Author: Khabrain News

امریکی صدر جو بائیڈن نے روس 500 نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ یہ اقدام یوکرین پر مسلط کی جانے والی جنگ کے دو سال مکمل ہونے پر کیا گیا ہے۔ روس نے دو سال قبل 24 فروری کو یوکرین پر لشکر کشی کی تھی جس کے نتیجے میں یورپ میں ایک نئی جنگ شروع ہوئی تھی۔ یہ جنگ آج بھی جاری ہے۔ فریقین کا اچھا خاصا جانی و مالی نقصان ہوچکا ہے۔ دو دن قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ روس نے اس جنگ میں اب تک اپنے 45 ہزار فوجی کھوئے ہیں۔ روسی اسلحہ خانے کا بڑا…

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشستوں کو مدنظررکھتے ہوئے اب تک کی پارٹی پوزیشن جاری کردی گئی ہے۔ قومی اسمبلی میں جنرل نشستوں پر پارٹی پوزیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں میں مسلم لیگ ن 75 جنرل نشستوں پر کامیابی کے ساتھ سب سے آگے رہی، ن لیگ میں کامیاب 9 آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد نشستوں کی تعداد 84 ہو گئی۔ مسلم لیگ ن کو 4 اقلیتی اورخواتین کی 20 مخصوص نشستیں ملنے کے بعد اب تک قومی اسمبلی میں ان کی نشستوں کی تعداد 108ہوچکی ہے۔ قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی…

مزید پڑھیں

امریکا کے معروف میڈیا آؤٹ لیٹ سی بی ایس نیوز نے بظاہر صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے حوالے سے ایک خبر پر تحقیق کی پاداش میں ایک صحافی کو برطرف کرکے اس کا سامان ضبط کرلیا ہے۔ سی بی ایس نیوز نے (جس کا پیرنٹ ادارہ پیراماؤنٹ گلوبل ہے) کیتھرین ہیرج سمیت مجموعی طور پر 20 ملازمین کو فارغ کیا ہے۔ ادارہ کئی سال سے ملازمین کو فارغ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے تاہم کیتھرین کے معاملے میں ادارے نے جو روش اختیار کی ہے اس نے دیگر ملازمین کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا…

مزید پڑھیں

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شریک کرکٹرز کو معاوضے مل گئے جب کہ معاہدے کے تحت بیشتر کو 70 فیصد رقم کی ادائیگی ہو چکی ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل دنیا کی ان چند لیگز میں شامل ہے جہاں کھلاڑیوں کو معاوضوں کے معاملے میں پریشان نہیں کیا جاتا، پی سی بی نے ابتدا سے یہ سسٹم بنایا کہ فرنچائزز کے بجائے پلیئرز کو ادائیگی وہی کرتا ہے، بعد میں حساب کتاب کیا جاتا ہے،اس بار بھی کرکٹرز کو 70 فیصد معاوضہ ادا کیا جا چکا۔ معاہدے کے تحت باقی رقم لیگ کے بعد ملے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے آئندہ تین سال میں 50 کروڑ ڈالر کے اسمارٹ فون برآمد کرنے کا ہدف مقرر کردیا۔ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 138 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ حکام وزارت آئی ٹی کے مطابق وزارت نے موبائل فون مینو فیکچررزکو تحقیق اورترقی کیلیے3 فیصد الاؤنس دینے کی منظوری دی، جسے 8 فیصد تک بڑھایا جائے گا۔ پاکستان سیلولرفون کی7 ویں بڑی مارکیٹ اور تقریباً 19کروڑ افراد موبائل کے مالک ہیں،2023 میں مقامی طور پر 2 کروڑ 13لاکھ موبائل فون تیار ،15 کر وڑ ڈالر…

مزید پڑھیں

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا کی غیر اعلانیہ بندش پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ اگر کوئی معقول وجہ نہیں تو پھر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مکمل بحال کیا جائے۔ سندھ ہائیکورٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ سمیت سوشل میڈیا بندش سے متعلق درخواست کا 2 صفحات پرمشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا ایپ بندش کی کوئی معقول وجہ نہیں تو پھر سروس کو مکمل بحال کیا جائے۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالتی…

مزید پڑھیں

پیرس: غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی گرفتار شہریوں کی رہائی کے لیے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مذاکرات جاری ہیں۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق معاملے سے جڑے ذرائع نے بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی، اسرائیلی اور غیرملکی گرفتار افراد کی رہائی کے لیے پیرس میں مذاکرات جاری ہیں اور اس کے لیے یہ انتہائی سنجیدہ کوشش ہے۔ مذاکرات کے حوالے سے ذرائع نے نام اور شہریت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ کے ساتھ قطر، مصر اور امریکا کے الگ الگ مذاکرات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے…

مزید پڑھیں

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد، مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری سالک حسین اور استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے ملاقات کی، ملاقاتوں میں ملکی صورتحال اور سیاسی تعاون کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے ان کی رہائش گاہ پر ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی صورتحال اور سیاسی تعاون کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم کیو ایم کا وفد گورنر سندھ کامران…

مزید پڑھیں

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پراہم پیش رفت ہوئی ہے، کابینہ توانائی کمیٹی نے ایران کی سرحد تک گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دے دی جبکہ لائپ لائن بچھانے کا آغاز ایرانی سرحد سے کیا جائے گا۔ نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا، جس میں ایران سے گیس درآمد کے لیے ایران سرحد تک 80 کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق کابینہ کمیٹی توانائی نے پاکستان کے اندر گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دی، پاکستان کے اندر 80 کلومیٹر گیس پائپ…

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی سے سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے والے رہنما عامر ڈوگر نے دعویٰ کیا ہےکہ ان کے وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار میاں اسلم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میاں اسلم سے کوئی رابطہ نہیں۔ جمعہ کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے احمد خان بچھرا سپیکر اور معین ریاض قریشی ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے لیے امیدوار میاں اسلم سے ان کا کوئی دعویٰ نہیں، ان کے پروڈکشن آرڈر اس…

مزید پڑھیں