Author: Khabrain News

پشاور: انتخابات میں شکست کے بعد اے این پی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے آبائی ضلع مردان کے تمام حلقوں پر اے این پی کی شکست کی ذمے داری کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ اور مردان کے عوام نے اگر ہم پر اعتماد نہیں کیا تو پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔…

مزید پڑھیں

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف فلمساز اور اداکار ارباز خان نے اپنی سابقہ اطالوی گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی کے حالیہ بیان کو جھوٹا قرار دے دیا۔ ارباز خان کی سابقہ گرل فرینڈ جارجیا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں یہ ظاہر کیا تھا کہ اداکار کی دوسری شادی سے کچھ ماہ قبل ہی اُن کا بریک اَپ ہوا اور وہ بریک اَپ کے بعد بھی اپنے دل میں ارباز خان کے لیے محبت بھرے جذبات رکھتی ہیں۔ جارجیا کے اس بیان پر اب ارباز خان کا ردعمل سامنے آگیا ہے، بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ارباز خان نے کہا…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے پہاڑی علاقے میں امریکی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سان ڈیاگو میں امریکی فضائی اڈے سے پرواز بھرنے والا فوجی ہیلی کاپٹر کا تربیتی پرواز سے واپسی پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ ہیلی کاپٹر سے آخری رابطہ میرین کور ایئر اسٹیشن واپسی کے راستے پر درمیان میں ہوا تھا۔ سرچ آپریشن کے لیے بھیجے گئے طیاروں کو ہیلی کاپٹر کا ملبہ قریب ہی پہاڑی علاقے سے مل گیا۔ ہیلی کاپٹر…

مزید پڑھیں

انڈر 19 ورلڈ کپ میں کارکردگی دکھانے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پراپنی پوسٹ میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ قوم کو آپ پر فخر ہے، جس طرح آپ نے محنت اور ہمت سے میچ جیتنے کی کوشش کی۔ ساتھ ہی شاہین کا مزید کہنا تھا کہ پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا، آپ لوگوں کا مستقبل روشن ہے، حوصلہ بلند رکھیں۔ واضح رہے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے بہترن کارکردگی کا…

مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، اس وقت آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کافی پیچھے ہے۔ ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات کا پُرامن انعقاد کیا گیا، عام انتخابات میں مجموعی طور پر قومی اسمبلی کی 264 اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 591 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستوں کے نتائج جاری ہونے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 56 نشستوں کے نتائج جاری ہوچکے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اب…

مزید پڑھیں

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف کی جانب سے ”وکٹری اسپیچ“ کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کے آفیشل ہینڈل پر پوسٹ میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ، ’کل رات میڈیا کے ایک حصے کی جانب سے جان بوجھ کر بنائے گئے غلط تاثر کے خلاف مسلم لیگ ن الحمد اللہ مرکز اور پنجاب میں واحد سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔‘ مریم نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ ، ’کچھ نتائج کا انتظار ہے، حتمی نتائج کے موصول ہوتے ہی میاں نواز شریف جیت کی تقریر…

مزید پڑھیں

کراچی: عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد سندھ میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق اب تک بیشتر نشستوں پر پیپلز پارٹی میدان مار چکی ہے۔ ریٹرننگ افسران نے صوبائی اسمبلی کی 55 نشستوں کے نتائج جاری کر دیے جس کے مطابق پیپلز پارٹی 48 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ 3 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ جی ڈی اے امیدوار 2، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئے۔ پی ایس 1 پی ایس 1 جیکب آباد1 میں…

مزید پڑھیں

پشاور: خیبر پختون خوا اسمبلی میں عام انتخابات 2024 کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔ پی کے 15 لوئر دیر لوئر دیر سے آزاد امیدوار ہمایوں خان 31 ہزار 346 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ جماعت اسلامی کے عزیزاللہ 9 ہزار 953 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے 26 مہمند آزاد امیدوار ساجد خان 41 ہزار 489 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔جے یو آئی کے محمد عارف 19 ہزار 930 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی کے 28…

مزید پڑھیں

کراچی: جرمنی ماحول دوست منصوبوں کے لیے پاکستان کو 45 ملین یورو فراہم کریگا۔ ماحولیات کی بہتری کے منصوبوں کیلیے جرمنی پاکستان کو 45 ملین یوروفراہم کریگا، اس سلسلے میں ایک معاہدے پر دونوں ملکوں نے دستخط کردیے۔ اعلامیے کے مطابق مذکورہ رقم ماحولیات میں بہتری کے جن منصوبوں پر خرچ ہو گی، ان میں ماحول دوست توانائی کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

اداکار محمد احمد اور اداکارہ قدسیہ علی کی نئی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید۔ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی اس ویڈیو میں سینئر اداکار محمد احد اور نوجوان اداکارہ قدسیہ علی کو دیکھا جا سکتا ہے جو دلچسپ رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ٹک ٹاک کے طرز کی اس ویڈیو کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ دونوں اداکاروں نے موٹاپے کو اجاگر کیا ہے۔ ویڈیو میں مقامی ڈھول پر گنگنائے گئے گانے ”تو موٹا کتنا ہو گیا ہے“ کو اجاگر کیا گیا ہے، جس میں محمد احمد قدسیہ علی سے مخاطب ہیں۔ اس ویڈیو پر…

مزید پڑھیں