الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نئے انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران بانی رکن اکبرایس بابر کی جانب سے یہ انتخابات دوبارہ کروانے کی استدعا مسترد کردی۔ چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے تحریک انصاف کے نئے انٹر اپارٹی انتخابات کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر اکبرایس بابر سمیت دیگر درخواست گزار، سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت الیکشن کمیشن حکام بھی موجود تھے۔ دوران سماعت اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے آرڈر کے بعد 2 دن میں انٹرا پارٹی…
Author: Khabrain News
سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان و دیگر کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں شریک ملزمان کے اشتہار جاری کردیے گئے۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے فرح گوگی، شہزاداکبر، زلفی بخاری، ضیاء المصطفیٰ اور دیگر شریک ملزمان کے اشتہار جاری کردیے۔ فرح گوگی ، شہزاداکبر، زلفی بخاری، ضیاء المصطفیٰ کے اشتہارجوڈیشل کمپلیکس میں چسپاں کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل ریفرنس میں ملزمان 6 جنوری کو اشتہار کے ذریعے احتساب عدالت میں طلب ہیں۔ یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی ائی عمران خان اور…
گزشتہ دنوں شوہر کی مبینہ بیوفائی کے باعث علیحدگی کی افواہوں کے بعد پاکستان کے مقبول سابق باکسرعامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم سے متعلق خاصی خاموشی تھی تاہم اب لگتا ہے کہ عامر ایک بارہھرصرف اہلیہ ہی کی زلفوں کے اسیر ہیں۔ سابق باکسر نے گزشتہ روز ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ شرکت کی۔ عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اس تقریب سے تصاویر شیئر کی ہیں۔ اس جوڑے کو ایک ساتھ خوش وخرم دیکھ کران کے درمیان علیحدگی کی…
گراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے مگر آزادی اظہار رائےکو مثبت اور تعمیری ہونا چاہئے۔ کراچی کی نجی یونیورسٹی کے طبا وطلبات سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ سے گفتگو کرکے خوشی ہورہی ہے، تعلیمی ادارے ہمیشہ میرے دل کے قریب ہیں، نگراں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز کیڈٹ کالج کوہاٹ کا بھی دورہ کیا، زندگی کو بامقصد بنانے کے لیے تعلیم ضروری ہے، مجھے چیزوں کے بارے میں جاننے اورسمجھنے میں خوشی ہوتی ہے، دنیا کے نمایاں تعلیمی اداروں نےہمیشہ مجھےاپنی…
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی تعمیرات کے کیس میں ڈائریکٹر ایس بی سی اے سینٹرل کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 12 میں غیر قانونی کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیرات کے خلاف درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر ایس بی سی اے سینٹرل کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے اور غیر قانونی فلور مسمار کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں 2 رکن بینچ کے روبرو ایف بی ایریا بلاک 12 میں غیر قانونی کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیرات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں…
نگراں وزیراعظم کے مشیر احمد خان چیمہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بری ہوگئے۔ احتساب عدالت لاہور کے جج ملک علی ذولقرنین اعوان نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احد چیمہ کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنایا۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت لاہور نے گزشتہ سماعت پر احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو (نیب) نے نگراں وزیراعظم کے مشیراحد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں کلین چٹ دی تھی۔ نیب رپورٹ کے مطابق احد چیمہ کے خلاف آمدن سے…
چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، حتمی انتخابی فہرستوں کی چھپائی اور ترسیل کا کام بھی کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔ مقامی روزنامے ڈان سے بات کرتے ہوئے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ شیڈول کا اعلان ممکنہ طور پر 14 دسمبر کو کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز)، ریٹرننگ افسران (آر اوز) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران (اے آر اوز) بھی تعینات کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی…
اسلامو فوبیا کے خلاف پاکستان کی عالمی سطح پر کوششیں اثر دکھانے لگی ہیں جس کے پیش نظر ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے قرآن پاک کی بےحرمتی غیرقانونی قرار دے دی ہے۔ پارلیمان نے سزا کا قانون منظور کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے کو دو سال تک قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی۔ بل کے حق میں 94 ارکان نے ووٹ دیا، جبکہ قانون کا اطلاق مقدس کتابوں کی بے حرمتی سے متعلق ویڈیوز پر بھی ہوگا۔ ڈینش وزارت انصاف وقانون کے مطابق قانون کا مقصد منظم انداز میں کی جانے والی بے حرمتی…
مختلف وجوہات کی بناء پر شہ سرخیوں میں رہنے والی پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا ایکس اکاؤنٹ معطل کردیا گیا۔ ایلون مسک کی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے جمعرات کو ٹک ٹاکر حریم شاہ کا اکاؤنٹ معطل کیا تاہم اس اقدام کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہیں۔ ٹک ٹاکر کی حالیہ پوسٹ سیاست میں ان کی دلچسپی کی نشاندہی کرتی ہے جس میں انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کا نام رکھنے کے لیے تجاویز طلب کی تھیں۔ حریم شاہ کا ایکس اکاؤنٹ بغیر کسی پیشگی وارنٹ کے معطل کیا گیا ہے۔ اکاؤنٹ…
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ سیریز میں شرکت سے انکار کرنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف کو خبردار کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کھیل میں عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنانا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے اوپر ذمہ داری لینا ہوگی اور ٹیسٹ کرکٹ میں ملک کی نمائندگی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا معمولی بات نہیں، ٹی20 فارمیٹ بہت آسان ہے، جہاں آپکو محض 4 اوورز ڈالنے…