سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت شروع ہوگئی۔ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں سماعت کر رہے ہیں۔ سفارتی سائفر گمشدگی کیس کی سماعت کے دوران آج دونوں ملزمان کو کیس کے چالان کی نقول فراہم کی جائیں گی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی سمیت عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور علیمہ خان و دیگر کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ خصوصی عدالت کی جانب سے میڈیا کے چھ نمائندگان…
Author: Khabrain News
کراچی: شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ اسما عباس نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے انتقال کی خبر نے گلوکار سجاد علی کو پریشان کردیا تھا جس کے بعد گلوکار نے فون کرکے اُن سے خیریت دریافت کی تھی۔ اسما عباس نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اُن سے متعلق عجیب و غریب افواہوں کے بارے میں بات کی۔ اداکارہ نے کہا کہ “کینسر کی تشخیص کے بعد سے اکثر سوشل میڈیا پر میرے انتقال کی خبر گردش کرتی رہتی ہے جس کی وجہ سے…
کراچی میں گیس کی قلت سے پریشان صنعت کاروں نے احتجاجاً تمام صنعتیں بند کردی ہیں۔ گیس کی قلت کی وجہ سے صنعتی پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے، اس لیے کراچی میں قائم ساتوں انڈسٹریل زونزکو آج احتجاجا بند کردیا گیا۔ بزنس مین گروپ کے نائب چیئرمین جاوید بلوانی نے کہا کہ گیس کی عدم فراہمی سے صنعتی پیداوار بند ہوگئی اس لیے مزدوروں کو فیکٹری آنے سے منع کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کے کاروباری حب کراچی کے صنعتکاروں نے پیداوار مکمل طور بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ نگراں حکومت کو گیس…
سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ میں آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواست کی جلد سماعت کی استدعا کردی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے اعتراضات کیخلاف اپیل پرجلدسماعت کی استدعا کرتے ہوئے درخواست دائر کی۔ عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کو آئینی درخواست میں چیلنج کیا تھا، رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات لگا کرواپس کردی تھی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ رجسٹرار آفس اعتراضات کے خلاف اپیل دائرکر چکے ہیں، جس پر جلد سماعت کی جائے۔
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی پرسیکرٹری خزانہ کو آج طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قدم وزارت خزانہ کی جانب سے رقم جاری کرنے میں ناکامی پر اٹھایا گیا ہے۔ مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے لیکن وزارت خزانہ نے تاحال 10 ارب روپے مہیا کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے لیے بقیہ رقم کی فراہمی بغیر کسی معقول جواز کے تعطل کا شکار ہے، الیکشن کمیشن کوفوری طور پر 17 ارب روپے درکار ہیں…
چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیراحمد نے کہا ہے کہ ہر 10 میں سے 7 افراد ہاؤسنگ سوسائٹی سے متاثر ہیں۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نذیر احمد نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متاثرہ افراد کو لوٹی ہوئی رقوم واپس کررہے ہیں، کوشش ہے کم سے کم وقت میں ان کی دادرسی ہو۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی دادرسی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں، نیب پیشہ ورانہ ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ سائلین کے ساتھ نامناسب رویے کی شکایت…
کراچی: پاکستان ٹیم خود کو کینگرو کنڈیشنز میں ڈھالنے لگی جب کہ مانوکا اوول میں بارش کی دخل اندازی سے قبل کھلاڑیوں نے پرجوش انداز میں کیچنگ پریکٹس کی اور انڈور نیٹس میں بیٹرز نے صلاحیتوں کو چمکایا۔ پاکستان نے آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، راولپنڈی میں بھرپور ٹریننگ کے بعد اب تمام پلیئرز آسٹریلیا پہنچنے کے بعد میزبان ملک کی کنڈیشنز سے مانوس ہونے کی کوششوں میں مصروف ہیں، گذشتہ روز کینبرا کے مانوکا اوول میں پریکٹس شیڈول تھی، کھلاڑی بھی کافی پرجوش تھے۔ ٹیم ڈائریکٹر و کوچ محمد حفیظ نے پلیئرز کو بھرپور…
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شوکت یوسفزئی کو اشتہاری قراردے دیا گیا۔ شانگلہ کی مقامی عدالت نے شوکت یوسفزئی کواشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف درج ایف آئی آر میں مزید دفعات شامل کی گئی ہیں۔ اشتہاری قرار دیے جانے کے بعد شانگلہ پولیس سابق صوبائی وزیرکی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں عدم موجودگی کے باعث شوکت یوسفزئی کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی، ان کے خلاف21 نومبرکو دفعہ 109کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شوکت یوسفزئی کیخلاف درج ایف آئی آر میں188۔186۔147۔109۔506 اور149 کی…
کراچی: پاکستان کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ کراچی کی جانب سے وی بوک اور پاکستان سنگل ونڈو سسٹم میں فراڈ کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں خودکار سسٹم میں فراڈ کرکے درست ریکارڈ کے بغیر رقم بیرون ملک منتقل ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق درآمدکنندگان نے بینک کی اجازت کے بغیر اوپن اکاؤنٹ موڈ کے ساتھ اپنی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لیے محکمہ کسٹمز میں گڈز ڈیکلریشنز داخل کرائی تھی، اوپن اکاؤنٹ کی سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھانے والے امپورٹرز کی اطلاع ایف بی آر کو موصول ہوئی تھی، جس سے ڈائریکٹوریٹ کسٹمز ریفارمز…
خیبرپختونخوا میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد مجموعی طور پر 6 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا کہ مجموعی طور پرایڈز مریضوں کی کُل تعداد 6 ہزار966 ہے، پشاور پہلے نمبر جبکہ بنوں دوسرے نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق پشاور میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ یعنی 12 سو 74 ہے اور صوبہ بھر میں ایڈز کی ایک ہزار573 خواتین، 4 ہزار 865 مرد مریض رجسٹرڈ ہیں۔ رپورٹ میں بتایا کہ صوبے میں107 خواجہ سرا بھی ایڈز کے مرض میں مُبتلا ہیں اور سابقہ قبائلی اضلاع میں ایڈز مریضوں کی تعداد…