اسلام آباد: ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی سے نومبر 2023 کی مدت میں ملک میں 64 لاکھ 50 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16فیصد کم ہے، گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 5,418,000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ دوسری جانب ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیاد پرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات…
Author: Khabrain News
ممبئی: طویل عرصے تک چلنے والے بھارتی ٹی وی شو ‘ سی آئی ڈی’ کے اداکار ممبئی میں انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ْسی آئی ڈی’ میں فریڈرکس کا کردار نبھانے والے اداکار دنیش فدنیس کو دو روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے بعد مقامی اسپتال میں وینٹیلٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل عرصے سے جاری کرائم شو ’’سی آئی ڈی‘‘ میں دنیش کے ساتھ کام کرنے والے ساتھی اداکار نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ دنیش کی عمر 50 سال سے زائد تھی۔ دنیش نے سی آئی ڈی میں اداکاری…
امریکی صدر جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے ایک اعلیٰ مشیر مختلف دوطرفہ امور پر بات چیت کے لیے بھارت میں موجود ہیں، وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وہ امریکی سرزمین پر سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنو کے قتل کی کوشش سے متعلق معاملے پربات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرنسپل ڈپٹی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرجون فائنر کی قیادت میں ایک وفد 4 دسمبر کو نئی دہلی کا دورہ کررہا ہے تاکہ بھارت کے نائب قومی سلامتی کے مشیر وکرم مصری کے ساتھ اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی (آئی…
اسرائیلی حکام امریکا کی جانب سے ان دعووں کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کچھ سرمایہ کاروں کو حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر کیے گئے حملے سے متعلق پہلے سے علم تھا، اور انہوں نے اس معلومات کو اسرائیلی حصص کی مختصر فروخت سے لاکھوں ڈالر کمانے کے لیے استعمال کیا۔ نیو یارک یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے قانون کے پروفیسر رابرٹ جیکسن جونیئر اور کولمبیا یونیورسٹی کے جوشوا مٹس کی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جنگ شروع کرنے والے حملوں کی وجہ سے حصص کی فروخت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ شارٹ سیلرز ان حصص پر…
الیکشن کمیشن میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس پر سماعت آج ہوگی۔ الیکشن کمیشن میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس پر سماعت آج ہوگی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن سماعت کرے گا۔ خالد محمود نے عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر کر رکھی ہے، گزشتہ سماعت پر وکیل نے جواب کیلئے وقت مانگا تھا۔
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرحریم شاہ کے اعلان نے سب ہی کو چونکا دیا،گو یہ عندیہ وہ پہلے بھی کئی بار دے چکی ہیں لیکن اس بار انہوں نے ایک تجویز بھی مانگی ہے، ٹک ٹاکر بہت جلد سیاست میں قدم رکھنے والی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حریم شاہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے اپنی سیاسی جماعت کا کیا نام رکھنا چاہئیے‘؟ اس پوسٹ کے بعد صارفین کی جانب سے متعدد تبصرے سامنےآئے۔ صارفین نے تبصروں میں حریم کو اُن کی سیاسی جماعت کیلئے انوکھے اور منفرد نام تجویز…
چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کے خلاف کیس میں خاور مانیکا کے گھریلو ملازم نے اپنا بنای قلمبند کرادیا۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی، سول جج قدرت اللہ نے سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے گھریلو ملازم محمد لطیف نے اپنا بیان قلمبند کرادیا، جس کے بعد عدالت نے کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل طلب کر لئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔ خاورمانیکا کی عمران…
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ختم ہوگئی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے ماڈل ٹاؤن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ پہنچے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے صدر جماعت شہباز شریف کے ہمراہ پارٹی سیکریٹریٹ آمد پر مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر نواز شریف اور مولانا…
ابوجا: نائیجیریا میں ایک طالبہ نے لگاتار 58 گھنٹوں تک ہاتھ سے کپڑے دھو کر گینیز ورلڈ ریکارڈ نام کرنے کے لیے امید باندھ لی۔ نائیجیریا کی اوبافیمی اوولووو یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی طالبہ اینیٹن کا ہدف پہلے 50 گھنٹے تک کپڑے دھونا تھا لیکن بعد ازاں انہوں نے آٹھ مزید گھنٹے کپڑے دھوئے۔ انڈر گریجویشن کی طالبہ نے ریکارڈ کی کوشش یونیورسٹی کیمپس کے اندر 24 نومبر بروز جمعہ شروع کی جو 27 نومبر کی شب کو مکمل ہوئی۔ طالبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے کیمپس کے ہزاروں طلبا اور یونیورسٹی کے دیگر حکام موقع پر موجود تھے۔کوشش…
لاڑکانہ: پاکستان میں ماہرین آثار قدیمہ نے موہنجو دڑو میں بنے بدھ مت کے مزار کے کھنڈرات سے تانبے کے سکوں کا ایک انتہائی قدیم ذخیرہ دریافت کیا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ 2000 سال سے زیادہ پرانا ہے۔ سکے اور مزار جسے اسٹوپا کے نام سے جانا جاتا ہے، کے بارے میں ماہرین کا ماننا ہےکہ یہ کشان سلطنت کے زمانے سے ہے جو ایک بنیادی طور پر بدھ مت کی حکومت تھی جس نے تقریباً دوسری صدی قبل مسیح سے تیسری صدی عیسوی تک اس علاقے پر حکومت کی اور سکندر اعظم کی قائم کردہ…