ممبئی: بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ کالا جادو، نظرِ بد اور جنات ہر مذہب یا کلچر میں پائے جاتے ہیں جبکہ وہ خود بھی کئی بار جنات اور اوپری اثرات کو محسوس کرچکے ہیں۔ اجے دیوگن اپنی نئی ہارر فلم ‘شیطان’ کے ساتھ ہارر فلموں کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں، اس فلم میں اُن کے ساتھ آر مادھون اور جیوتیکا مرکزی کردار میں ہوں گی۔ فلم ‘شیطان’ کے ٹریلر لاؤنچ کے موقع پر اجے دیوگن نے ہارر فلمیں کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ کالے جادو، جنات اور نظرِ…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: سی پیک کے تحت قائم کیے گئے چینی پاور پراجیکٹس کا گردشی قرضہ 493 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جب کہ ان قرضوں میں تین چوتھائی اضافہ گزشتہ سات ماہ کے دوران ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ جنوری کے اختتام تک چینی پاور جنریشن اور ٹرانسمیشن پراجیکٹس کے قرضے 493 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں، جبکہ گزشتہ سال جون میں یہ قرضے 214 ارب روپے کی سطح پر تھے، اس طرح گزشتہ سات ماہ کے دوران ان قرضوں میں 77 فیصد اضافہ ہوا ہے، چینی حکومت ان ادائیگیوں…
حیدرآباد: شادی سے انکار کرنے پر تاجرخاتون نے ٹی وی اینکر کو اغوا کرلیا۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں کاروبار کرنے والی ایک خاتون نے بات چیت اور شادی کرنے سے انکارپر مقامی میوزک چینل کے اینکر کو اغوا کروالیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون نے رشتہ کرانے والی ایک ویب سائٹ پر ٹی وی اینکر کی تصویر اور پروفائل دیکھ کر ان سے بات چیت شروع کی اور کچھ دنوں بعد خاتون نے اینکر سے شادی کی خواہش ظاہر کردی۔ پولیس کے مطابق جب خاتون نے ٹی وی اینکر کو واٹس ایپ پر مسیجز کیے…
بنگلورو: بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے ویمنز پریمیئر لیگ 2024 کی افتتاحی تقریب میں شاندار پرفارم کیا جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ 23 فروری کو بنگلورو کے چناسوامی سٹیڈیم میں ویمنز پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سمیت دیگر اسٹارز ورون دھون، شاہد کپور، کارتک آریان، سدھارتھ ملہوترا، ٹائیگر شروف سمیت دیگر اسٹارز نے شاندار پرفارم کرکے شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی سُپر ہٹ فلم ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ کے گانوں…
اسلام آباد: نیپرا نے سی پی پی اے اور این ٹی ڈی سی سے متعلق انکوائری پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا جب کہ بجلی 7روپے 13 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ چیئرمین نیپرا وسیم مختارنے کہاکہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر تشویش ہے۔ ہم نے بھی اپنے ضمیر کا سامنا کرنا ہے۔اتھارٹی کو ربڑ سٹمپ نہ سمجھا جائے، اس نے صارفین کا تحفظ کرنا ہے۔ صارفین کی شکایات سے متعلق ایپ رواں ماہ لانچ کی جائے گی۔ سی پی پی حکام نے بتایا جنوری کا فیول پرائس 7 روپے 13 پیسے بنتا…
مکہ مکرمہ: خاتون کو مسجد الحرام میں فلسطین کا پرچم لہرانے سے روک دیا گیا۔ سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون حرم شریف میں فلسطین کا پرچم لہرا رہی ہیں۔ خاتون کے پرچم لہرانے کے کچھ سکینڈز بعد سیکورٹی اہلکار نے آ کرخاتون کو فلسطینی پرچم لہرانے سے روک دیا۔ خاتون کے اردگر جمع ہونے والے افراد کو منشتر کرنے کے لیے مزید سیکورٹی اہلکار بھی پہنچ گئے اور لوگوں کو طواف جاری رکھنے کی ہدایت کرتے رہے۔ ویڈیو میں فلسطین کا پرچم لہرانے والی خاتون کو سیکورٹی اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بھی…
کراچی: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی پاکستان کو درپیش بہت سے معاشی مسائل کا حل ہے۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کراچی ایکسپو سینٹر میں ڈیلفا کیٹل شو کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے جو آئندہ دو سے تین ماہ میں پیش کردیا جائے گا، اس منصوبے کے تحت چھوٹے فارمرز کو فنانسنگ کی فراہمی آسان بنانے کے ساتھ ان کی پیداواری صلاحیت کو بھی بہتر بنایا جائے…
اسلام آباد: نگران حکومت نے سرکاری سیکیورٹیز پر سابق دور کے مقابلے میں67 فیصد کم قرضے لیے۔ ترجمان وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ نگران حکومت نے بیشتر قرضہ اصل زراور سود سمیت قرضوں کی ادائیگی کیلیے لیا، اس دوران توجہ مالی استحکام پر رہی۔ ترجمان کے مطابق نگران حکومت کو پالیسی ریٹ کی 22 فیصد شرح ملی،نگران حکومت نے قلیل مدت میں داخلی قرضوں کا پروفائل بہتر بنانے میں کامیابی حاصل کی، سابق دورمیں سرکاری سکیورٹیز پر قرضوں کا حجم 5831 ارب، نگران دورمیں1896ارب رہا۔ مالی خسارہ فنانس کرنے کیلیے قرضے طویل المدت ڈیٹ سکیورٹیزکی طرف موڑے،…
برازیل کے معروف فٹبالر ڈینی الویس کو بارسلونا کے نائٹ کلب میں خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم قرار دے دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کی مقامی عدالت نے بارسلونا اور برازیل کے سابق فٹبالر ڈینی الویس کو بارسلونا کے نائٹ کلب میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کا مجرم قرار دیا ہے اور انہیں ساڑھے 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اسٹار فٹبالر ڈینی الویس نے خود پر لگے الزامات کی تردید کی تھی۔ الویس کے وکیل نے ان کی بریت کی درخواست کی تھی جو خارج کر دی گئی تاہم، وہ…
کراچی: شہر قائد میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری اور پولیس کی بے بسی کے نتیجے میں نہتے شہریوں کا قتل معمول بنتا جا رہا ہے۔ تازہ واقعے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 2 بھائیوں کو قتل کردیا گیا جب کہ گزشتہ روز 2 سالہ معصوم بچی بھی ڈاکوؤں گولی کا نشانہ بن کر جاں بحق ہو گئی تھی۔ اورنگی ٹاؤن بنارس فلائی اوورپرڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ میں شدید زخمی ہونےوالا دوسرا بھائی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑگیا۔ قبل ازیں جمعے کی شب ڈکیتوں کی فائرنگ سے بڑا…
