Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حوثیوں نے گائیڈڈ ہتھیار تیار کرنے کیلئے کلاڈ کا استعمال کیا، برطانوی اخبار
    • حوثیوں کے اپنے مسائل سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں مسعودپزشکیان
    • مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا اذان جبار کے ساتھ نکاح ہوگیا
    • انصاف کی بر وقت فراہمی ضروری تمام ادارے ذمہ داریاں ادا کریں چیف جسٹس
    • حوثیوں نے گائیڈڈ ہتھیار تیار کرنے کیلئے کلاڈ کا استعمال کیا، برطانوی اخبار
    • ڈیل اسٹین نے محمد حفیظ کو اپنا پسندیدہ حریف قرار دے دیا
    • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے 1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت
    • مریم نواز کی ہدایت پر سی ایم انسپکشن ٹیم کا ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ
    • ریڈیو پاکستان کیس رپورٹ پیش سہیل آفریدی کے ملوث ہونے کی تصدیق
    • مسلم لیگ ن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کرنیکا فیصلہ
    • گیس سیکٹرکا 3 ہزار 600 ارب کا گردشی قرض 3 سال میں ختم کرنیکا پلان تیار
    • کل سے نادرا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بیرون ملک سفر پر پابندی
    • علی ناصر رضوی ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے ‘ خرم آغا نیشنل پولیس بیورو اور محمدسہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • پیپلزپارٹی ‘(ن ) لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا گورنر ہائوس لاہور میں مشترکہ اجلاس
    • آرمینیا کیلئے پاکستان کے پہلے سفیر شفقت علی خان نے آرمینیا کے صدر کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کر دیں
    • ریباکینا نے سبالینکا کو ہرا کر یو ایس اوپن جیت لیا عالمی نمبر ایک بن گئیں
    • جنگِ ستمبر1965 کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کا 61واں یوم شہادت منایاگیا
    • گند بکنے والے گھٹیا لوگوں کو میں پختون نہیں مانتی، عظمیٰ بخاری
    • حضرت علی ہجویری کا مزار روحانی ‘ تاریخی اہمیت کا حامل:اسحاق ڈار
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ٹرانسپورٹر کا کرایوں میں مزید 5 فیصد اضافے کا اعلان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اے بی ڈی ویلیئرز نے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی سے معافی مانگ لی

    By Khabrain Newsفروری 11, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی: جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے دوسرے بچے سے متعلق جھوٹی خبر پھیلانے پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما سے معافی مانگ لی۔

    گزشتہ دنوں جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا تھا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے اس لیے بھارتی بلے باز نے اپنی اہلیہ کو وقت دینے کیلئے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز سے وقفہ لیا ہے۔

    اس انکشاف کے بعد اے بی ڈی ویلیئرز نے شاندار یوٹرن لیتے ہوئے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن سے غلطی ہوگئی ہے، ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے دوسرے بچے کی توقع کی خبر درست نہیں ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اب اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے یوٹیوب چینل پر لائیو آکر غلط معلومات پھیلانے پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اُن کی فیملی سے معافی مانگی ہے۔

    اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ میرے دوست ویرات کوہلی کی ابھی تک کرکٹ میں واپسی نہیں ہوئی ہے، میں ہر ایک سے درخواست کرتا ہوں کہ ویرات کوہلی اور اُن کی فیملی کی پرائیوسی کا خیال رکھیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ ہم میں سے کوئی نہیں جانتا کہ ویرات کوہلی اب تک کیوں غائب ہیں لیکن میں ہر ایک سے یہی درخواست کروں گا کہ کرکٹر کی پرائیوسی کا احترام کریں۔

    ڈی ویلیئرز نے کہا کہ میں نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک بہت بڑی غلطی کردی تھی، میں نے تصدیق کیے بغیر غلط معلومات شیئر کی جس کے لیے ویرات کوہلی، اُن کی اہلیہ انوشکا شرما اور پوری فیملی سے معافی مانگتا ہوں۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ہم ویرات کوہلی کو بہت جلد کرکٹ کے میدان میں واپس دیکھیں گے جہاں وہ ہمیشہ کی طرح ڈھیروں رنز بنائیں گے۔

    واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

    بی سی سی آئی نے اپنے بیان میں شائقین اور میڈیا پر زور دیا تھا کہ وہ کوہلی کے فیصلے کی وجوہات کے بارے میں قیاس آرائیاں نہ کریں اور خاندان کی رازداری کو برقرار رکھیں۔

    یاد رہے کہ ستمبر میں بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انوشکا شرما اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہی ہے، اُنہیں حال ہی میں اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ہمراہ ممبئی کی ایک میٹرنٹی کلینک میں دیکھا گیا تھا۔

    ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ اسٹار جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ڈیل اسٹین نے محمد حفیظ کو اپنا پسندیدہ حریف قرار دے دیا

      ریباکینا نے سبالینکا کو ہرا کر یو ایس اوپن جیت لیا عالمی نمبر ایک بن گئیں

      سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.