مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے علی امین گنڈا پور کے نام کی منظوری دیے جانے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اس اقدام کو ’ناقابل یقین‘ قرار دے دیا۔ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کے پی کے وزیراعلیٰ کے لیے آج علی امین گنڈا پور کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ علی امین گنڈا پور کی نامزدگی کی تصدیق عمران خان نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج مقدمات کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سماعت کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کی۔ ن لیگ کی جانب سے اس نامزدگی پر…
Author: Khabrain News
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، ہمیں اصل مینڈیٹ دیں تو کل حکومت بناسکتے ہیں، عمران خان نے وزیراعظم کے لیے کوئی نام نہیں دیا، آزاد امیدواروں کو اپروچ کر کے 25، 25 کروڑ کی آفرکی گئی، کسی جماعت کا آزاد امیدواروں کواپروچ کرناغیرآئینی اورغیراخلاقی ہے۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر بیرسٹر علی ظفر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام نے ہمیں بہت مینڈیٹ دیا، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ…
راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو وزیراعلی کے پی نامزد کر دیا۔ عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، ان سے اتحاد نہیں ہو سکتا، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن کو ان تین جماعتوں کے سوا باقی سب کو اکٹھا کرنے کا کہا ہے، دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانے والی تمام جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی سے ملک میں…
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے، جہاں انہوں نے درخواست دائر کرنے سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں بائیو میٹرک تصدیق کرائی۔ اسد قیصر نے درخواست میں کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے…
مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے 10 حلقے کھولنے کا مطالبہ کردیا، ترجمان پی ایم ایل نے کہا کہ کہ صوبے میں جعلی فارم 45 کا اجراء ہوا، پولنگ اوسط اتنی ہے ہی نہیں جتنا فارم 45 میں بتایا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے ترجمان اختیار ولی نے ایک ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نام کی اس وقت کوئی پارٹی موجود نہیں اور آزاد امیدواروں کے گروپ کو پارٹی نہیں کہا جاسکتا، مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے۔ اختیار ولی کا کہنا تھا کہ…
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جڑانوالہ واقعے پر پنجاب حکومت کی رپورٹ مسترد کردی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ پنجاب حکومت کی رپورٹ ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کے قابل ہے۔ اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی، جس میں دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ ملک بھر میں کتنے گرودوارے ہیں؟ ، جس پر وکیل اکرام چوہدری نے جواب دیا کہ موجودہ مقدمہ 6 گرودواروں کا ہے، ملک بھر کی تفصیل گزشتہ سماعتوں میں جمع کرا چکے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ…
لاہور: گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ کبھی غلطی سے نامناسب شاعری گا دی تو اس پر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگی ہے۔ مشہور گلوکار عاطف اسلم نے کچھ روز قبل دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیشہ غلط بات کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔اگر کوئی لفظ شاعری میں نامناسب ہو تو اس پر اعتراض کیا ہے اور کبھی ایسا کچھ گا دیا تو احساس ہونے پر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگی ہے۔ گلوکار نے کہا کہ غلط بات ہمیشہ غلط ہی رہتی ہے اور وہ غلطیوں پر خدا سے معافی مانگتے ہیں۔ آج کل ہرکوئی بغیرمحنت کیے…
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2023 کے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ پر نامناسب کمنٹ کرنے والے سائن ڈول بھی کمنٹری پینل میں شامل کرلیے گئے۔ کیوی کمنٹیٹر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کے خلاف فتح کے بعد فاسٹ بالر حسن علی کی اہلیہ کے حوالے سے نامناسب الفاظ میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ “انکی اہلیہ نے آج بہت سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں، مجھے یقین ہے اور یہ بہت شاندار ہیں!”۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد انہیں…
کراچی کے 30 حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف دائر درخواستوں پر سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اور وفاق سے آج جواب طلب کرلیا۔ گزشتہ روز انتخابی نتائج کی درخواستوں پرسماعت کے دوران چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ منگل تک الیکشن کمیشن اور وفاق جواب دے کہ آپ نے کیا کارروائی کی، اگر فارم 45 اور فارم 47 میں تضاد ہے تو اس کا جائزہ لیں۔ عدالت نے درخواست گزاروں کو درخواست اور فارم 45 بھی الیکشن بھجوانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی حکم…
سینیئرلیگی رہنما خواجہ آصف نے ’وزرات عظمیٰ‘ کو اپنی جماعت کا حق قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ 3 سال میں ملک مستحکم کریں گے لیکن اس کے بعد کسی دوسری جماعت کو ملک دینا دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا۔ سابق وزیر دفاع نے جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ‘ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکثریت ہمارے پاس ہے، اس لیے وزارت عظمیٰ (ن) لیگ کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 سال میں بہت سے ایسے اقدامات کرنا پڑیں گے جس سے بعض طبقات کی تکلیف بڑھے گی، اکثریت ہمارے پاس ہے، مسلم لیگ ن کا…
