Author: Khabrain News

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی روزانہ جھوٹ بولتے ہیں، پہلے کہا امریکا نے سازش کرکے حکومت گرائی پھر کہتا جنرل باجوہ نے سازش کی اب کہہ رہا ہے میرے خلاف لندن پلان کے بعد 9 مئی ہوا تھا، اگر 9 مئی کی سازش ہے تو عمران خان نے ہی خود اس سازش کو تیار کیا تھا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سب کی بات سنی گئی، ن لیگ کے ورکرز اور رہنماؤں کا شکر گزار…

Read More

لاہور ہائی کورٹ نے پانی ضائع پر گھریلو صارفین پر دس ہزار روپے جرمانہ اور کمرشل صارفین پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم جاری کردیا۔  اسموگ سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ  پانی ضائع کرنے والے گھریلو صارفین پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے اسی طرح پانی کا بے دریغ استعمال کرنے والے کمرشل صارفین پر بیس ہزار روپے جرمانہ کیا جائے۔ کیفے سیل کرنے کے معاملے پر ممبر ایل ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ رات دس بجے کے بعد عدالتی حکم پر جوہر ٹاؤن میں…

Read More

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی اطلاعات کی تردید کردی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے لکھا کہ میں نے سیاست سے علیحدگی اختیار کرلی ہے کسی سیاسی جماعت میں شریک نہیں ہورہا۔ مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ میں پی پی میں شمولیت کرنے جارہا ہوں، جوسچ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے (ن) لیگ کے ناراض رہنما سے رابطہ کرکے انہیں پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دے تھی۔

Read More

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے 14 دسمبرتک کا شیڈول جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے شیڈول میں پاکستان کا کیس شامل نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت خزانہ کے حکام نے 70 کروڑ ڈالرکی اگلی قسط کیلئے اجلاس 7 دسمبر کوبلانےکا امکان ظاہرکیا تھا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس معاہدےکے 6 سے 8 ہفتے بعد بلانے کا امکان ہے جب کہ دسمبر کے آخری عشرےمیں کرسمس تعطیلات…

Read More

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے دبئی سے گوادر پہنچ کر پاکستان -چین دوستی اسپتال کا افتتاح کردیا۔ انوار الحق کاکڑ نے اسی تقریب میں گوادر کے سمندری پانی کو زیر استعمال بنانے کے پلانٹ کا بھی افتتاح کردیا ہے، اس تقریب میں نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر چینی حکام بھی شریک ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اپنی زمین سے خاص نسبت ہونے پر خوشی ہے، پاکستان کے چین سے تعلقات اچھے ہیں، اللہ نے ہمیں چین کی صورت میں بہترین ہمسایہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، چین کی ترقی سے…

Read More

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) مسلسل اضافے کے بعد ایک اور نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 677 پوائنٹس اضافے کے بعد پہلی بار 62 ہزار کا سنگ میل بھی عبور کرگیا ہے۔ 100 انڈیکس آج کے پہلے سیشن کے آغاز میں ہی 62 ہزار 380 کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے جو کہ جمعے کے روز 61 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ او جی ڈی سی اور پی پی ایل جیسے انڈیکس ہیوی شیئرز میں 4 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا۔ آٹو…

Read More

190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں سابق وزیراعطم عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔ سابق چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کی گئی۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نے 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کر رکھی ہے۔ گزشتہ دنوں نیب نے اسی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت 5 افراد کے وارنٹ گرففتار کیے…

Read More

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ جیل میں مجھ سے کوئی ملا نہ کسی نے کوئی مذاکرات کیے، لکھ کر دیتا ہوں الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔ کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مجھے جس طرح پکڑا گیا، سب ایک پلان تھا، نواز شریف لندن پلان کے بعد پاکستان آئے، جیل میں کسی مشکل میں نہیں، جیل میں رہنا عبادت سمجھتا ہوں، جیل میں رہنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا جان دینے کو تیار ہوں۔ خاور مانیکا کے الزامات…

Read More

اسلام آباد: آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عدالت نے 12 دسمبر کو فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹ کی ڈائریکشن ہے ایک ماہ میں ٹرائل مکمل کرنا ہے۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئی، آئندہ تاریخ پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ فرد جرم نئی تحریر ہوگی، نقول میں سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خارجہ کو سائفر…

Read More

بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز تباہ ہوگیا، جس سے طیارے میں سوار دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک انسٹرکٹر اور دوسرا کیڈٹ تھا۔ انڈین ائر فورس کی جانب سے آفیشل ایکس پینڈل پر بتایا گیا ہے کہ دونوں پائلٹ ہلاک ہوئے تاہم کسی بھی شہری جان یا املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ فضائیہ نے طیارے کے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی طیارہ حادثے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ انڈین ائر فورس کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات…

Read More