک انصاف کے…

مزید پڑھیں

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے مختلف شہروں سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سات دہشت گرد گرفتار کر لیے، گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مذکورہ انٹیلی جنش بیسڈ کارروائیاں لاہور، قصور، سرگودھا، بہاولپور اور بہاول نگر میں کی گئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے ٹی ٹی پی کے تین اہم کارکن گرفتار کیے گئے، جن سے بارودی مواد، ایک آئی ای ڈی بم،دو حفاظتی فیوز، پرائمہ کارڈ اور نقدی برآمد کی گئی۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت…

مزید پڑھیں

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر سانحہ نو مئی متعلق کابینہ کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے کابینہ کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق کمیٹی کی سربراہی نگراں وفاقی وزیرِ قانون احمد عرفان کریں گے۔ نوٹیفکیسن کے مطابق کمیٹی ممبران میں داخلہ، اطلاعات اور انسانی حقوق کے وزراء بھی شامل ہیں۔ کمیٹی 9 مئی 2023 کے واقعات کا جائزہ لے گی اور ایسے واقعات کی آئندہ روک تھام سمیت اس حوالے سے سفارشات تیار کرے گی۔

مزید پڑھیں

 ممبئی: بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راحہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نئے سال کی چھٹیاں گزارنے کے بعد گزشتہ روز ممبئی پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر میڈیا کے فوٹوگرافرز نے اس جوڑی کی ویڈیوز اور تصاویر لیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں رنبیر کپور اپنی بیٹی راحہ کو گود میں اُٹھائے گاڑی میں بیٹھتے ہوئے اپنے مداحوں اور میڈیا کا ہاتھ کے اشارے سے شکریہ ادا کررہے ہیں۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی گلابی رنگ کے لباس میں میڈیا کی…

مزید پڑھیں

لاہور: پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن سروسز میں ایک اور اضافہ کرتے ہوئے لائسنس کی آن لائن تجدید کا آغاز کردیا۔ نہ قطار نہ انتظار ۔ شہری اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید گھر بیٹھے کریں۔ ٹریفک پولیس پنجاب اور پی ٹی اے کے اشتراک سے ڈرائیونگ لائسنس سسٹم میں جدت لائی گئی ہے۔ شہری پہلے لرنر لائسنس اور لرنر لائسنس کی تجدید آن لائن حاصل کر رہے تھے۔ آج سے شہری اپنے ریگولر لائسنس اور انٹرنیشنل لائسنس کی خود تجدید آن لائن کر رہے ہیں ۔ آج شروع کی گئی سروسز میں اب تک 842 شہریوں نے ریگولر…

مزید پڑھیں