برازیل کے معروف فٹبالر ڈینی الویس کو بارسلونا کے نائٹ کلب میں خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم قرار دے دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کی مقامی عدالت نے بارسلونا اور برازیل کے سابق فٹبالر ڈینی الویس کو بارسلونا کے نائٹ کلب میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کا مجرم قرار دیا ہے اور انہیں ساڑھے 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اسٹار فٹبالر ڈینی الویس نے خود پر لگے الزامات کی تردید کی تھی۔ الویس کے وکیل نے ان کی بریت کی درخواست کی تھی جو خارج کر دی گئی تاہم، وہ…
Author: Khabrain News
کراچی: شہر قائد میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری اور پولیس کی بے بسی کے نتیجے میں نہتے شہریوں کا قتل معمول بنتا جا رہا ہے۔ تازہ واقعے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 2 بھائیوں کو قتل کردیا گیا جب کہ گزشتہ روز 2 سالہ معصوم بچی بھی ڈاکوؤں گولی کا نشانہ بن کر جاں بحق ہو گئی تھی۔ اورنگی ٹاؤن بنارس فلائی اوورپرڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ میں شدید زخمی ہونےوالا دوسرا بھائی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑگیا۔ قبل ازیں جمعے کی شب ڈکیتوں کی فائرنگ سے بڑا…
مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے نوجوانوں کو گالم گلوچ اور بدتہذیبی سے دور رہنے کی نصیحت کر دی ہے، شریف میڈیکل کالج کی تقریب میں بطور مہمان مدعو تھے۔ تقریب سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ اور ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، والدین نے تمام خواہشات کو پس پشت رکھ کر آپ کی تعلیم مکمل کروائی ہے۔ نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ شریف میڈیکل کالج میں داخلے کے لیے 100 فیصد میرٹ پالیسی ہے، میرٹ کو فوقیت دیتے ہوئے سفارشات کو اہمیت…
ماسکو / نئی دہلی: بھارت کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کے شہریوں نے روسی فوج میں شمولیت اختیار کی ہے اور ان کو مدد فراہم کر رہے ہیں تاہم ان کی واپسی کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اخبارات نے رپورٹ کیا کہ بھارت کے 18 شہری روس کی یوکرین جنگ میں سرحد پر فرنٹ لائن میں واقع علاقوں میں تعینات ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ تین شہریوں کو روسی فوجیوں کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے مجبور کیا گیا ہے۔ بھارتی فوج نے اس…
کراچی: اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں نومنتخب ارکان اپنی رکنیت کا حلف لینگے۔ سندھ اسمبلی کا ایوان 168 ارکان پر مشتمل ہے جس میں 130 جنرل جبکہ 29 خواتین اور 9 اقلیت کی نشستیں مخصوص ہیں۔ الیکشن کمیشن 163 ارکان سندھ اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کرچکا ہے جس میں خواتین کی 27 اور اقلیت کی 8 نشستیں ہیں۔ دو نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گا کیونکہ ایک رکن اسمبلی کا انتقال ہوگیا اور حافظ نعیم الرحمن نے اسمبلی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کیا۔ پیپلزپارٹی 114 نشستوں کے…
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے آصف علی زرداری پرمبینہ سازش کے الزام کے کیس میں شیخ رشید کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر سہیل تھہیم نے سماعت کی،شیخ رشید احمد اپنے وکلاء سردارشہباز اور دیگر کے ہمراہ پیش ہوئے۔ جج کی جانب سے صحت سے متعلق پر استفسار پر شیخ رشید نے کہا کہ، ’جی طبیعت کچھ ٹھیک نہیں ہے‘۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کے وکیل نے بتایا کہ سینیئرکونسل سردارعبدالرازق ہائیکورٹ بارانتخابات میں مصروف ہیں،آئندہ سماعت پردلائل دیں گے ۔ شیخ رشید نے استدعا کی کہ رمضان کے بعد کی کوئی تاریخ دے دیں…
بھارت کی ریاست ہریانہ اور پنجاب کے کسانوں کا دہلی چلو مارچ پُرتشدد واقعات کے بعد روک دیا گیا ہے۔ یہ مارچ 13 فروری کو شروع ہوا تھا۔ متعدد مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔ ہریانہ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ ایک نوجوان کسان بھی مارا جاچکا ہے۔ کسان قیادت نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب اور ہریانہ کے کسان ہریانہ پنجاب بارڈر پر 29 فروری تک رہیں گے۔ اس کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ہریانہ کی حکومت نے کسانوں…
کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے جی میل سروس کو ختم کرنے کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں جعلی ای میل کا اسکرین شاٹ پیش کیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جی میل سروس بند کی جانے والی ہے۔ اگرچہ یہ اسکرین شاٹ ایک حقیقی ای میل سے لیا گیا تھا جو گوگل نے بیسک ایچ ٹی ایم ایل ویو سے چھٹکارہ پانے کے لیے لکھی تھی اور اس کے ایک حصے کو بعد میں یہ افواہ پھیلانے کے لیے استعمال کیا گیا۔ وائرل پوسٹ میں…
متحدہ عرب امارات کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( فیٹف) کی ’گرے لسٹ‘ سے نکال دیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کو 2022 میں فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا تاہم اب اہم اصلاحاتی پیشرفت کے یو اے ای کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ فیٹف نے جائزے کے بعد متحدہ عرب امارات کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیا- یہ فیصلہ پیرس میں فیٹف کے 3 روزہ اجلاس کے اختتام پر دیا گیا۔ اس حوالے سے فیٹف کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یواے ای نے منی لانڈرنگ کی…
سندھ اسمبلی کے نو منتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے، اجلاس کی صدارت اسپیکرآغا سراج درانی اکریں گے۔ اجلاس میں نئے اسپیکراو ڈپٹی اسپیکر کےانتخاب کیلئے شیڈول جاری ہوگا، اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔ قائد ایوان کے انتخاب کیلئے بھی شیڈول جاری کیا جائے گا۔ صوبائی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان کی تعداد 114 ہے جبکہ مخصوص نشستیں ملنے کے بعد ایم کیوایم کے ارکان کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔ سندھ اسمبلی میں جی ڈی اے کے 3 ، جماعت اسلامی کے 2 ارکان ہیں جب کہ خواتین کی 2 اور ایک اقلیتی نشست کا…
