Author: Khabrain News

**بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم کردی گئی۔ وزارت توانائی نے حکومتی فیصلے کی روشنی میں گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے لیے مفت بجلی یونٹس ختم کرنے کا آفس میمورینڈم جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ17 سے 21 کے افسران کو ماہانہ مفت یونٹس کی بجائے رقم ملے گی اور مفت بحلی کی سہولت ختم کرنے کا اطلاق یکم دسمبر 2023 سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 17 کے افسر کو مفت بحلی کے بجائے ماہانہ 15ہزار 858 روپے اور گریڈ 18 کے افسر کو ماہانہ 600 مفت یونٹس…

Read More

نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان میں لڑکی ہونا ہی غیرقانونی بنا دیا،عالمی برادری نسلی عصبیت کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دے۔ نیلسن منڈیلا کی دسویں برسی کے موقع پر جوہانسبرگ میں خطاب کرتے ہوئے ملالہ نے کہا دو سال پہلے تک افغانستان میں عورتیں کام کرتی تھیں، وزارتوں پر بھی فائز تھیں، کرکٹ اور فٹبال کھیلتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بچیاں اسکول جاتی تھیں، سب کچھ بہترین نہ ہونے کے باوجود پیشرفت ہو رہی تھی تاہم طالبان کے قبضہ کرتے ہی خواتین کے حقوق صلب کرلیے ہیں۔ ملالہ نے کہا…

Read More

غزہ پر اسرائیلی فوج کی حشیانہ بمباری جاری ہے، خان یونس، نوصائرت اور زاریت میں حملے سے 50 افراد، جبکہ ایک روز میں 110 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہدا کی مجموعی تعداد 16 ہزار 300 اور 42 ہزار سے زائد زخمی ہیں، جبکہ اسرائیلی ٹینکوں کے ایمبولنسوں پر بھی حملے کے بعد ناصراسپتال میں 43 لاشیں لائی گئیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق خان یونس اور مشرقی علاقوں پر اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر فاسفورس بم برسا دیے، اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو خان یونس شہر کو خالی کرنے کا کہہ دیا۔ عالمی ادارہ صحت کو بھی جنوبی غزہ…

Read More

سمندری طوفان میچانگ بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے ٹکرا گیا۔ طوفان کے زیرِ اثر بھارتی شہر چنئی میں طوفانی بارشیں ہونے سے سڑکیں تالاب بن گئیں۔ بارش کے پانی میں پھنسنے والے بالی ووڈ اداکار عامر خان کو کشتی کے ذریعے ریسکیو کر لیا گیا۔ سمندری طوفان میچانگ اور بارش کے باعث بھارت کے جنوبی حصے میں کم از کم 17 افراد جان سے گئے۔ مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے تمل ناڈو کے کئی حصوں خاص طور پر دارالحکومت چنئی میں سیلاب جیسے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ صورتحال نے بہت سے لوگوں کو پھنسا دیا ہے جس کی وجہ…

Read More

القادرٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکریں گے۔ القادرٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی، سابق چئیرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوں گے۔ گزشتہ سماعت میں بشریٰ بی بی کی 6 دسمبر تک عبوری ضمانت منظورکی گئی تھی۔ آج سابق چییرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہوگی، جس میں نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر مظفرعباسی عدالت میں پیش ہوں گے۔

Read More

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاوربار کے مثبت رجحان کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں کے ایس ای 100 انڈیکس 336 پوائنٹس اضافے کے بعد 63 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ 100 انڈیکس 336 پوائنٹس بڑھ کر 63 ہزار 293 پر جا پہنچا ہے جو گزشتہ روز 62 ہزار 956 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس نے 277 پوائنٹس کمی سے کاروباری دن کی کم ترین سطح 62 ہزار 215 بنائی اور پھر کاروبارکے اختتام تک مسلسل اضافے سے 462 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 956 پر کیا۔…

Read More

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ عامر فاروق سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل واپس لینے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔ واضح رہے کہ 13 ستمبر کو عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے 21 اکتوبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے، عمران خان اپیل واپس لیکر لاہور ہائی کورٹ میں کیس چلانا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس…

Read More

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 3 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بجلی اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 5 پیسے کا اضافہ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لائف لائن صارفین اور کےالیکٹرک صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Read More

نگران حکومت نے آئی ایم ایف کا نیا پروگرام لینے کیلئے مشاورت شروع کر دی، نئی منتخب حکومت کو اقتدارمیں آتے ہی آئی ایم ایف پروگرام سائن کرنا ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا نیاپروگرام لینے کیلئے نگراں وفاقی حکومت نے مشاورت شروع کردی ہے، اور نئے پروگرام کیلئے بات چیت رواں ماہ سے شروع کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام کے بعد ایک اور پروگرام بھی لےگا، نگراں حکومت کے طے شدہ اقدامات منتخب حکومت آگے بڑھائے گی، جب کہ نئی منتخب حکومت کو اقتدار…

Read More

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کل ورکرز کنونشن کے لیے مشروط اجازت مل گئی۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کل ورکرز کنونشن کی اجازت کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے شرائط بھی بتادیے۔ اعلامیے کے مطابق ضابطہ اخلاق اور سیکیورٹی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرنا لازمی ہے جبکہ سیکیورٹی انتظامات کی ذمہ داری آرگنائزر کی ہوگی۔ اعلامیے میں لکھا گیا ہے کہ کسی روڈ کو بند نہیں کیا جائے گا جبکہ ریاست کے خلاف نعروں اور کسی گروپ یا پارٹی کے خلاف نفرت انگیز بیانات کی اجازت نہیں ہوں گ جبکہ منتظمین کو…

Read More